Tag: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، سنگاپور اور جاپان کا پہلا نمبر

  • دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری! پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

    دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری! پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

    دنیا بھر کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے نے سال 2021 کےلیے طاقتور ترین پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کردی۔

    بین الاقوامی ادارے ہینلے کی جانب سے 199 ممالک کے پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستانی پاسپورٹ نو درجے تنزلی کے بعد 104 سے 113 ویں نمبر آگیا۔

    فہرست کے مطابق جاپان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کا طاقتور ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا، جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا بھر میں 193 ممالک میں بغیر ویزا جانے یا ویزا آن ارائیول کی اجازت ہے۔

    فہرست کے مطابق سنگاپور دوسرے، جرمنی، جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    فہرست میں چوتھا نمبر اٹلی، فن لینڈ، اسپین اور لکسمبرگ کا ہے، آسٹریا، ڈنمارک پانچویں، فرانس، آئرلینڈ، نیدر لینڈ، پرتگال، سوئیڈن چھٹے، جب کہ بیلجیئم، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکا ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    ناروے، یونان، مالٹا اور جمہوریہ چیک آٹھویں جب کہ کینیڈا اور آسٹریلیا نویں اور دسویں نمبر پر ہنگری موجود ہے۔

    گزشتہ فہرست میں لتھوانیا، پولینڈ اور سلوواکیا دسویں نمبر پر براجمان تھے جب کہ حالیہ فہرست میں انہیں ایک درجے تنزلی کے بعد گیارویں پوزیشن دی گئی ہے۔

    درجہ بندی کے اعتبار سے پاکستانی پاسپورٹ 104 ویں نمبر سے 9 درجے تنزلی کے بعد 113 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ سال جاری ہونے والی فہرست میں پاکستان کا نمبر 104 تھا، انڈیکس میں پاکستان کے بعد شام، عراق اور افغانستان کے نام شامل ہیں۔

    پاسپورٹ کی درجہ بندی کے اعتبار سے شہریوں کو مختلف ممالک میں بغیر ویزا یا آن ارائیول ویزا کی سہولت حاصل ہوتی ہے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو بغیر ویزا کے صرف 32 ممالک میں جانے کی اجازت ہے۔

  • دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، سنگاپور اور جاپان کا پہلا نمبر

    دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، سنگاپور اور جاپان کا پہلا نمبر

    ٹوکیو: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان اور سنگاپور مشترکہ طور پر پہلے نمبر پرموجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ایشیائی ممالک کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے دو نمبر پر موجود ممالک یعنی جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا آن آرائیول کی سہولت دی جاتی ہے۔

    طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں فن لینڈ، جرمنی اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پرموجود ہیں۔

    اسی طرح یورپی ممالک ڈنمارک، اٹلی، لکسمبرگ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، اس فہرست میں فرانس، اسپین اور سوئیڈن کا چوتھا نمبر ہے۔

    پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں امریکا اور برطانیہ کا چھٹا نمبر ہے، طاقتور ویزےکی فہرست میں ان دونوں ملکوں سے مجموعی طور پر 15 ملک آگے ہیں۔

    مسلم ممالک میں متحدہ عرب امارات سب سے آگے ہے، فہرست میں اس کا نمبر 15 ہے، جس کے شہریوں کو 172 ممالک کے لیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

    بھارت 82ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اور صومالیہ ایک ساتھ 104 ویں نمبر پر ہیں جبکہ عراق اور افغانستان سب سے آخر میں 106 اور 107 نمبر پر براجمان ہیں۔