Tag: دودھ کی قیمت

  • دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کیسے ہو سکتی ہے؟ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن نے بتا دیا

    دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کیسے ہو سکتی ہے؟ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن نے بتا دیا

    پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا عندیہ دیا ہے تاہم اس کو حکومت کے ایک فیصلے سے مشروط کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین عثمان ظہیر دیگر رہنماوؐں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کے ڈبے پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں اور اس کی فروخت میں بھی 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت، بنگلہ دیش سمیت خطے کے دیگر ممالک میں دودھ پر ٹیکس نہیں ہے جب کہ یورپی ممالک میں بھی دودھ پر 10 سے 11 فیصد ٹیکس ہے۔

    ٹیکس اضافے سے ہر سال گوالوں پر 1.3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرتے تھے، وہ بھی متاثر ہو رہی ہے جب کہ ٹیکس نیٹ سے باہر گوالوں کو سالانہ ایک ہزار 319 ارب روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے دو تہائی صارفین کی ماہانہ آمدن 50 ہزار سے کم ہے جب کہ سیلز ٹیکس میں اضافہ کی وجہ سے پیکٹ والے دودھ کی قیمت 280 روپے سے بڑھ کر 320 روپے لیٹر ہوگئی ہے۔

    پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن نے حکومت سے پیکیجڈ دودھ پر ٹیکس 18 سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ٹیکس میں کمی کی صورت میں دودھ کی قیمت میں 50 روپے لیٹر تک کمی کر دی جائے گی۔

    رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیکیجڈ دودھ پر سیلز ٹیکس میں اضافے سے صرف دودھ کی فروخت میں 20 فیصد کم نہیں ہوئی بلکہ کسانوں کو بھی 35 فیصد نقصان کا سامنا ہے۔

    پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت نے پیکیجڈ دودھ پر سیلز ٹیکس کم نہ کیا تو حکومت کا سالانہ ریونیو 44 ارب سے کم ہو کر اگلے برس 8 ارب پر آ جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/drink-milk-cold-or-hot-benefits-and-precautions/

  • دودھ کی قیمت سے متعلق  اہم خبر آگئی

    دودھ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : مسابقتی ٹریبونل کا کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا جبکہ ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا حکم دیا۔

    کمٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ دودھ کی قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں اور اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی جمع کروائیں۔

    ٹریبیونل نے ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے۔

    ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے حاجی سکندر نگوری پر بلترتیب عائد ایک ملین اور پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کر دیے گئے ہیں۔

    گزشتہ دسمبر میں، کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے شاکر عمر گجر پر ایک ملین روپے اور حاجی سکندر نگوری پر پانچ پانچ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے تھے، یہ سزائیں دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے باہمی گٹھ جوڑ کے تحت کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعات 4(1) اور 4(2)(a) کی خلاف ورزی پر دی گئیں۔

    ابتداء میں ان ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز نے کمٹیشن کمیشن کے فیصؒے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں، تاہم بعد ازاں انہیں اس بنیاد پر واپس لے لیا گیا کہ یہ احکامات ایسوسی ایشنز کے خلاف نہیں بلکہ مرکرزی عہدیداران کے خلاف تھے۔ اس کے بعد متعلقہ افراد نے اپیلٹ ٹربیونل میں نئی اپیلیں دائر کیں۔

    کمیشن نے گزشتہ سال کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی اطلاعات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ڈیری ایسوسی ائیشن کے یہ نمائندے دودھ کی سپلائی چین کے مختلف مراحل پر قیمتوں میں اضافے کے لئے متفقہ اقدامات کرتے رہے جس سے کراچی اور گرد و نواح کے صارفین متاثر ہوئے

