Tag: دواؤں کی قیمتوں

  • جان بچانے والی دوائیں بھی مہنگائی سے بچ نہ سکیں، شہری پریشان

    جان بچانے والی دوائیں بھی مہنگائی سے بچ نہ سکیں، شہری پریشان

    اسلام آباد : ملک میں دل ، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر امراض کی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، شہریوں نے حکومت سے دواؤں کی قیمتیں فوری کم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی دوائیں بھی مہنگائی سے بچ نہ سکیں، ملک بھر میں دل ، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر امراض کی دواؤں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    مہنگی ہونے والی ادویات میں انجیکشن، گولیاں، انہیلر اور سیرپ شامل ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    جس کے مطابق کینسر کے علاج کی نئی رجسٹرڈ دوا کی قیمت آٹھ لاکھ چھیالیس ہزار آٹھ سوستاون روپے، دمہ کے انہیلرکی قیمت تیرہ سو نوے روپے ہوگئی ہے۔

    ہیپاٹائٹس کے انجیکشن کی قمیت دس ہزار دو سو پچھہتر، ملیریا کی دوا کی قیمت ایک ہزار سات سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

    شہریوں نے حکومت سے دواؤں کی قیمتیں فوری کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بچانے والی دواؤں کی جان چھوڑ دو، مہنگائی کے باعث پہلے ہی کھانے پینے کے لالے پڑے ہیں، مہنگی دوائیں کیسے خریدیں۔

    دوسری جانب پشاور میں لائف سیونگ ڈرگز ناپید ہے جبکہ کینسر، شوگر ، امراض قلب ، بلڈ پریشر اور مرگی سمیت جان بچانے والی درجنوں دوائیں نایاب ہوگئیں، دواؤں کی قلت پر شہری پریشان ہے اور بلیک میں ڈبل قیمت پر ادویات خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

  • وزارت صحت نے  دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    وزارت صحت نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    اسلام آباد : وزارت صحت نے 40 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی، وفاقی وزیر صحت نے کہا حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ڈریپ نے 40 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی تاہم وفاقی وزیر صحت نے دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی۔

    عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑھے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کےلیےپرعزم ہے۔

    اس سے قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بخار کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی پیراسیٹامول کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے فی گولی کی قیمت 2.67 روپے مقرر کی تھی۔

    فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ڈریپ سے پیراسیٹامول کی فی گولی قیمت 3.5 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • آئی ایم ایف کا دباؤ،  دواؤں کی قیمتوں میں بڑے  اضافے کا خدشہ

    آئی ایم ایف کا دباؤ، دواؤں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

    اسلام آباد : پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیچکرزایسوسی ایشن نے دواؤں کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا سیلزٹیکس لگنے سے 100والی دوا 500 کی ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیچکرزایسوسی ایشن قاضی منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    قاضی منصور نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کےدباؤمیں سیلزٹیکس کانفاذ کر رہی ہے اور ادویات کےخام مال کی درآمدپرسیلزٹیکس لگارہی ہے، سیلزٹیکس کےنفاذسےادویات کی پیدواری لاگت میں اضافہ ہوگا۔

    صدر پی پی ایم اے کا کہنا تھا کہ خام مال پر17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے سے ادویات مہنگی ہوں گی اور سیلز ٹیکس کے نفاذ سے 100 روپے والی دوا 500 کی ہو جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیزادویات کا 90 فیصد خام مال برآمدکرتی ہیں ، فارماسوٹیکل پروڈکٹس سیلزٹیکس سےمستثنیٰ ہیں، حکومت دواسازی کی اشیاپر سیلزٹیکس وصول کرتی ہے۔

    قاضی منصور نے درخواست کی کہ خام مال کی درآمدپرسیلزٹیکس نہ لگایاجائے، پیداواری لاگت بڑھنے پر ادویات بنانا مشکل ہو جائے گا اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

    صدر پی پی ایم اے نے مزید کہا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں اصلاحات خوش آئند ہیں، ڈریپ کےحالیہ اقدامات سےشفافیت کوفروغ ملے گا جبکہ فارما انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈریپ اقدامات قابل ستائش ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈریپ اقدامات کی بدولت ادویات کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے ، ڈریپ میں اصلاحات سےدیرینہ زیرالتوامسائل حل ہوئےہیں۔

  • صوبے میں کسی کو دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    صوبے میں کسی کو دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی کو دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عیدالاضحی کے لیے ایس او پیز کی تیاری اور دیگر ضروری انتظامات پر غور کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی سے15 روز قبل مویشی منڈیاں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیاں شہری حدود کے باہر لگانے کے انتظامات مکمل کیے جائیں،عیدالاضحی کے موقع پر ایس او پیز کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

    عثمان بزدار نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث پنجاب میں کرونا میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 80297 ہے،24گھنٹے کے دوران پنجاب میں 1341 مریض سامنے آئے ہیں، صوبے میں اب تک کرونا سے 42854 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ادویات اور انجکشن وافر مقدار میں دستیاب ہیں،حکومت نے مہنگے داموں دوائیں فروخت کرنے پر 12 ہزار سے زائد انسپکشن کیں،صوبے میں کسی کو دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔

  • ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ

    ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ

    اسلام آباد : کھانسی، بخار، گلے کی تکلیف، پین کلر اور فرسٹ ایڈبینڈیج سمیت دیگر دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں 9 تا   15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،  قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نئی تیار شدہ ادویات پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 9 تا 15 فیصد اضافہ کیاگیا، ادویات کی قیمتیں پیکٹ پرتحریرکرناہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہارڈشپ کیسز والی ادویات کی قیمتوں میں 9 فیصد مہنگائی کی گئی جبکہ دیگرتمام ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصداضافہ کیا گیا جبکہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کو ادویات مہنگی کرنے کاجواز بنایاگیا ہے۔

    ذرائع ڈریپ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کااطلاق نوتیارشدہ ادویات پرہوگا، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018کےتحت کیاگیا۔

    خیال رہے پی پی ایم اے نےقیمتوں میں 40فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

    دواؤ ں کی قیمتوں میں اضافے کی اصل کہانی سامنے آگئی


    دوسری جانب دواؤ ں کی قیمتوں میں اضافے کی اصل کہانی سامنے آگئی ، گزشتہ 2ہفتے میں ادویات کی قیمتوں میں دوسری باراضافہ ہوا ، قلت کےنام پراہم ادویات کی قیمتوں میں دسمبر کے آخری ہفتے میں اضافہ کیاگیا تھا۔

    پہلےنوٹیفکیشن میں 6 فیصدتک قیمتوں میں اضافہ کیاگیا جبکہ آج دوسرےنوٹیفکیشن میں دوائیوں کی قیمتوں میں 9سے15 فیصد اضافہ کیا، 9 فیصد اضافہ ان کمپنیوں کو دیاگیاجو پہلے 6 فیصد اضافہ لےچکی تھیں۔

    کوئی میڈیکل اسٹورپرانی قیمت کاٹ کرنئی قیمت میں ادویات فروخت نہیں کرسکتا، دکاندار کے لئے پرانی پرنٹ شدہ قیمت پر ادویات فروخت کرنا لازم ہے، کمپنی کا نیا اسٹاک آنے تک میڈیکل اسٹور پرانے اسٹاک کوپ رانی قیمت پر فروخت کرسکیں گے۔