Tag: دودھ

  • کراچی: مقررہ نرخ سے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈؤان، 4 گرفتار

    کراچی: مقررہ نرخ سے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈؤان، 4 گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں مقررہ نرخ سے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈؤان شروع ہو گیا ہے، کمشنر کراچی کے حکم پر ٹیم نے 4 دودھ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ دودھ کے لیے مقرر سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر 4 دودھ فروش گرفتار کیے گئے ہیں۔

    کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپوں کے دوران 21 چالان، ایک لاکھ 62 ہزار روپے جرمانے کیے گئے۔

    انھوں نے صارفین سے کہا کہ دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے ہے، صارفین اضافی قیمت نہ دیں۔

    کمشنر کراچی نے اعلان کیا کہ کسی کو بھی سرکار کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، دودھ کی سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور جرمانہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل سندھ حکومت نے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ 110 روپے فروخت ہونے کا نوٹس لیا تھا، جس پر حکومت نے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: ڈیری فارمرز اور شہری حکومت میں ٹھن گئی، گھٹنے ٹیکنے سے انکار

    وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی کھٹومل جیون نے کشمنر کراچی کو سرکار ی قیمت پر دودھ فروخت نہ کرنے والے ڈیلروں اور دکان داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ ایسے ڈیری فارمز، باڑوں اور دکانوں پر چھاپے مار کر انھیں سیل کر دیا جائے۔

    دوسری طرف ڈیری فارمرز اور شہری حکومت میں ٹھن گئی ہے، ڈیری فارمرز نے دودھ کی سرکاری نرخوں پر فروخت کے حکم نامے کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

    دو روز قبل ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا تھا کہ حکومت اجناس کی قیمتوں کو قابو کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، ہمارے خلاف کارروائی ہوئی تو سڑکوں پر آ کر احتجاج کریں گے۔

  • دودھ کی قیمت فی لیٹر 94 روپے مقرر ہے، ایک گروپ مہنگا فروخت کر رہا ہے: کمشنر کراچی

    دودھ کی قیمت فی لیٹر 94 روپے مقرر ہے، ایک گروپ مہنگا فروخت کر رہا ہے: کمشنر کراچی

    کراچی: کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ شہر قائد میں ایک گروپ دودھ کی قیمت میں اضافہ کر کے فروخت کر رہا ہے، شہریوں کی شکایات پر ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر میں دودھ مہنگا فروخت کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت فی لیٹر 94 روپے مقرر ہے۔

    کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں کسی صورت دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، دودھ مہنگا کرنے والے ایک گروپ کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

    کمشنر کراچی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مہنگا دودھ نہ خریدیں، بلکہ شہری مہنگے داموں دودھ بیچنے والوں کی نشان دہی کریں۔

    واضح رہے کہ اس وقت بلدیہ اور سائٹ سمیت متعدد علاقوں میں دودھ 110 روپے سے لے کر 120 روپے لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ دودھ مافیا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، پہلے دودھ مہنگا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، سرکار نے اجازت نہ دی لیکن دودھ فروشوں نے سرکاری قیمت پر دودھ بیچنے سے صاف انکار کر دیا۔

    کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم دودھ کئی علاقوں میں کھلم کھلا مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

    یاد رہے کہ آل کراچی ملک ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے 11 جولائی کو ہڑتال کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • کراچی: دبئی سے 6 ہزار مضر صحت انجکشن اسمگل کرنے والی خاتون ریمانڈ پر کسٹمز کے حوالے

    کراچی: دبئی سے 6 ہزار مضر صحت انجکشن اسمگل کرنے والی خاتون ریمانڈ پر کسٹمز کے حوالے

    کراچی: شہرِ قائد کی مقامی عدالت میں بھینسوں کو لگائے جانے والے مضر صحت انجیکشنز کی اسمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں انجیکشنز اسمگل کرنے والی ملزمہ کو پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھینسوں کو لگائے جانے والے مضر صحت انجیکشنز کی اسمگلنگ کیس میں دبئی سے 6 ہزار مضر صحت انجکشن اسمگل کرنے والی خاتون کو پیش کیا گیا۔

