Tag: دن دہاڑے ڈکیتی

  • ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے میں دن دہاڑے ڈکیتی کے دوران خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، بھٹہ مزدور بیوی کے ہمراہ سامان خریدنے جارہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹہ مزدور سے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے 2500 روپے، موبائل چھینا، دوسرے ایک ڈاکو نے خاتون کو کھیت میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار میں شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • کراچی میں  دن دہاڑے جیولرز کی دکان پر ڈکیتی کی واردات

    کراچی میں دن دہاڑے جیولرز کی دکان پر ڈکیتی کی واردات

    کراچی: کھارادر میں دن دہاڑے جیولرز کی دکان پر ملزمان نے دھاوا بول دیا، کیش لوٹنے کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کی بے خوفی جاری ہے، کھارادر میں دن دہاڑے جیولرز کی دکان پر ملزمان نے دھاوا بولا اور کیش لوٹ کر چلتے بنے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ملزمان جس دوران کیش لوٹ رہے تھے اسی دوران سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔

    فائرنگ کی آواز سن کر دکانداروں نے شوکیس اندر کرکے شٹر گرا دیے۔ فوٹیج میں ملزمان کو گارڈ کا اسلحہ بھی لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ کھارادر میں واقع جیولری شاپ سے مسلح ڈکیت رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہیں، واردات کے دوران گارڈ نے فائرنگ کی تھی۔