Tag: دن کی روشنی

  • ڈونلد ٹرمپ نے ’ڈے لائٹ سیونگ‘ فارمولے کی مخالفت کی وجہ بتا دی

    ڈونلد ٹرمپ نے ’ڈے لائٹ سیونگ‘ فارمولے کی مخالفت کی وجہ بتا دی

    واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ڈے لائٹ سیونگ‘ فارمولا پسند نہیں ہے، انھوں نے اس کی مخالفت کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے ڈے لائٹ سیونگ فارمولے کی مخالفت کر دی ہے، ٹرمپ نے کہا ڈے لائٹ سیونگ امریکی شہریوں کے لیے ناگوار اور مہنگا پروجیکٹ ہے۔

    جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک بے کار پریکٹس ہے، ریپبلکن پارٹی اسے ختم کرنے کے لیے پوری کوششں کرے گی، ڈے لائٹ سیونگ ٹائم تکلیف دہ اور قوم کے لیے بہت مہنگا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی زیادہ تر ریاستیں دن کی روشنی کا بہتر استعمال کرنے کے لیے مارچ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دیتی ہیں، جب کہ نومبر میں انھیں دوبارہ پیچھے کر دیا جاتا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے ہیں، اور ان کی آنے والی انتظامیہ میں کئی ایسے ارکان شامل ہیں جو دن کی روشنی میں وقت بچانے کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں۔

    روس نے فرار کے وقت بشار الاسد کے طیارے کو حملے سے بچانے کے لیے کیا کیا؟

    فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو نے کانگریس میں ’کلاک سوئچنگ‘ پریکٹس کو ختم کرنے کے لیے متعدد بار دباؤ ڈالا ہے، 2022 میں انھوں نے ’سن شائن پروٹیکشن ایکٹ‘ نامی ایک بل سینیٹ میں پیش کیا تھا جو منظور ہوا لیکن ایوان نمائندگان میں اسے مسترد کر دیا گیا تھا، روبیو ٹرمپ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ منتخب ہوئے ہیں، انھوں نے دن کی روشنی میں وقت کی بچت کو ’احمقانہ عمل‘ قرار دیا ہے۔

  • اچھی اور پرسکون نیند کیسے کی جائے؟ نئی تحقیق میں انکشاف

    امریکا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں اس اہم سوال کا جواب مل گیا ہے کہ اچھی اور پرسکون نیند کیسے کی جائے؟

    طبی جریدے ’جے پی آر‘ میں شائع تحقیق کے مطابق دن کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ متحرک رہنے کا اچھی نیند سے تعلق دریافت کر لیا گیا ہے، ماہرین نے اس کے لیے سال کے چاروں موسموں میں لوگوں کی نیند کا موازنہ کیا اور ان کی نیند کو دن کی روشنی میں متحرک رہنے سے جوڑا۔

    واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین کی ریسرچ اسٹڈی میں یہ نکتہ سامنے آیا کہ سردیوں کے موسم میں دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے لوگ دن کی روشنی میں کم وقت گزارتے ہیں، اور اسی وجہ سے انھیں رات کو سونے میں پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

    ماہرین نے کہا کہ صبح کے وقت کے علاوہ شام اور دوپہر کے وقت دن کی روشنی اور دھوپ میں متحرک رہنے سے جسم پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، جب کہ اس سے نیند میں مدد دینے والے سسٹم کو بھی فائدہ ملتا ہے۔ انھوں نے کہا صبح یا شام کے اوقات کے برعکس دوپہر کے وقت متحرک رہنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اور اس سے رات کو اچھی اور پرسکون نیند آ سکتی ہے۔

    ماہرین نے 500 رضاکاروں پر ایک سال یا پھر 4 موسموں تک تحقیق کی، اس دوران اُن کی نیند کے دورانیے اور رات کو سونے سمیت صبح کے اٹھنے کا وقت نوٹ کیا گیا، ماہرین نے دیکھا کہ زیادہ تر رضاکار دیگر موسموں کے مقابلے میں سردیوں کے موسم میں 35 منٹ تاخیر سے سو رہے ہیں، اور اوسطاً 27 منٹ تاخیر سے جاگ رہے ہیں۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ تمام رضاکاروں کو سردیوں کے موسم میں جلد سونے اور جلد اٹھنے میں پریشانی کا سامنا رہا۔

    ماہرین نے نتیجہ نکالا کہ سردیوں میں تاخیر سے سونے اور تاخیر سے اٹھنے کی وجہ یہ ہے کہ رضاکاروں نے دن کی روشنی میں کم وقت گزارا، اس لیے انھوں نے کہا کہ بہترین اور پرسکون نیند کے لیے دن کی روشنی میں متحرک رہنا ضروری ہے۔