Tag: دوبارہ پھر سے

  • دوبارہ پھر سے: بار بار دیکھی جانے والی فلم

    دوبارہ پھر سے: بار بار دیکھی جانے والی فلم

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کا کراچی میں شاندار پریمیئر منعقد کیا گیا۔ پریمیئر میں فلم کی کاسٹ سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔

    کراچی کے ایک سینما میں منعقد ہونے والے دوبارہ پھر سے کے پریمیئر میں مختلف فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فنکاروں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اے آر وائی کی کوششوں کو سراہا۔

    2

    3

    8

    10

    11

    12

    13

    14

    15

    16

    17

    18

    6

    1

    5

    4

    7

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض جیکسن ہائیٹس اور رام چند پاکستانی جیسے منفرد پروجیکٹس کی ہدایت کار مہرین جبار نے ادا کیے ہیں۔

    :ریویو

    فلم کا آغاز حماد (عدیل حسین) سے ہوتا ہے جو ایک فیری پر ایک اجنبی لڑکی (حریم فاروق) کو دیکھ کر اس سے متاثر ہوجاتا ہے۔

    اسی روز اس کے دوست ثمر (صنم سعید) اور واسع (علی کاظمی) اسے اپنے گھر پارٹی میں مدعو کرتے ہیں جہاں ثمر اسے اپنی دوست نتاشا (طوبیٰ صدیقی) سے ملواتی ہے۔ یہیں حماد کو وہ اجنبی لڑکی یعنی زینب بھی نظر آجاتی ہے اور ان کے درمیان شناسائی کا آغاز ہوتا ہے۔

    زینب شادی شدہ ہوتی ہے اور اس کا شوہر (شاذ خان) اپنے باپ کی بے اعتنائی کا شکار ایک بد مزاج شخص ہوتا ہے۔ دونوں اس شادی سے خوش نہیں ہوتے اور فلم میں بہت جلدی ان کی علیحدگی دکھا دی گئی ہے تاہم اپنے بیٹے کے لیے وہ وقتاً فوقتاً ملاقات پر مجبور ہوتے ہیں جس کا اختتام ہر بار بدمزگی پر ہوتا ہے۔

    دوسری طرف حماد زینب کو پسند کرنے لگتا ہے اور اس کے لیے وہ نتاشا سے بھی اپنا تعلق ختم کردیتا ہے، لیکن ان دونوں یعنی حماد اور زینب کا ملنا اتنا آسان نہیں ہے اور یہی مشکل پوری فلم پر محیط ہے۔

    فلم میں تمام کرداروں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ حریم فاروق پاکستانی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو مختلف ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    9

    صنم سعید کی اداکاری میں بھی کوئی کلام نہیں، ان کے ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد پسند کیے گئے۔

    اسی طرح علی کاظمی اور عدیل حسین نے بھی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا اور یہ فلم ان کے کیریئر کو بلندی پر پہنچانے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

    فلم کا بہترین حصہ اس کی موسیقی ہے جو شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔ فلم میں بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج کی آواز میں گایا ہوا گانا بھی شامل ہے۔

    فلم دوبارہ پھر سے مجموعی طور پر پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بہترین اضافہ ہے۔ فلم کو 25 نومبر کو ریلیز کردیا جائے گا۔

  • امریکا میں پہلا پاکستانی فلم فیسٹیول

    امریکا میں پہلا پاکستانی فلم فیسٹیول

    نیویارک: امریکا میں 2 دسمبر سے پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ یہ فیسٹیول اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں اقوام متحدہ پاکستان مشن کے زیر اہتمام پہلا فلم فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے جس میں اے آر وائی فلمز کے تحت بنائی گئی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی۔

    نیویارک میں پاکستانی فلم فیسٹول کا آغاز 2 دسمبر سے ہوگا جہاں 3 سے 4 دسمبر تک نمائش میں شامل اے آر وائی کی فلمیں دوبارہ پھر سے، لاہور سے آگے، 3 بہادر اور ہو من جہاں دکھائی جائیں گی۔

    اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کا انعقاد پاکستان کا روشن چہرہ پیش کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ ’پاکستان کے نوجوان فلم ساز ناقابل یقین حد تک بہترین فلمیں تیار کر رہے ہیں جو ملک میں جاری ثقافتی ترقی میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں بنائی گئی چند فلموں کو امریکا لا رہے ہیں تاکہ 193 ممالک کے سفیروں کو یہ دیکھنے کا موقع ملے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کیا بنا رہی ہے۔

    فیسٹیول میں اے آر وائی فلمز کے علاوہ ایکٹر ان لا اور آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کردہ ماہ میر بھی پیش کی جائے گی۔

    دو روزہ فلم فیسٹول نیویارک کی ایشیا سوسائٹی میں منعقد کیا جائے گا۔ فیسٹیول کا ریڈ کارپٹ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگا جہاں مختلف ممالک کے نمائندوں سمیت پاکستانی تارکین وطن، میڈیا اور فلموں کے شائقین افراد شریک ہوں گے۔

  • لو اسٹوری فلم ’’ دوبارہ پھر سے‘‘ کا ریڈ کارپٹ

    لو اسٹوری فلم ’’ دوبارہ پھر سے‘‘ کا ریڈ کارپٹ

    کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ خوبصورت لو اسٹوری پر مشتمل فلم ’’ دوبارہ پھر سے ‘‘ بہت اچھی فلم ہے، اس کی 70 فیصد سے زائد شوٹنگ نیو یارک میں ہوئی ،اگلےسال اے آر وائی فلمز کے بینر تلے 10 فلمیں ریلیز کریں گے۔

    dobara-post1

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اے آر وائی پروڈکشن کی فلم ’’ دوبارہ پھر سے ‘‘ کے ریڈ کارپٹ اور پریس کانفرنس کے موقع ہر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پریس کانفرنس کے موقع پر فلم کے سات گانے بھی پیش کیے گئے، سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ اس سے قبل فلم ’’ لاہور سے آگے‘‘ سنیما گھروں میں آچکی ہے۔

    dobara-post2

    انہوں نے بتایا کہ اب فلم ’’ دوبارہ پھر سے‘‘ اور پھر اس کے بعد سال کے آخر میں ’’تین بہادر‘‘ اینی میشن مووی جو شرمین عبید چنائے کے ساتھ ہے وہ بھی ریلیز ہوجائے گی، فلمی شائقین کو معیاری تفریح سے لطف اندوز کرنے کے لیے فلم کی زیادہ تر شوٹنگ نیویارک اور کراچی میں کی گئی ہے۔

    dobara-post3

    انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال کے لیے ہم پروڈکشن کی طرف چلے گئے ہیں اورایک نئی فلم ’’ میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی تیاریاں جاری ہیں، اس فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کریں گے یہ فلم بھی آئندہ سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    dobara-post-4

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا آئندہ سال کا ہدف اپنی پروڈکشن کے بینر تلے 10 فلمیں بنانا ہے، ہم نے چار برس پہلے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ہم پاکستانی فلم انڈسٹری کو اتنا وسیع کردیں گے کہ لوگ اس پر فخر کر سکیں، اسی لیے ہم اپنی فلم شروع کرنے سے پہلے ایک بینر لگاتے ہیں تاکہ دنیا کو پتا چل سکے کہ یہ پاکستانی فلم ہے اور ہم کس سطح پر آچکے ہیں، اس فلم کی یورپ میں شوٹنگ کا یہی مقصد تھا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ایک پاکستانی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے۔

    dobara-post5

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’’دوبارہ پھر سے‘‘ کے ریڈ کارپٹ میں فلمی ستاروں کا ہجوم امڈ آیا۔ فلم کے مرکزی کرداروں صنم سعید اور عدیل حسین کا کہنا تھا کہ اس فلم میں بڑی کاسٹ کی بڑی محنت رنگ لائے گی۔

    dobara-post6

    پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں فلم نگری کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر فلم کی ہدایت کار مہرین جبار نے اے آر وائی نیٹ ورک کی کاوشوں کو سراہا۔

