کراچی: قائدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دودھ کی دکان لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قائدآباد پولیس نے دودھ کی دکان لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان حسن اور ریاض کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے بتایا کہ ملزمان سے 2 پستول اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ ان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان موٹرسائیکل پرسوار ہو کر آئے تھے، ایک ملزم دکان کے کیش کاؤنٹر سے رقم نکال کر جیب میں بھرتا رہا، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کے ہاتھ سے پیسے بھی نیچےگرتے رہے۔
اسی دوران دوسرے ملزم نے زمین پر گرنے والے پیسے بھی اٹھا لیے، ملزمان نے دکان کے باہر کھڑے لڑکے کو بھی دھکا دے کر اندر کردیا، ملزمان واردات مکمل ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھے۔