Tag: دودھ

  • قبض کی شکایت کبھی نہ ہوگی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دودھ کے ساتھ صرف دو چیزیں

    قبض کی شکایت کبھی نہ ہوگی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دودھ کے ساتھ صرف دو چیزیں

    قبض کو اگر امّ الامراض کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، کیونکہ یہ بیماری اپنے ساتھ کئی بیماریوں کو لاتی ہے، بہتر یہی ہے کہ اس کا علاج جتنی جلدی ممکن ہو کرلیا جائے۔

    قبض کا اگر وقت پر علاج نہ کیا جائے تو یہ دائمی شکل اختیار کرکے روز مرہ کی روٹین کو متاثر اور آپ کو بے آرام کرسکتا ہے۔

    قبض سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ اپنی خوراک میں فائبر کی مقدار بڑھائیں، وافر مقدار میں پانی پیئں، باقاعدگی سے ورزش کریں اور جنک فوڈز سے مکمل پرہیز کریں۔

    اس کے علاوہ قدرتی علاج جیسے گرم پانی یا گرم لیموں کا پانی مفید ثابت ہو سکتا ہے اور گھریلو ٹوٹکے یا نسخے بھی کارآمد ہوسکتے ہیں۔

    اس حوالے سے ماہرصحت نے قبض سے نجات کے لیے ایک نسخہ تجویز کیا ہے جس کو بنانے کا طریقہ مندرجہ ذیل سطور میں بیان کیا جارہا ہے۔

    اس نسخے کی تیاری کیلیے 3 اجزاء کی ضرورت ہے جس میں سب سے پہلے آدھا گلاس گرم دودھ میں دو چمچ اسپغول کی بھوسی اور ایک چمچ زیتون کا تیل ملائیں اور اسے اتنی دیر تک ملاتے رہے کہ یہ اتنا ٹھنڈا ہوجائے کہ باآسانی پیا جاسکے۔

    اس کو پینے کا طریقہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے قبل پی لیا جائے تو نہ صرف یہ قبض کشا ہے بلکہ آنتوں میں ہونے والی خشکی کے خاتمے کیلیے بھی انتہائی کارآمد ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • کیا دودھ اور آئس کریم سے ڈراؤنے خواب آتے ہیں؟

    کیا دودھ اور آئس کریم سے ڈراؤنے خواب آتے ہیں؟

    ڈراؤنے خواب دیکھ کر لوگ ہمیشہ پریشان ہو جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ان کی تعبیر بھلا کیا ہوگی، تاہم اب اس سلسلے میں ایک نئی اور حیران کن سائنسی تحقیق سامنے آئی ہے۔

    یہ تحقیق 30 جون کو نفسیات کے جریدے ’فرنٹیئرز‘ میں شائع ہوئی، جس میں خوراک، نیند کے معیار اور خوابوں کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا۔ تحقیق کے دوران کینیڈا کے محققین نے 1,082 انڈرگریجویٹ سائیکالوجی طلبہ سے ایک سروے کیا۔

    ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کی بڑی تعداد اکثر ڈراؤنے خواب کے سبب نیند سے جاگ جاتی ہے، اب اس ضمن میں محققین نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی اصل وجہ وہ غذا ہے جو وہ سونے سے قبل کھاتے ہیں۔ انھوں نے کہا ڈیری مصنوعات جیسے کہ دودھ اور پنیر ایسی غذائیں ہیں جو دوران نیند ڈراؤنے خواب کا سبب بنتی ہیں۔

    ریسرچ اسٹڈی میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے تمام افراد جو لیکٹوز کو برداشت نہیں کر پاتے وہ زیادہ ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں، ’لیکٹوز انٹولیرنس‘ میں مبتلا افراد جب سونے سے قبل آئس کریم یا پنیر کھاتے ہیں تو انھیں اکثر ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ محققین کے مطابق لیکٹوز کی وجہ سے جب معدے میں گیس یا تیزابیت جنم لینے لگتی ہے تو اس کی علامت ڈراؤنے خواب کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔


    کیا پمز میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے؟ زیر گردش ویڈیو کے حقائق سامنے آ گئے


    نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کو لیکٹوز عدم برداشت (lactose intolerance) کی علامات شدید ہوتی ہیں، وہ اکثر ڈراؤنے خوابوں کی شکایت کرتے ہیں۔ تحقیق میں شامل تمام شرکا سے ایک فارم پر کروایا گیا، جس یہ بات سامنے آئی کہ ایسے تمام افراد جنھیں دودھ یا ڈیری مصنوعات سے شدید ہاضمے کے مسائل تھے ان میں ڈراؤنے خواب کی شرح کافی زیادہ تھی۔