    عدالت نے ملزمہ صائمہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کسٹمز کے حوالے کر دیا، کسٹم حکام کے مطابق ملزمہ کو علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    کسٹم حکام نے بتایا ہے کہ ملزمہ دبئی سے 6 ہزار مضر صحت انجکشن اسمگل کر رہی تھی، لاہور کی مقامی عدالت نے ملزمہ کا راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  گوشت کھانے سے قبل اس کے خطرناک نقصانات جانیں

    اسمگلنگ کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمہ صائمہ سے مزید تفتیش میں شواہد مل سکتے ہیں اور دیگر ملزمان تک بھی رسائی ہوگی۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے زیادہ پیداوار کے لیے بھینسوں کو لگائے جانے والے ہارمونز کے انجیکشنز پر پابندی لگائی گئی ہے، انجیکشنز کی مدد سے حاصل کی گئی پیداوار کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا ہے۔

  • کیا ڈبوں پر لکھا جا رہا ہے کہ یہ دودھ ہے یا نہیں؟ چیف جسٹس

    کیا ڈبوں پر لکھا جا رہا ہے کہ یہ دودھ ہے یا نہیں؟ چیف جسٹس

    کراچی: ڈبوں میں ناقص دودھ کی فروخت سے متعلق کیس کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دریافت کیا کہ کیا ڈبوں پر لکھا جا رہا ہے کہ یہ دودھ ہے یا نہیں؟ عدالتی معاون نے بتایا کہ رپورٹس کے مطابق کچھ ڈبوں پر لکھا جا رہا ہے یہ دودھ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبوں میں ناقص دودھ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دریافت کیا کہ کیا ڈبوں پر لکھا جا رہا ہے کہ یہ دودھ ہے یا نہیں؟ عدالتی معاون نے بتایا کہ کچھ رپورٹس آئی ہیں کہ ڈبوں پر لکھا جا رہا ہے یہ دودھ نہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ایک کمپنی والے مجھ سے سفارش کروا رہے ہیں۔ اس کمپنی کی بنیادی سروس ہی دودھ ہے، ٹی وائٹنر کے زمرے میں نہیں آتا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کمپنی والے کہاں ہیں یہ بتائیں سفارش کیوں کروائی۔ نجی دودھ کمپنی کا مالک عدالت میں پیش ہوگیا۔

    چیف جسٹس نے کہا عدالت میں معافی مانگیں، آپ رشتے میں میرے بہنوئی ہیں مگر سفارش کیوں کروائی۔ ’سفارش کروانے کی بیماری پڑ چکی ہے‘۔

    چیف جسٹس کے حکم پر نجی کمپنی کے مالک نے معافی مانگ لی۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کا کیس میرٹ پر ہی حل کریں گے۔ عدالت نے نجی کمپنی سے متعلق بنیادی سورس دودھ ہی ہونے پر نمٹا دیا۔

    خیال رہے اس سے قبل چیف جسٹس نے ڈبے کے دودھ پر نوٹس لیتے ہوئے کراچی میں دستیاب دودھ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

    چیف جسٹس نے صوبہ پنجاب میں بکنے والے ڈبوں کے دودھ کی بھی جانچ کروائی تھی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیکٹ کے دودھ سے اب یوریا، بال صفا پاؤڈر اور غیر معیاری اشیا کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

  • دودھ آپ کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے

    دودھ آپ کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے

    دودھ کو ایک مکمل غذا سمجھا جاتا جو اپنے اندر جسم کے لیے تمام ضروری غذائی اجزا رکھتا ہے۔ یہ بچوں سمیت ہر عمر کے افراد کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ہے۔

    دودھ فوری توانائی پہنچانے کا ذریعہ ہے اور ایک گلاس دودھ جسم کو درکار تمام وٹامن فراہم کردیتا ہے۔ تاہم بعض صورتوں میں دودھ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

    ایسے موقع پر دودھ سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے۔ آئیں جانتے ہیں کہ دودھ کب آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔


    کینسر کا سبب

    اگر دودھ میں مضر صحت اجزا باقی رہ جائیں تو یہ دودھ چھاتی، رحم اور پروسٹٹ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذا کھلے دودھ کو تیز آنچ پر ابالا جائے اور ڈبے کے بند دودھ کے لیے کسی معیاری کمپنی کا انتخاب کیا جائے۔


    ہاضمے کے لیے نقصان دہ

    بعض افراد کے جسم میں ایسے انزائم پیدا نہیں ہوتے جو دودھ میں موجود لیکٹوز کو ہضم کرسکیں۔ یہ انزائم لیکٹیز کہلاتے ہیں۔

