Tag: دودھ کی قیمتوں

  • کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات میں تینوں ڈیری ایسوسی ایشنز کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، مہنگے داموں بیچنے کے لیے دودھ کو آئس فیکٹریوں میں ذخیرہ بھی کیا جاتا۔

    تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا اور ڈیری ایسوسی ایشنز کو گٹھ جوڑ سے باز رہنے کا حکم دے دیا

    ٹربیونل نے بتایا کہ کراچی کی تینوں ایسوسی ایشنز کے عہدیداران تحریری یقین دہانی جمع کرائیں جبکہ عہدایداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں کمی کردی اور عہدیداران کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

    کمیشن نے بتایا کہ کمپٹیشن کمیشن نے گزشتہ برس کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات کا آغاز کیا، کراچی کی تینوں ڈیری ایسوسی ایشنز قیمتوں میں اضافے میں براہ راست ملوث پائی گئیں، مہنگے داموں بیچنے کے لیے دودھ کو آئس فیکٹریوں میں ذخیرہ بھی کیا جاتا۔

    کمپٹیشن کمیشن نے ایسوسی ایشنز کے عہدیداران پر 10 اور 5 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے اور کہا بزنس ایسوسی ایشنز تجارتی لحاظ سے حساس معلومات کے اشتراک کا ذریعہ نہ بنیں، کاروباری ادارے اور ایسوسی ایشنز مسابقت مخالف اقدامات کی سہولت کاری سے باز رہیں۔

  • دودھ کی قیمت سے متعلق  اہم خبر آگئی

    دودھ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : مسابقتی ٹریبونل کا کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا جبکہ ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا حکم دیا۔

    کمٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ دودھ کی قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں اور اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی جمع کروائیں۔

    ٹریبیونل نے ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے۔

    ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے حاجی سکندر نگوری پر بلترتیب عائد ایک ملین اور پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کر دیے گئے ہیں۔

    گزشتہ دسمبر میں، کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے شاکر عمر گجر پر ایک ملین روپے اور حاجی سکندر نگوری پر پانچ پانچ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے تھے، یہ سزائیں دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے باہمی گٹھ جوڑ کے تحت کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعات 4(1) اور 4(2)(a) کی خلاف ورزی پر دی گئیں۔

    ابتداء میں ان ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز نے کمٹیشن کمیشن کے فیصؒے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں، تاہم بعد ازاں انہیں اس بنیاد پر واپس لے لیا گیا کہ یہ احکامات ایسوسی ایشنز کے خلاف نہیں بلکہ مرکرزی عہدیداران کے خلاف تھے۔ اس کے بعد متعلقہ افراد نے اپیلٹ ٹربیونل میں نئی اپیلیں دائر کیں۔

    کمیشن نے گزشتہ سال کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی اطلاعات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ڈیری ایسوسی ائیشن کے یہ نمائندے دودھ کی سپلائی چین کے مختلف مراحل پر قیمتوں میں اضافے کے لئے متفقہ اقدامات کرتے رہے جس سے کراچی اور گرد و نواح کے صارفین متاثر ہوئے

  • کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ، کمشنر کی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ، کمشنر کی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    کراچی: دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا گیا، 8 مئی کودودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر کمشنرکراچی کی بنائی گئی کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا گیا، جس میں دودھ کی قیمت کے تعین پر غور کیا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنرملیرنےاجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرزکوطلب کیا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹربیوروآف سپلائی ، ملک ریٹیلر،ہول سیل اورفارمرایسوسی ایشن اوردیگرشرکت کریں گے۔

    8مئی کودودھ کی قیمتوں کے تعین سےمتعلق اجلاس بےنتیجہ ختم ہوا تھا اور کمشنر کراچی نےدودھ کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر کیا گیا تھا ، جس کے بعد فی کلو دودھ 210 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل صدر ڈیری فارمرز کراچی مبشر قدیر عباسی کی جانب سے قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔

  • دودھ کی قیمتوں سے متعلق آج اہم اجلاس طلب

    دودھ کی قیمتوں سے متعلق آج اہم اجلاس طلب

    کراچی : کمشنر کراچی اقبال میمن نے دودھ کی قیمتوں سے متعلق آج اہم اجلاس طلب کرلیا اور کہا معاملے کا حل چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کمشنر کراچی اقبال میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی قیمتوں کےمتعلق آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    کمشنرکراچی کا کہنا تھا کہ ابھی تک دودھ کی قیمت 120 روپے فی لیٹر ہے، اضافی قیمت وصول کرنےوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    اقبال میمن نے کہا کہ 20سے زائد دودھ فروشوں کو گرفتار کیا ہے،جرمانے بھی کیے گئے ہیں، معاملے کا حل چاہتے ہیں، کسی کوتکلیف نہیں دیناچاہتے۔

    خیال رہے کراچی میں دودھ 200 روپے سے زائد قیمت پرفروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں مزید اضافے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

    ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کی وجہ پیداواری لاگت کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اجناس اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے دودھ کے نرخ بڑھائے گی۔

  • کراچی میں دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے اختیارات چیلنج

    کراچی میں دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے اختیارات چیلنج

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار نے دودھ سمیت بنیادی اشیاء ضرورت کی قیمتوں کے کنٹرول کا کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے اختیارات کو چیلنج کیا گیا۔

    دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس جنید غفار نے سماعت سے معذرت کرلی اور مقدمہ دوسرے بینچ میں بھجوانے کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کردیا۔

    طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ دودھ سمیت دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال اور کنٹرول کا اختیار کمشنر کراچی اور دیگر کو دے دیا گیا ہے ، کمشنر کراچی، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر کو چھاپے مارنے کا اختیار دینا غیر قانونی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کہ محکمہ بیورو سپلائی اینڈ پرائسز میں 1163 ملازمین کا 65 کروڑ روپے بجٹ رکھا جاتا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہوڈنگ اینڈ بلیک مارکیٹنگ ایکٹ میں غیر قانونی زخیرہ اندوزی پر سزاوٴں کا تعین کیا گیا تھا، 1953 میں کراچی ایسنشئیل آرٹیکلز پراسیسنگ پروفیٹینگ اینڈ ہوڈنگ ایکٹ کراچی ڈویڑن کے لئے نافذ کیا مگر عملدرآمد نہ ہوا، گوڈاون کی ریجسٹریشن کے لئے سندھ گوڈاون رجسٹریشن ایکٹ 1996 لایا گیا مگر بے سود ثابت ہوا۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایکٹ کو نافذ کرکے عوام کو زخیرہ اندوزوں سے نجات دلائی جائے، 12 سال پہلے دودھ کی قیمتوں کے تعین اور چھاپوں کا اختیار کمشنر کراچی کو دے دیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ دودھ اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا جس محکمے کی ذمہ داری ہے اس نوٹیفکیشن کے زریعے غیر فعال کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے عدالت فریقین کو نوٹس جاری کرچکی ہے اور اس حوالے سے ڈی جی بیورو سپلاء، کمشنر کراچی، سیکرٹری قانون اور دیگر سے جواب طلب کیا گیا تھا۔

  • دودھ کی قیمتوں پر عمل درآمد 6 ماہ سے ہو رہا ہے: کمشنر کراچی کا دعویٰ

    دودھ کی قیمتوں پر عمل درآمد 6 ماہ سے ہو رہا ہے: کمشنر کراچی کا دعویٰ

    کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں دودھ کی قیمتوں پر عمل درآمد پچھلے 6 ماہ سے ہو رہا ہے، دودھ فروشوں کو ایک ماہ میں 27 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی قیمتوں کے سلسلے میں کنزیومر سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، دودھ کی اضافی قیمتوں پر شکایات کے لیے کمپلین نمبر دیا گیا ہے، اس پر کوئی بھی شخص شکایت درج کر سکتا ہے، ہماری ٹیم چھاپا مار کر موقع پر جرمانہ کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل وینز پر چھاپے مار کر غیر معیاری دودھ بھی پکڑا گیا تھا، دودھ میں کپڑے دھونے کا ڈیٹرجنٹ پایا گیا تھا، فوڈ اتھارٹی انسپکٹرز بھی ہمارے رابطے میں رہے ہیں، وہ دودھ کی کوالٹی کو چیک کرتے ہیں، تاہم ریسٹورنٹس، سپر مارکیٹس میں معیار چیک کرنا فوڈ اتھارٹی کا اختیار ہے۔

    کمشنر کراچی کا کہنا تھا مقررہ داموں پر خرید و فروخت کے لیے آن لائن سسٹم شروع کیا جا رہا ہے، جس سے چند کمپنیاں منسلک ہوں گی جو جاری کردہ رقم پر چیزیں فروخت کریں گی، آن لائن سسٹم کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی چیزوں کی ڈیلیوری بھی شروع کریں گے۔

    انھوں نے قیمتوں سے متعلق شکایات کے لیے واٹس ایپ نمبر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہری اس نمبر 03160111712 پر اپنی شکایت درج کرائیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اس وقت بھی دودھ 110 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، تاہم کمشنر کراچی کا دعویٰ ہے کہ شہر میں دودھ 94 فی کلو پر فروخت پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

  • ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

    ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

    کراچی :ہول سیلرزاورریٹیلرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا  کمشنر کراچی ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ہول سیلرزاور ریٹیلرز نے ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ، ملک ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے ترجمان عشرت خان نے دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کے اقدامات کرے ۔

    دوسری جانب ریٹیل کی سطح پر دودھ کی قیمت میں اضافے کوغیرقانونی اور بلاجوازقراردیاجارہاہے ۔

    سیکریٹری یونائیٹڈ ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن سلیم گجر کا کہناہے کہ سرکاری سطح پر دودھ کی قیمتوں میں اعلان تک کوئی اضافہ نہیں کیاجائے گا ، کمشنر کراچی ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیں۔

    سلیم گجر کے مطابق نئے نوٹیفکیشن کے آنے تک پرانی ہی قیمتوں پردودھ فروخت کیاجائے گا، دودھ کی قیمت میں اضافہ کی صورت میں ریٹیل کی سطح پر دودھ کی فی کلو قیمت 94 روپے فی لیٹرسے بڑھ کر قیمت110 روپے فی لیٹر تک ہوجائے گی۔

    مزید پڑھیں : کراچی، ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

    آل کراچی ملک ریٹیلرز ایکشن کمیٹی کے مطابق ڈیری فارمرز اخراجات کے مطابق کمشنر کراچی سے منظور کروانے میں ناکامی کے بعد اس کا ملبہ دکانداروں پر ڈال کر انہیں اذیت میں مبتلا کرنا ناانصافی ہوگی۔

    یاد رہے ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد دودھ کی قیمت 85 روپے سے بڑھاکر 95 روپے فی لیٹر کردی گئی۔

    ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کے صدرحاجی اخترناگوری کے مطابق پیداواری اخراجات اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے باعث قیمت میں اضافہ کیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اچانک 23 روپے اضافہ کردیا گیا تھا، جس کے بعد صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیری فارمرز کی من مانی نہیں چلنے دیں گے۔

    اسماعیل راہو نے کہا تھا کہ 26 روپے فی کلواضافہ کرنے پرکارروائی کی ہدایت دے دی ہے ، دودھ کی 94 فی لیٹر قیمت ہے اسی پر ہی فروخت کی جائے۔