    ان افراد نے نہ صرف خوابوں کی زیادتی کی شکایت کی بلکہ ان کے خواب جذباتی طور پر زیادہ پریشان کن تھے اور ان کے اثرات روزمرہ زندگی پر بھی مرتب ہو رہے تھے۔ ڈیری کے ساتھ ساتھ، ڈراؤنے خوابوں سے منسلک کھانے کی دوسری قسمیں مٹھائیاں، گوشت اور مسالہ دار غذائیں تھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے کی خرابی دوران نیند نہ صرف خلل کا سبب بن سکتی ہے، بلکہ خوابوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔

    محققین نے کہا کہ اس سلسلے (یعنی کھانے کا برے سپنوں سے تعلق) میں غیر متوقع طور پر اگرچہ تازہ ترین نتائج نے کچھ جوابات فراہم کیے ہیں، لیکن ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

  • آئندہ بجٹ میں دودھ، دواؤں اور اسٹیشنری ۔۔۔؟ اہم خبر

    آئندہ بجٹ میں دودھ، دواؤں اور اسٹیشنری ۔۔۔؟ اہم خبر

    پاکستان کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا بجٹ کیلیے دودھ، دواؤں اور اسٹیشنری سے متعلق تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔

    وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 آئندہ ماہ جون میں پیش کیا جائے گا۔ اس بجٹ میں اسٹیشنری، دودھ اور دواؤں پر ٹیکس رعایت دینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں ڈیری ملک پر سیلز ٹیکس کو 18 فیصد سےکم کر کے 10 سے 12 فیصد کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کیلیے بجٹ اہداف مشکل ہوں گے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے ٹیکس چھوٹ یا رعایت دینا مشکل ہے۔

    اجلاس میں بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی جس کے تحت ایڈوانس ڈپازٹ ریشو کو ختم کر کے 99 ڈی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز کے دوران پاکستان کے معاشی استحکام کو سراہا گیا ہے جب کہ چین، سعودی عرب، امریکی انتظامیہ اور یو اے ای نے معاشی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام آخری بنانے کیلیے اسٹرکچرل اصلاحات پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ آئندہ بجٹ پر 95 فیصد تجاویز چیمبرز موصول ہو چکی ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ٹیکس پالیسی کو معاشی گراؤنڈ کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔

  • سینکڑوں من خراب اور مضر صحت گوشت، دودھ، مصالحہ جات پکڑے گئے

    سینکڑوں من خراب اور مضر صحت گوشت، دودھ، مصالحہ جات پکڑے گئے

    فوڈ سیفٹی حلال فوڈ اتھارٹی نے سینکڑوں من خراب اور مضر صحت گوشت، مصالحہ جات، دودھ ضبط کرنے کے بعد تلف کر دیا۔

    فوڈ سیفٹی حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر سینکڑوں من خراب اور مضر صحت گوشت، مصالحہ جات، دودھ اور کھانے پینے کی مختلف اشیا پکڑ کر انہیں تلف کر دیا۔

    ترجمان فوڈ سیفٹی کے مطابق پشاور میں ایک گاڑی سے 5250 کلوگرام (125 من) خراب اور مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا گیا۔ یہ گوشت کراچی سے لایا گیا تھا اور شہر کے مختلف شہروں میں فراہم کیا جانا تھا۔

    اس کے علاوہ فوڈ اتھارٹی یونٹ نے چارسدہ، زریاب کالونی اور دیگر علاقوں میں بیکری اور مصالحہ جات یونٹس پر چھاپے مار کر 3400 کلو (85 من) مضر صحت مصالحہ جات ضبط کر لیے۔ ان مصالحوں میں چوکر، نان گریڈ فوڈ کلر اور ناقص تیل کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

    فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ایک یونٹ پر چھاپہ مار کر 100 کلو نان گریڈ فوڈ اور ناقص تیل برآمد کر کے یونٹ کو سیل بھی کر دیا۔

    ترجمان کے مطابق رات گئے ڈی آئی خان ٹیم نے بھی بکھر پل پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی لی اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے 320 لیٹر دودھ کے نمونے غیر معیاری ہونے پر تلف کر دیا۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ میں گھی اینڈ آئل مل کی پراڈکٹس کے نمونے بھی غیرمعیاری ثابت ہونے پر ضبط کر کے مل کو سیل کر دیا گیا۔

    ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں کارروائیاں کر رہی ہیں۔

  • لاڑکانہ میں سب سے مہنگا دودھ، کراچی میں سب سے مہنگی دہی: ویڈیو رپورٹ

    لاڑکانہ میں سب سے مہنگا دودھ، کراچی میں سب سے مہنگی دہی: ویڈیو رپورٹ

    ملک بھر میں سب سے مہنگا دودھ سندھ کے شہر لاڑکانہ اور سب سے سستا دودھ پنجاب کے شہر بہاولپور میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح دہی سب سے مہنگی کراچی اور سب سے سستی سیالکوٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔

    قیمتوں کا اوسط تعین شہر کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم قیمت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، محکمہ ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دودھ اور دہی کی اوسط قیمت میں سب سے زیادہ فرق کراچی میں 115 روپے اور سب سے کم فرق خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں اور پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں صرف 10 روپے کا ہے۔

    مختلف ذرائع کے مطابق پاکستان میں سالانہ 65 ارب لیٹر دودھ کی ضرورت ہے، اقتصادی سروے آف پاکستان 2024 کے مطابق ملک کی سالانہ پیداوار 70 ارب لیٹر ہے، ڈیری فارمرز اینڈ کیٹل کے صدر شاکر گجر کے مطابق دہی علاقوں سے شہری مارکیٹ تک عدم رسائی کی بنا پر بہت بڑی مقدار میں دودھ ضائع ہو جاتا ہے۔

    ویڈیو رپورٹ: ٹک ٹاکر حسنین کے قتل کو 9 ماہ گزر گئے، تفتیشی افسر پر رشوت طلب کرنے کا الزام

    دودھ دہی کی قیمتوں میں ہوش رُبا مہنگائی کے سبب لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، جس سے لوگ خصوصاً بچے غذائیت کی شدید کمی کا شکار ہیں، ملک میں دودھ اور اس سے متعلقہ اشیا کا میعار بھی اہم ترین مسئلہ ہے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • خیبر پختونخوا میں 93 فی صد شہری مضر صحت دودھ پی رہے ہیں، سرکاری رپورٹ میں انکشاف

    خیبر پختونخوا میں 93 فی صد شہری مضر صحت دودھ پی رہے ہیں، سرکاری رپورٹ میں انکشاف

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ایک سرکاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے میں 93 فی صد شہری مضر صحت دودھ پی رہے ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں قابل استعمال دودھ نایاب ہو گیا ہے، 93 فی صد شہری مضر صحت دودھ پی رہے ہیں، کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تشویش ناک رپورٹ جاری کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں صرف 7 فی صد دودھ استعمال کے قابل ہے، دودھ کے 583 میں سے 541 نمونے غیر معیاری اور مضر صحت پائے گئے، 417 نمونوں میں پانی، گلوکوز اور متعدد خطرناک کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے آبائی شہر ڈی آئی خان میں 100 فی صد دودھ مضر صحت نکلا، بنوں میں فروخت ہونے والا دودھ بھی 100 فی صد ناقص قرار دیا گیا، ملاکنڈ میں 97، پشاور میں 94، اور کوہاٹ میں 28 فی صد دودھ مضر صحت فروخت ہو رہا ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دودھ کا معیار چیک کرنے کے لیے پہلی بار ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے، اور اس مقصد کے لیے صوبے بھر سے 3 لاکھ 24 ہزار لیٹر دودھ سے نمونے لیے گئے تھے۔

    دوسری طرف دودھ فروشوں نے سرکاری حکام کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دودھ میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔

  • غریب ملک میں دودھ امیر ترین ممالک سے بھی مہنگا ہو گیا

    غریب ملک میں دودھ امیر ترین ممالک سے بھی مہنگا ہو گیا

    پاکستان میں ڈبے کا دودھ دنیا بھر میں سب سے مہنگا ہو گیا ہے، ٹیکس کے نفاذ سے اس کی قیمت میں 25 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

    یہ ایک المیہ ہے کہ غریب ملک میں دودھ امیر ترین ممالک سے بھی مہنگا ہو گیا ہے، پاکستان میں ڈبے کا دودھ فرانس، آسٹریلیا اور ہالینڈ سے بھی مہنگا فروخت ہونے لگا ہے، نئے بجٹ میں 18 فی صد ٹیکس کے بعد دودھ اس وقت 370 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

    بین لاقوامی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت آسٹریلیا میں ایک لیٹر دودھ کی قیمت پاکستانی 310 روپے اور پیرس میں 340 روپے کا ہے۔ ہالینڈ میں 4 سینٹس سستا جب کہ آسٹریلیا میں 26 سینٹس سستا ہے۔ بھارت میں پیکڈ دودھ صرف 78 سینٹس جب کہ بنگلادیش میں 1 ڈالر 2 سینٹس میں دستیاب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلادیش میں پیکڈ دودھ پر ٹیکس صفر ہے۔