    ایسے افراد کے لیے دودھ نظام ہاضمہ کے مسائل، ڈائریا، گیس اور پیٹ میں درد پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔


    الرجی

    بعض افراد کو دودھ سے الرجی بھی ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں دودھ پینا شدید تکلیف میں مبتلا کرسکتا ہے۔

    دودھ سے الرجک شخص اگر دودھ پی لے تو اسے جلد کے پھٹ جانے، گلے، زبان اور منہ کے سوج جانے کی شکایت ہوسکتی ہے جبکہ شدید کھانسی کا دورہ پڑسکتا ہے۔

    ایسے افراد جن کا جسم دودھ کو قبول نہیں کرتا، دودھ پینے سے گردوں یا جگر کے کینسر میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔


    وزن میں اضافہ

    پروسیسڈ دودھ جیسے پنیر اور دودھ سے بنی دیگر مصنوعات میں اضافی اور غیر ضروری اشیا جیسے مصنوعی رنگ اور مٹھاس شامل کی جاتی ہے۔ یہ وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

    مندرجہ بالا تمام صورتوں میں دودھ سے پرہیز کرنے اور اس سے ہونے والی تکالیف کے لیے ڈاکٹر سے فور طور پر رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دودھ پینے سے انسانی صحت پر کیا مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں؟

    دودھ پینے سے انسانی صحت پر کیا مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں؟

    کراچی: دنیا بھر میں ہر سال کی طرح امسال بھی دودھ کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد اس مفید مشروب کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

    اللہ نے زمین پر موجود تمام مخلوقات کو حضرت انسان کی خدمت کے لیے پیدا فرمایا زمین سے اگنے والی سبزیاں اور پھل ہوں یا جانوروں سے حاصل کردہ گوشت اور انڈے، یہ سب ہماری خوراک کا بنیادی حصہ ہیں تاہم ان بیش بہا نعمتوں میں سب سے منفرد اور سود مند چیز دودھ ہے۔

    ہماری خوراک میں شامل غذا میں دودھ وہ واحد مشروب ہے جس میں تمام وٹامن موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ دودھ ایک مکمل غذا کا کام دیتا ہے ایک گلاس دودھ جسم کو درکار تمام وٹامن فراہم کردیتا ہے یہ توانائی کے حصول کا سب سے آسان اور ارزاں ذریعہ ہے۔ قرآن کریم میں بھی دودھ کا تذکرہ کیا گیا ہے اور اسے نسل انسانی کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگرکلچر آرگنائزیشن کے تحت 2001 سے یکم جون کو دودھ کے عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے، اس سے قبل یہ دن کئی ممالک میں منایا جاتا رہا ہے۔

    دودھ وہ واحد شہہ ہے جسے توانائی کی بنیاد پر عالمی دنیا میں سب سے زیادہ وٹامنز سے بھرپور خوراک تسلیم کیا جاتا ہے، دو سال قبل یہ دن چالیس ممالک میں بیک وقت منایا گیا تھا جس کے تحت مختلف اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو ڈیری فارمز کا دورہ کرایا گیا تھا۔

    آئیے ہم آپ کو بتائیں دودھ پینے کے چند بڑے فوائد

    ہڈیاں بھی مضبوط

    دودھ میں موجود کیلشیم انسانی ہڈیوں کے لیے اس وقت مزید سود مند ہوجاتا ہے جب دودھ میں شامل وٹامن ڈی کیلشیم کو ہڈیوں کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوجاتا ہے جس سے جوڑوں،پسلیوں اور ہڈیوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

    جسم کے پٹھوں کی بہتری کا سبب

    دودھ میں شامل پروٹین جہاں جسم کے دیگر اعضاء کی غذائی ضرورت کو پورا کرتا ہے وہیں جسم کے پٹھوں کو مضبوط اور مربوط رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔

    دودھ سے ذہنی استعداد اور دماغی طاقت میں اضافہ

    انسانی جسم کی کارکردگی اور افعال کا دارومدار اچھی ذہنی صحت پر منحصر ہے، ذہن صحت مند ہے تو جسم کے دیگر اعضاء بھی اپنی کارکردگی بہتر طریقے سے انجام دیتے ہیں،دودھ کی سب سے خاص بات اس میں موجود وہ قدرتی اجزاء ہیں جو ذہنی بالیدگی اور نیورو ٹرانسمیٹر کو قابو میں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے دماغ حاضر رہتا ہے اور ذہانت بھی بڑھتی ہے۔

