Tag: دوحہ

  • دوحہ:پاکستان ویمنزٹیم دوسرا میچ آج جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی

    دوحہ:پاکستان ویمنزٹیم دوسرا میچ آج جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی

    دوحہ میں کھیلے جارہے ویمنز ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں آج پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوحہ میں کھیلی جارہی ویمنز ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں پاکستان سمیت آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیم حصہ لے رہی ہیں۔

    پہلے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد آئرلینڈ کو ایک سو دس رنز سے ہرایا تھا۔ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کیخلاف پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ دونوں ٹیمیں دس میچز کھیل چکی ہیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی۔آٹھ میں شکست اور ایک مقابلہ بے نیتجہ رہا۔
       

  • سہ ملکی سیریز:پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی سیریز:پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

    پاکستان ویمنز ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو ایک سو دس رنز سے شکست دے دی۔ دوحہ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان ویمنز ٹیم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو تراسی رنز بنائے۔

    ناہیدہ خان چھتیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف تیہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ ویمنز ٹیم کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ سعدیہ یوسف نے تین، اسماویہ اقبال اور ثنا میر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

     

  • سہ ملکی ویمنز ون ڈےکرکٹ سیریز کل سے دوحہ میں شروع ہوگی

    سہ ملکی ویمنز ون ڈےکرکٹ سیریز کل سے دوحہ میں شروع ہوگی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کل سے دوحہ میں سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

    دوحہ میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کیساتھ آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیم شرکت کررہی ہیں۔

    ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز دس جنوری سے سترہ جنوری تک کھیلی جائے گی ۔تینوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز انیس جنوری سے چوبیس جنوری تک دوحہ میں ہی کھیلی جائیگی۔

    پاکستان ویمنز ٹیم کے مطابق ورلڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کیلئے یہ ایونٹ فائدہ مند رہے گی۔