    آئی ایم ایف کی کڑی مالی شرائط کی بنا پر حکومت پاکستان نے ہر چیز پر ٹیکس کا نفاذ کر دیا ہے، ماہرین معاشیات کے مطابق براہ راست اور بلواسطہ ٹیکس سے مہنگائی میں ہوش رُبا اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہونے سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، بجلی اور گیس سمیت تمام اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔

    تاریخ کا بلند ترین ٹیکس

    وفاقی حکومت نے بجٹ 2024 میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر 38 کھرب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے ہیں، جو ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔ آٹے سے لے کر دودھ، کتابوں اور اسٹیشنری تک پر ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق نئے بجٹ کے بعد مہنگائی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

    پاکستانی بچے غذائی کمی کے شکار

    بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 60 فی صد سے زائد بچے خون کی کمی کے امراض کا شکار ہیں۔ ایسے میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مریض بچوں کی جان داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہر 10 بچوں میں سے 4 بچے غذائی کمی کا شکار ہیں۔ غذائی کمی کے شکار بچوں کی تعداد 46.2 فی صد ہے۔ غذائی کمی کے شکار بچوں میں لڑکوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ملک میں 5 سال سے کم 40.9 فی صد لڑکے غذائی کمی کا شکار ہیں، جب کہ ملک میں 5 سال سے کم 39.4 فی صد لڑکیاں غذائی کمی کا شکار ہیں۔

    پاکستان غذائی سروے کے مطابق ملک میں ایک تہائی سے زیادہ بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، 29 فی صد کے قریب وزن کی کمی جب کہ 17 فی صد سے زائد کم زور ہیں۔ ان بچوں میں بڑی تعداد صوبہ سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں نافذ ٹیکسز کی بھرمار اور بدترین مہنگائی نے بچوں سے دودھ پینے تک کا حق چھین لیا ہے!

  • کراچی والوں کے لئے دودھ 300 روپے فی لیٹر؟ اہم خبر

    کراچی والوں کے لئے دودھ 300 روپے فی لیٹر؟ اہم خبر

    کراچی: شہر قائد کے ڈیری اینڈکیٹل فارمرز نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت فی لیٹر 300 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دودھ فروشوں اور انتظامیہ میں دسمبر تک قیمتوں میں اضافہ نا کرنے پر معاہدہ طے پاچکا ہے، دودھ فروشوں نے کمشنر کراچی سے دسمبر تک دودھ 220 روپے فی لیٹر کا معاہدہ کیا ہوا ہے۔

    ڈیری فاررمز نے کمشنر کراچی سے معاہدہ ختم کرکے قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ کرکے 300 روپے فی لیٹر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

    دودھ کے نام پر لوگوں کو زہر پلانے والا پکڑا گیا

    ڈیری اینڈکیٹل فارمرز کی جانب سے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت کے نئے نوٹیفکیشن کی درخواست کی گئی ہے۔

  • دودھ 300 روپے لیٹر، ڈیری فارمرز کا بڑا اعلان

    دودھ 300 روپے لیٹر، ڈیری فارمرز کا بڑا اعلان

    کراچی: شہر قائد کے ڈیری فارمرز نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان مسترد کر دیا ہے۔

    ترجمان ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شبیر ڈار نے ’ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز‘ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر کراچی کی مقرر کردہ قیمت پر دودھ کی فروخت جاری رکھیں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے جانوروں کی ہلاکت، اور کم پیداوار سے شہر میں دودھ کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے، لیکن اس کے باوجود دودھ 220 روپے فی لیٹر ہی فروخت ہو رہا ہے، 300 روپے لیٹر نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ڈیری فارمز کا ’ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن‘ کے مطالبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • کراچی میں مہنگا دودھ بیچنے والوں کی شامت، بھاری جرمانے

    کراچی میں مہنگا دودھ بیچنے والوں کی شامت، بھاری جرمانے

    کراچی: شہر قائد میں مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی مدیحہ ناریجو نے ٹیم کے ہمراہ دودھ کی دکانوں پرچھاپے مارے، اس دوران سرکاری نرخ سے زائد قیمت پردودھ فروخت کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ناگوری شاپس پر فی کلو دودھ 210 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    صدر ڈیری فارمرز کراچی مبشر قدیر عباسی کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداوری لاگت، مویشیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، فی جانور کم پیداوار اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔

    دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے کا اضافہ، عوام کے لئے بڑی خبر

    انہوں نے کہا تھا کہ کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی پیداواری لاگت کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر مورخہ 10 مئی سے اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد ازخود قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