Tag: دودھ اور گوشت کی قیمت

  • دودھ  اور  گوشت کی قیمت مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی پالیسی تیار

    دودھ اور گوشت کی قیمت مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی پالیسی تیار

    اسلام آباد : دودھ اور گوشت کی قیمت مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی پالیسی تیار کرلی گئی ، قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار کسانوں ، پیدا وار کرنے والوں کو دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دودھ، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار ختم کرنے کی پالیسی تیار کرلی۔

    تینوں اہم اشیا ضروریہ کی قیمت کا تعین نجی شعبے کو دینے سے متعلق پالیسی پنجاب کو بھجوادی گئی ہے ، قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار کسانوں ، پیدا وار کرنے والوں کو دینے کی پالیسی تیار کی ہے۔

    وزارت برائےغذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ اختیار کسان کو ملنے سے تینوں اشیا ضروریہ کی قیمت کم ہوگی، فیصلہ صوبائی حکومتوں کی کیبنٹ کمیٹی سے مشروط کردیا گیا ہے۔

    پالیسی کے متن میں کہا گیا ہے کہ تینوں اشیا ضرورت کی قیمت کم کرنا ملاوٹ کے رجحان کو جنم دیتا ہے، قیمت مقرر کرنے کے لئے پیداوار کنندہ میں مقابلے کا موقع فراہم کیا جائے۔

    پالیسی میں کہنا تھا کہ نجی شعبے کو قیمت کے تعین کا اختیار ملنے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا، 90 فیصد مویشی پالنے والے غریب ہیں، قیمتیں مقرر کرنے کا مقصد سبسڈی فراہم کرنا ہے۔