    چہرے کی دلکشی اور شادابی کا باعث

    دودھ اپنے اجزاء کی افادیت کی وجہ سے ہی مشہور نہیں بلکہ اپنی رنگت کے باعث بھی انفرادیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ زمانہ قدیم سے چہرے کی دلکشی میں اضافے اور اِسے پُرکشش بنانے کے لیے دودھ کا استعمال کیا جاتا رہا ہے سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دودھ میں موجود امائنو ایسڈ چہرے کی جلد کو نرم اور شاداب رکھتا ہے۔

    چہرے کی خشکی،جھائیوں اور دھبوں سے نجات

    دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کو صاف اور دھول و مٹی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے،لیکٹک ایسڈ دودھ کی ملائی میں کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے اس لیے اطباء تجویز کرتے ہیں کہ دودھ کی ملائی سے چہرے کا مساج کرنے سے چہرے کی خشکی، جھائیاں اور دھبوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

    دودھ دانتوں کی مضبوطی اور سفید بنانے کا موجب

    ہماری روز مرہ کی خوراک میں دودھ کیلشیم کے حصول کا سب بڑا ذریعہ ہے،کیلشیم دانتوں کو مضبوط رکھتا ہے جب کہ دودھ کی گہری سفید رنگت کا اثر بھی دانتوں پر پڑتا ہے اور دودھ کے استعما ل سے دانت سفید اور چمک دار ہوجاتے ہیں۔

    ہاضمہ بہترین بنائے

    رات سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ پینے سے ہاضمہ درست رہتا ہے دودھ میں موجود وٹامن ڈی -2 معدے میں گیس بننے نہیں بننے دیتا اور اس میں موجود فائبر قبض سے بچاتا ہے۔

    دودھ پینے کے عادی پُرسکون نیند کے مالک

    ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ روازنہ دودھ پیتے ہیں وہ پرسکون اور گہری نیند سوتے ہیں جس کے باعث وہ صبح جلدی اُٹھتے ہیں اور دن پھر چابک و چوبند رہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں دودھ کی قیمت 90 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ

    کراچی میں دودھ کی قیمت 90 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 90 روپے تک پہنچ گئی۔ کمشنر کراچی نے دودھ کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردینے کا عندیہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دودھ کی موجودہ قیمتوں کے خلاف ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے اپنا دھرنا کمشنر کی یقین دہانی پر رات گئے ختم کردیا۔

    کمشنر نے دودھ کی نئی قیمت 90 روپے کرنے اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے بھینسوں کو زائد دودھ کے حصول کے لیے لگائے جانے والے آر وی ایس ٹی نامی ٹیکوں کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنیوں کا تمام اسٹاک فوری قبضے میں لینے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے قرار دیا تھا کہ بھینسوں کو لگنے والے ٹیکوں سے ملنے والا دودھ کینسر کا باعث ہے۔ یہ ہمارے بچوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے۔ عدالت کوئی رعایت نہیں دے گی۔

    عدالت کے فیصلے کے بعد دودھ کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ڈیری فارمرز نے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔

    ڈیری فارمرز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں یومیہ دودھ کی مقداراور کھپت 45 لاکھ لیٹر ہے۔ دودھ کی مقدار بڑھانے سے متعلق انجکشن پر پابندی عائد ہونے کے بعد کراچی میں دودھ کی مقدار کم ہو کر 25 لاکھ لیٹر رہ گئی ہے۔

    درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت، کمشنر کراچی اور دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرلیا تھا۔

    بعد ازاں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جس کے بعد ریٹیلرز نے پرانی قیمت پر دودھ کی فروخت کو ناممکن قرار دے دیا۔

    صدر ملک ریٹیلرز کے مطابق معاملے کے فوری نوٹس کے لیے کمشنر کراچی کو خط لکھا گیا ہے۔ نوٹس نہ لیا تو شہر میں دودھ کی فروخت بند ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پابندی کے بعد دودھ کی لاگت میں 30 سے 40 فیصد کمی ہوگئی۔ ڈیری فارمرز نے پیداواری لاگت کو جواز بنا کر نرخ بڑھا دیے ہیں۔

