Tag: دنیا کی مہنگی ترین ماڈل

  • ماڈل گیزل بینچن نے کیٹ واک سے ریٹائرمنٹ لے لی

    ماڈل گیزل بینچن نے کیٹ واک سے ریٹائرمنٹ لے لی

    برازیل: فیشن ویک میں دنیا کی مہنگی ترین ماڈل گیزل بینچن نے کیٹ واک سے ریٹائرمنٹ لے لی، گیزل کی آخری کیٹ واک کو مداحوں نے یادگار بنادیا۔

    برازیل فیشن ویک کے آخری روز موسم گرما کے فیشن کلیکشن دیکھنے کو ملے، فیشن ویک میں سب سے زیادہ برازیل کی سپر ماڈل گیزل بینچن کا انتظار رہا، جنہوں نے کیٹ واک سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

    دنیا کی مہنگی ترین ماڈل گیزل کی آخری کیٹ واک نے فیشن کی دنیا میں اداسی پھیلا دی ہے، آخری کیٹ واک میں گیزل پرجوش انداز میں ریمپ پر آئیں اور اپنے فینز کو ہاتھ ہلا ہلا کر الوداع کہا اور آنکھوں میں نمی لیے فیشن کی دنیا سے رخصت ہوئیں۔

    گیزل بینچن ریمپ پر اب گیزل کی کیٹ واک دیکھنے کو نہیں ملےگی۔