  • رمضان میں دودھ کتنے روپے فی لیٹر ملے گا؟ عوام کے لئے اہم خبر

    رمضان میں دودھ کتنے روپے فی لیٹر ملے گا؟ عوام کے لئے اہم خبر

    پشاور : رمضان کیلئے عوام کی سہولت کے پیش دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں اور دکانداروں کو نرخ نامے واضح جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان کیلئے دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا بھینس کے دودھ کی قیمت6 فیصد فیٹ کے ساتھ 220 روپے فی لیٹر اور 5 فیصد فیٹ کے ساتھ 190 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائے کے دودھ کی قیمت 4 فیصد فیٹ کے ساتھ 190روپے مقرر ہوئی ہے۔

    انتظامیہ نے کہا کہ اے پلس کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 240 روپے اور اے کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 210 روپے ہوگی۔

    انتظامیہ کے مطابق دودھ اوردہی کی قیمتوں کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا، دکاندار نرخ نامے واضح جگہ پر آویزاں کریں۔

    خیال رہے منافع خوروں نے رمضان المبارک سے پہلے اپنے ہی ریٹ مقرر کرلئے ہیں، پھلوں، دالوں، بیسن، مشروبات سمیت کئی اشیا کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

    بازاروں میں سبزیوں ، پھلوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

  • لاڑکانہ میں سب سے مہنگا دودھ، کراچی میں سب سے مہنگی دہی: ویڈیو رپورٹ

    لاڑکانہ میں سب سے مہنگا دودھ، کراچی میں سب سے مہنگی دہی: ویڈیو رپورٹ

    ملک بھر میں سب سے مہنگا دودھ سندھ کے شہر لاڑکانہ اور سب سے سستا دودھ پنجاب کے شہر بہاولپور میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح دہی سب سے مہنگی کراچی اور سب سے سستی سیالکوٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔

    قیمتوں کا اوسط تعین شہر کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم قیمت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، محکمہ ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دودھ اور دہی کی اوسط قیمت میں سب سے زیادہ فرق کراچی میں 115 روپے اور سب سے کم فرق خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں اور پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں صرف 10 روپے کا ہے۔

    مختلف ذرائع کے مطابق پاکستان میں سالانہ 65 ارب لیٹر دودھ کی ضرورت ہے، اقتصادی سروے آف پاکستان 2024 کے مطابق ملک کی سالانہ پیداوار 70 ارب لیٹر ہے، ڈیری فارمرز اینڈ کیٹل کے صدر شاکر گجر کے مطابق دہی علاقوں سے شہری مارکیٹ تک عدم رسائی کی بنا پر بہت بڑی مقدار میں دودھ ضائع ہو جاتا ہے۔

    ویڈیو رپورٹ: ٹک ٹاکر حسنین کے قتل کو 9 ماہ گزر گئے، تفتیشی افسر پر رشوت طلب کرنے کا الزام

    دودھ دہی کی قیمتوں میں ہوش رُبا مہنگائی کے سبب لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، جس سے لوگ خصوصاً بچے غذائیت کی شدید کمی کا شکار ہیں، ملک میں دودھ اور اس سے متعلقہ اشیا کا میعار بھی اہم ترین مسئلہ ہے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی ، 200 روپے سے 120 پر آگئی

    دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی ، 200 روپے سے 120 پر آگئی

    سکھر: دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی کرتے ہوئے قیمت 100 سے 120 روپے کلو کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے مختلف علاقوں شالیمار ، پرانہ سکھر اور تانگہ اسٹینڈ سمیت متعدد جگہوں پر دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی کردی ہے۔

    جس کی وجہ سے مہنگائی کے مارے عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیںْ۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں 200 سے 240 روپے فی کلو فروخت ہونے والا دودھ اب 100 سے 120 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

    یاد رہے چند روز سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر کمشنر کراچی سے جواب طلب کیا تھا۔

    درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا تھا کہ بغیر اسٹیک ہولڈرز کو سن کر کمشنر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ قیمتیں نہ بڑھائے، 20 روپے بڑھا کر 220 روپے کلو کر دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل شہر قائد میں ڈیری فامرز ایسوسی ایشنز سے متعلق انکشاف ہوا تھا کہ وہ ملی بھگت سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں، جس کے بعد سی سی پی نے جرم ثابت ہونے پر ان پر سزا کے طور پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ ثابت، ڈیری تنظیموں پر سزا کے طور پر جرمانہ عائد

    کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ ثابت، ڈیری تنظیموں پر سزا کے طور پر جرمانہ عائد

    کراچی: شہر قائد میں ڈیری فامرز ایسوسی ایشنز سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ملی بھگت سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں، سی سی پی نے جرم ثابت ہونے پر ان پر سزا کے طور پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کراچی کی 3 ڈیری ایسوسی ایشنز پر تازہ دودھ کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ کرنے پر جرمانے عائد کر دیے ہیں، یہ اقدام کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 4(1) اور 4(2)(a) کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔

    جرمانے کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبر سدھو اور ممبر عبدلراشد شیخ پر مشتمل بینچ نے عائد کیے ہیں، ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) پر 10 لاکھ روپے، جب کہ ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کراچی (ڈی ایف اے کے) اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن (کے ڈی ایف اے) پر پانچ پانچ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

    کمیشن نے مختلف میڈیا رپورٹس کے بعد نوٹس لیتے ہوئے کراچی بھر میں دودھ کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی انکوائری کی تھی، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ کراچی میں ڈیری فارمرز کی نمائندہ تینوں ایسوسی ایشنز، کراچی اور اس کے نواحی علاقوں میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی براہ راست ذمہ دار ہیں۔

    کارروائی کے دوران ایسوسی ایشنز کے نمائندے کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے قانون کے تحت مقرر کردہ نرخ پر گزشتہ تین سال سے مہنگائی کے باوجود نظرثانی نہیں کی گئی۔ تاہم کمیشن کی تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ مذکورہ ایسوسی ایشنز نے دودھ کی ترسیل کے نظام پر غیر ضروری دباؤ اور رکاوٹ ڈال کر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کروایا۔

    بینچ کے سامنے پیش کیے گئے شواہد، جن میں ویڈیو ریکارڈنگز بھی شامل ہیں، سے ثابت ہوا کہ ایسوسی ایشنز کی جانب سے اعلان کردہ نرخ عملی طور پر پوری سپلائی چین میں نافذ کیے گئے۔ انھوں نے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو ڈرانے دھمکانے اور دودھ کی فراہمی معطل کرنے کی دھمکیوں کے ذریعے انھیں اپنے مقرر کردہ نرخوں کی پابندی پر مجبور کیا۔

    کمیشن کے فیصلے کے مطابق ایسوسی ایشنز نے قیمتوں کے تعین کے اہم عوامل، جن میں بندھی ریٹس، منڈی ریٹس، ہول سیل اور ریٹیل قیمتیں شامل ہیں، پر نمایاں اثر و رسوخ استعمال کیا، جس سے تازہ دودھ کی مارکیٹ میں بگاڑ پیدا ہوا۔

    حکم نامے میں مزید انکشاف ہوا کہ ایسوسی ایشنز نے مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لیے دودھ کو آئس فیکٹریوں میں ذخیرہ کیا اور بعد ازاں اسے اندرون سندھ مہنگے داموں فروخت کیا، ان ہتھکنڈوں سے سپلائی چین شدید متاثر ہوئی اور صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالا گیا۔

  • دودھ فروشوں کا قیمتوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ

    دودھ فروشوں کا قیمتوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ

    کراچی : ڈیری فارمرز  نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت میں 300 روپے فی لیٹر مقرر کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹیکسز میں اضافے کے بعد موجودہ سرکاری قیمت پر فروخت ممکن نہیں۔

    اس حوالے سے ڈیری اینڈکیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار شاکر عمر گجر نے کہا ہے کہ ڈیری اور لائیو اسٹاک پر ٹیکس کے بعد پرانی قیمت پر دودھ دہی کی فروخت ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی قیمتوں کا300روپے فی لیٹر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، حالیہ سرکاری قیمت پر دودھ کی فروخت مشکل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک سرکاری قیمت پر ہی دودھ فروخت کیا جائے، ہول سیل میں دودھ190روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔

    milk

    شاکر عمر گجر نے کہا کہ ڈیری کی فیڈ اور دیگر اشیاء پر ہونے والے ٹیکس میں اضافہ سے دودھ، دہی اور وغیرہ مکھن بھی مہنگا ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جون میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اور کمشنر کراچی کے درمیان دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا۔

