Tag: دوا ساز کمپنیوں

  • ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو خبردار کردیا

    ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو خبردار کردیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی دوا ساز کمپنیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب صدر ٹرمپ امریکی عوام کو دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگی ادویات سے ریلیف دینے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ 17 دوا ساز کمپنیوں کو خطوط میں امریکی صدر ٹرمپ نے لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمپنیاں ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 60 دن کے اندر تبدیلیوں پر عملدرآمد کریں۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آپ نے تعاون نہ کیا تو ہم امریکی خاندانوں کو ادویات کی قیمتوں میں جاری بدعنوانیوں سے بچانے کے لیے اپنے تمام اختیارات بروئے کار لائیں گے۔

    واضح رہے کہ مئی میں ٹرمپ نے امریکا بھر میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتیں دوسرے ممالک کی قیمتوں کے برابر نہ ہوئیں تو ادویہ ساز کمپنیوں پر ٹیرف لگائیں گے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا جو راستہ اختیار کرے گا ویسا ہی سلوک کیا جائے گا۔

    ٹرمپ نے مختلف ممالک پر ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد گفتگو میں کہا کہ میں کینیڈا سے پیار کرتا ہوں، وہاں میرے بہت دوست ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ کینیڈا کا تحفظ کیا ہے لیکن کینیڈا جو راستہ اختیار کرے گا ویسا ہی سلوک کیا جائے گا، فلسطینی ریاست سے متعلق کینیڈا نے جو کیا وہ پسند نہیں آیا۔

    امریکا کی پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد

    ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا نے جو کچھ کیا وہ پسند نہیں، فلسطینی ریاست کے بارے میں کینیڈا کا مؤقف ڈیل بریکر نہیں ہے، کچھ عرصہ پہلے ہی کچھ اور تجارتی معاہدے کیے ہیں۔

  • دوا ساز کمپنیوں کا انڈسٹری بند کرنے کا عندیہ

    دوا ساز کمپنیوں کا انڈسٹری بند کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد : دوا ساز کمپنیوں نے انڈسٹری بند کرنے کا عندیہ دے دیا اور کہا ادویات کی عدم دستیابی سے فارما انڈسٹری کام بند کرنے پر مجبور ہوگئی ہے، وزیراعظم معاملے کا نوٹس لیکر مسئلہ حل کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن نے انڈسٹری بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر ظفر مرزا کو خط لکھا ، خط عبدالرزاق داؤد اور سی ای او ڈریپ کو بھی بھجوایا گیا۔

    خط پی پی ایم اے نے کہا کہ بھارت سےدرآمدادویات کا خام مال تاحال بندرگاہ پرموجود ہے، درآمد ادویات کے خام مال کو تاحال کلیئرنس نہیں ملی، درآمد خام مال کو صرف این او سی جاری کیا گیا ہے۔

    پی پی ایم اے کا کہنا تھا کہ گرمی کے باعث بندرگاہ پر خام مال ضائع ہونے اور خام مال کی عدم دستیابی سے اہم ادویات کی قلت کا اندیشہ ہے، ادویات کی عدم دستیابی سے فارماانڈسٹری کام بند کرنے پر مجبور ہو گی۔

    خط میں کہا گیا ملک میں اہم ادویات کی قلت کی ذمہ داری انڈسٹری پرعائدنہیں ہوگ، اہم ادویات کی قلت کی ذمہ داری ڈریپ پر عائد ہو گی، خام مال کی کلیئرنس کیلئے ڈریپ حکام کو متعدد باریاد دہانی کرا چکے ہیں۔

    پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی نے کہا وزیراعظم معاملے کا نوٹس لیکر مسئلہ حل کرائیں۔