    25 نومبر کو ریلیز کی جانے والی فلم ’’ دوبارہ پھر سے ‘‘ میں عدیل حسین، حریم فاروق، صنم سعید سمیت دیگر ستاروں نے  اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے گے۔

  • ریکھا کی جادوئی آواز اور راستوں کا بوجھل پن

    ریکھا کی جادوئی آواز اور راستوں کا بوجھل پن

    اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم ’دوبارہ پھر‘ سے کا ایک اور گانا ’راستہ تھم گیا‘ جاری کردیا گیا ہے۔ گانے میں مشہور بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج نے گلوکاری کے جوہر دکھائے گئے ہیں۔

    گانے کی موسیقی بالی ووڈ میوزک کے ایک اہم نام وشال بھردواج نے ترتیب دی ہے۔ گانے کو ریکھا بھردواج نے اپنی جادوئی آواز میں گایا ہے جو فلم بینوں کے دلوں کو متاثر کرنے میں یقیناً کامیاب رہے گا۔

    dps-2

    ریکھا اس سے قبل بھارتی فلموں کے لیے کئی گانے گا چکی ہیں جن میں اوم کارا فلم کا مشہور گانا ’نمک‘ بھی شامل ہے۔ گانے کی شاعری سید محمد احمد نے لکھی ہے۔

    dps-3

    اس سے قبل فلم کے ٹائٹل سونگ سمیت دو مزید گانے جاری کیے جا چکے ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

    رنگ، رقص اور دلوں کا ملن *

    فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کے مرکزی کرداروں میں عدیل حسین، علی کاظمی، حریم فاروق اور صنم سعید شامل ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں طوبیٰ صدیقی، شاذ خان اور عتیقہ اوڈھو اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم میں رومانس، ڈرامہ اور کامیڈی کے عناصر شامل ہیں۔

    گانا ’راستہ تھم گیا‘ حریم فاروق اور عدیل حسین پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں ان دونوں کو ایک پیچیدہ قسم کے رشتے میں جڑا ہوا دکھایا گیا ہے اور یہ گانا بھی ان کے رشتے کی اسی پیچیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

    معروف ہدایت کار مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کی ٹیم مختلف چیلنجز سے نبرد آزما

    فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کی ٹیم مختلف چیلنجز سے نبرد آزما

    اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کی ٹیم آج کل اپنے مداحوں کی جانب سے دیے گئے چیلنجز کو پورا کر رہی ہے۔ یہ چیلنجز فلم کی تشہیری مہم کے لیے ’ٹرتھ اور ڈیئر‘ کا حصہ ہیں جس میں مداح ان سے مختلف سوالات پوچھ رہے ہیں یا انہیں کوئی ٹاسک دے رہے ہیں۔

    کراچی کے ایک شاپنگ مال میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب فلم کے مرکزی کرداروں میں سے ایک صنم سعید نے مرکزی دروازے پر کھڑے ہوکر آنے والے افراد کو سلام کرنا شروع کردیا۔

    یہ ٹاسک دراصل ان کے مداح اور پاکستانی نژاد امریکی گلوکار شاذ خان کی جانب سے دیا گیا ہے جس کے تحت انہیں گارڈ کے ساتھ کھڑے ہو کر اندر آنے والے افراد کو سلام کرنا ہے۔

    اسی طرح ماڈل نادیہ حسین نے پوری ٹیم کو گینگنم اسٹائل میں ڈانس کرنے کا ٹاسک دیا جسے ٹیم نے بخوبی پورا کیا۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں شامل حریم فاروق نے اپنے ساتھی اداکار علی کاظمی کو فلم ’لاہور سے آگے‘ کے گانے ’قلاباز دل‘ پر ڈانس کرنے کا ٹاسک دیا۔

    عدیل حسین کو بغیر پانی کے سبز مرچیں کھانے کا ٹاسک دیا گیا جو انہوں نے ہزار دقت کے ساتھ پورا کر ہی لیا۔