    معاہدے کے اہم نکات میں پابند کیا گیا تھا کہ دودھ فروش سرکاری قیمت پر دودھ فروخت کریں گے اور سرکاری قیمت پر دودھ کی عدم فروخت پر کارروائی ہو گی۔

    اس کے علاوہ معاہدے میں ڈیری فارمرز کو اس بات کا بھی پابند کیا گیا تھا کہ دودھ فروش 31 دسمبر تک قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ نہیں کریں گے اور دودھ کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے گا۔

  • پیداواری لاگت میں کمی کے باوجود ڈیری فارمرز دودھ کی قیمت میں اضافے پر بضد!

    پیداواری لاگت میں کمی کے باوجود ڈیری فارمرز دودھ کی قیمت میں اضافے پر بضد!

    کمشنر کراچی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ڈیری فارمرز 3 ماہ قبل کی پیداواری لاگت پر دودھ کی قیمت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان قیمتوں میں اضافے پر اتفاق نہیں ہو سکا، کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان قیمتوں میں اضافے پر مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات، نمک، سرسوں تیل اور چارے چوکر کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو چکی ہے، اس کے باوجود ڈیری فارمرز 3 ماہ قبل کی پیداواری لاگت پر کمشنر کراچی سے اضافہ مانگ رہے ہیں۔

    دودھ فروش 50 روپے فی لیٹر اضافہ مانگ رہے ہیں جبکہ کمشنر 10 روپے فی لیٹر دینے پر رضامند ہیں، ڈیری فارمرز نے بھی دودھ کی قیمتوں میں 50 روپے فی لیٹر اضافہ مانگا ہوا ہے۔

    شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ دودھ فروشوں کی پیداواری لاگت کے بجائے 10 روپے فی لیٹر دودھ کی بڑھانے کا کہا جارہا ہے۔

    انھوں نے نے کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو ازخود اعلان کردیں گے۔

  • دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے کا اضافہ، عوام کے لئے بڑی خبر

    دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے کا اضافہ، عوام کے لئے بڑی خبر

    کراچی : مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑی خبر آگئی، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپیہ کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا گیا، صدر کراچی مبشر قدیر عباسی نے کہا ہے کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپیہ فی لیٹر کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔

    مبشر قدیر عباسی نے کہا کہ دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداوری لاگت،مویشیوں کی بڑہتی ہوئی قیمتوں اور فی جانور کم پیداوار اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی پیداواری لاگت کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر مورخہ 10 مئی سے اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد ازخود قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔

  • بے لگام ڈیری ایسوسی ایشن نے پھر دودھ کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کردیا

    بے لگام ڈیری ایسوسی ایشن نے پھر دودھ کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کردیا

    ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کردیا، رہنما کا کہنا ہے کہ رمضان کے بعد قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوجائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شبیر ڈار کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کے ریٹ پر دودھ فروخت کرنا ممکن نہیں رہا، ماہ صیام کے بعد دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو جائے گا۔

    رہنما ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمشنر کراچی دودھ کی نئی قیمت کا تعین کریں۔ اوپن مارکیٹ میں دودھ کے نرخ 12 ہزار روپے من تک پہنچ چکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ دکانداروں کو دودھ 316 روپے فی لیٹر پڑ رہا ہے۔ بھینس کی قیمت 5 سے 6 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے، چارہ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔

    شبیر ڈار نے کہا کہ اس قیمت پر شہر میں دودھ کی فراہمی بند ہوسکتی ہے۔ صورتحال یہی رہی تو شہر میں خالص دودھ کی سپلائی جاری رکھنا مشکل ہوجائیگا۔