Tag: دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت

  • پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت بن چکی، بیرسٹر گوہر

    پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت بن چکی، بیرسٹر گوہر

    بونیر: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، کروڑوں ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 3 کروڑ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، پی ٹی آئی ریاست کی بقا، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کی حامی ہے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 89 پارلیمنٹرینز نااہلی اور سزا کے خطرے سے دوچار ہیں، 14 اگست کو ملک گیر تحریک کا امکان ہے، 5 اگست کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی، بیرسٹر گوہر

    انھوں نے کہا کہ ترقی کےلیے سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کرنا ہوگا، 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، حساب برابر ہوچکا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ چیئرمین نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کب تک جیل میں رکھا جائے گا؟

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک تحریک جاری رہے گی، پی ٹی آئی کو اسپیس نہ ملی تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/barrister-gohar-9-may-cases/