    اداکارہ طوبیٰ صدیقی نے ایک مداح کی جانب سے دیے گئے آئس بکٹ چیلنج کو پورا کیا۔

    رومانس، ڈرامہ اور کامیڈی کے عناصر پر مشتمل فلم ’دوبارہ پھر سے‘ 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • رنگ، رقص اور دلوں کا ملن

    رنگ، رقص اور دلوں کا ملن

    اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم ’دوبارہ پھر‘ سے کا ایک اور گانا ’لڑ گیاں‘ جاری کردیا گیا ہے۔ گانے میں شاندار مناظر اور رقص پیش کیا گیا ہے۔

    معروف ہدایت کار مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ اے آر وائی فلمز کی کاوش ہے اور اس کے پروڈیوسر اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔

    اس سے قبل فلم کا ٹائٹل سونگ بھی جاری کیا جا چکا ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔

    فلم کے دوسرے گانے ’لڑ گیاں‘ کو شیراز اپل اور زرش حفیظ نے گایا ہے جبکہ اس کی شاعری شکیل سہیل کی تخلیق کردہ ہے۔

    song-5

    song-4

    رنگوں اور رقص سے بھرپور یہ گانا پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگا۔

    song-1

    song-2

    فلم کے مرکزی کرداروں میں عدیل حسین، علی کاظمی، حریم فاروق اور صنم سعید شامل ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں طوبیٰ صدیقی، شاذ خان اور عتیقہ اوڈھو اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم میں رومانس، ڈرامہ اور کامیڈی کے عناصر شامل ہیں۔

    فلم ’دوبارہ پھر سے‘ 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • اپنے پسندیدہ اداکار کو چیلنج کرنے کا موقع

    اپنے پسندیدہ اداکار کو چیلنج کرنے کا موقع

    اب آپ اپنے پسندیدہ اداکاروں سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں یا انہیں کوئی بھی چیلنج دے سکتے ہیں۔

    اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کی ٹیم نے اپنے پرستاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ ان سے کوئی سوال پوچھیں یا انہیں کوئی چیلنج دیں۔

    اس کے لیے فیس بک پر اے آر وائی فلمز کا آفیشل صفحہ لائیک کریں۔ اپنی 30 سیکنڈ کی ویڈیو صفحہ کو بھیجیں جس میں آپ اپنے پسندیدہ اداکار سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں یا انہیں چیلنج کر سکتے ہیں۔

    اپنا نام بتائیں اور اس اداکار کا نام بتائیں جسے آپ چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کے پسندیدہ اداکار آپ کو جواب دیں گے۔

    معروف ہدایت کار مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ اے آر وائی فلمز کی کاوش ہے اور اس کے پروڈیوسر اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں عدیل حسین، علی کاظمی، حریم فاروق اور صنم سعید شامل ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں طوبیٰ صدیقی، شاذ خان اور عتیقہ اوڈھو اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم میں رومانس، ڈرامہ اور کامیڈی کے عناصر شامل ہیں۔

    فلم ’دوبارہ پھر سے‘ 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • اڑتی پتنگوں کا ہوا کے سنگ سفر

    اڑتی پتنگوں کا ہوا کے سنگ سفر

    اے آر وائی فلمز کی پیش کش ’دوبارہ پھر سے‘ کا ٹائٹل سانگ جاری کردیا گیا ہے۔

    معروف ہدایت کار مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ اے آر وائی فلمز کی کاوش ہے اور اس کے پروڈیوسر اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔

    فلم کے ٹائٹل سانگ میں 4 دوست ہواؤں کے سنگ دوستی کی اڑان بھرتے نظر آرہے ہیں جس میں ان کی دوستی نئے رشتوں میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے۔

      song-5

    گانے کو حانیہ اسلم اور علی حمزہ نے گایا ہے جبکہ گانے کی شاعری بلال سمیع اور حانیہ اسلم کی تخلیق کردہ ہے۔ گانے کی ہدایت کاری کے فرائض بھی مہرین جبار نے ادا کیے ہیں۔

    مہرین جبار اس سے قبل ’رام چند پاکستانی‘ اور ’جیکسن ہائیٹس‘ جیسے منفرد پراجیکٹس پیش کرچکی ہیں اور اب ان کا ماننا ہے کہ ’دوبارہ پھر سے‘ ان کے پچھلے سارے کام سے منفرد اور دلوں کو موہ لینے والی فلم ثابت ہوگی۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں عدیل حسین، علی کاظمی، حریم فاروق اور صنم سعید شامل ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں طوبیٰ صدیقی، شاذ خان اور عتیقہ اوڈھو اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم میں رومانس، ڈرامہ اور کامیڈی کے عناصر شامل ہیں۔

    فلم ’دوبارہ پھر سے‘ 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’دوبارہ پھر سے‘ کا پوسٹر جاری

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’دوبارہ پھر سے‘ کا پوسٹر جاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز کی پیش کش ’دوبارہ پھر سے‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم 25 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

    فلم ’دوبارہ پھر سے‘ معروف ہدایت کار مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے اور فلم کے پروڈیوسر اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال ہیں۔ فلم اے آر وائی فلم کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

    فلم کی کاسٹ میں عدیل حسین، علی کاظمی، حریم فاروق، صنم سعید، طوبیٰ صدیقی، شاذ خان اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں۔

    فلم کی کہانی شہری زندگی، اس زندگی سے جڑی دلچسپیوں اوردلچسپیوں میں پوشیدہ دلچسپ کہانیوں پر مبنی ہے۔

    film-1

    فلم کی ہدایت کار مہرین جبار کا کہنا ہے کہ ’دوبارہ پھر سے‘ ایک رومانوی فلم ہے لیکن میرا وعدہ ہے کہ یہ کہانی عام ٹین ایجر رومانس پر مبنی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم نہ تو بالی وڈ کی رومانوی فلموں کی طرح ہوگی اور نہ ہی پاکستانی ٹی وی سیریلز کا فلمی ورژن ہوگا بلکہ اس فلم کی آمد سے رومانوی فلم میکنگ میں ایک نئی جہت کا آغاز ہوگا۔

    مہرین جبار اس سے قبل ’رام چند پاکستانی‘ اور ’جیکسن ہائیٹس‘ جیسے منفرد پراجیکٹس پیش کرچکی ہیں اور اب ان کا ماننا ہے کہ ’دوبارہ پھر سے‘ ان کے پچھلے سارے کام سے منفرد اوردلوں کو موہ لینے والی ثابت ہوگی۔

    یہ فلم کراچی اور نیویارک میں فلمائی گئی ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ مرتب کرنے والی تمام فلموں کے ریکارڈز توڑ دے گی۔

    فلم ’دوبارہ پھر سے‘ رواں سال 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • اےآروائی فلمز کی پیش کش’’دوبارہ پھر سے‘‘ کافرسٹ لک ریلیز

    اےآروائی فلمز کی پیش کش’’دوبارہ پھر سے‘‘ کافرسٹ لک ریلیز

    کراچی: اے آروائی فلمز کی پیشکش فلم دوبارہ پھر سے کا فرسٹ لک اے آروائی فلمز نے آج ریلیز کردیا ۔

    اے آروائی فلم دوبارہ پھر سے کی ڈائریکٹر مہرین جبار اور فلم کے پروڈیوسر اے آروائی کے سی ای او سلمان اقبال ہیں، فلم اے آروائی فلم کے بینرز تلے ریلیز کی جائے گی۔

    فلم دوبارہ پھر سے کی کاسٹ میں عدیل حسین، علی کاظمی، حریم فاروق، صنعم سعید، طوبہ صدیقی ، شاذ خان اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں۔

    Here is the First Look of Dobara Phir SeCast: Adeel Husain Hareem Farooq Tooba Siddiqui Atiqa OdhoSanam Saeed, Shaz... Posted by Dobara Phir Se on Saturday, April 2, 2016