    ریٹیلرز نے دودھ کی قیمت نہ بڑھانے کے خلاف احتجاج کا عندیہ بھی دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں دودھ کی قلت کا خدشہ

    کراچی میں دودھ کی قلت کا خدشہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دودھ کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جبکہ ریٹیلرز نے پرانی قیمت پر دودھ کی فروخت کو ناممکن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے بھینسوں کو دودھ بڑھانے کے لیے لگائے جانے والے انجکشنز پر پابندی کے بعد ڈیری فارمرز من مانیوں پر اتر آئے۔

    بھینس کالونی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد مقامی ریٹیلرز کو پرانی قیمت پر دودھ فروخت کرنا مشکل ہوگیا۔

    صدر ملک ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ معاملے کے فوری نوٹس کے لیے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔ نوٹس نہ لیا تو شہر میں دودھ کی فروخت بند ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پابندی کے بعد دودھ کی لاگت میں 30 سے 40 فیصد کمی ہوگئی۔ ڈیری فارمرز نے پیداواری لاگت کو جواز بنا کر نرخ بڑھا دیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ڈیری فارمرز سے دودھ کی قیمتوں میں کمی کروائے۔ قیمتیں کم نہ ہوئیں تو 2، 3 دن میں دکانیں بند ہوجائیں گی۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے بھینسوں کو زائد دودھ کے حصول کے لیے لگائے جانے والے آر وی ایس ٹی نامی ٹیکوں کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنیوں کا تمام اسٹاک فوری قبضے میں لینے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے قرار دیا تھا کہ بھینسوں کو لگنے والے ٹیکوں سے ملنے والا دودھ کینسر کا باعث ہے۔ یہ ہمارے بچوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے۔ عدالت کوئی رعایت نہیں دے گی۔

    عدالت کے فیصلے کے بعد دودھ کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ڈیری فارمرز نے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔

    ڈیری فارمرز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں یومیہ دودھ کی مقداراور کھپت 45 لاکھ لیٹر ہے۔ دودھ کی مقدار بڑھانے سے متعلق انجکشن پر پابندی عائد ہونے کے بعد کراچی میں دودھ کی مقدار کم ہو کر 25 لاکھ لیٹر رہ گئی ہے۔

    درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت، کمشنر کراچی اور دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈیری فارمرز کی دودھ کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست دائر

    ڈیری فارمرز کی دودھ کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست دائر

    کراچی: سپریم کورٹ کی جانب سے دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے لگائے جانے والے انجکشنوں پر پابندی کے بعد دودھ کی قیمتوں سے متعلق ڈیری فارمرز نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمتوں سے متعلق ڈیری فارمرز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    ڈیری فارمرز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں یومیہ دودھ کی مقداراور کھپت 45 لاکھ لیٹر ہے۔ دودھ کی مقدار بڑھانے سے متعلق انجکشن پر پابندی عائد ہونے کے بعد کراچی میں دودھ کی مقدار کم ہو کر 25 لاکھ لیٹر رہ گئی ہے۔

    ڈیری فارمرز کا مؤقف ہے کہ دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے پانی ملانا پڑ سکتا ہے۔ کراچی میں سنہ 2015 میں دودھ کی قیمت 85 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی تاہم دودھ کی کم مقدار کی وجہ سے موجودہ نرخ میں نقصان ہو رہا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی قیمت 85 سے بڑھا کر 96 روپے کی جائے۔

    درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت، کمشنر کراچی اور دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے بھینسوں کو زائد دودھ کے حصول کے لیے لگائے جانے والے آر وی ایس ٹی نامی ٹیکوں کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنیوں کا تمام اسٹاک فوری قبضے میں لینے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے قرار دیا تھا کہ بھینسوں کو لگنے والے ٹیکوں سے ملنے والا دودھ کینسر کا باعث ہے۔ یہ ہمارے بچوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے۔ عدالت کوئی رعایت نہیں دے گی۔

    عدالت نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ ٹی وائٹنر کو دودھ بتا کر فروخت نہیں کیا جائے گا۔ ڈبوں پر واضح الفاظ میں ’یہ دودھ نہیں ہے‘ تحریر کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافہ

    کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: شہر قائد میں دودھ فروشوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا۔ قیمتوں کے اس اضافے پر انتظامیہ نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز نے ایک بار پھر من مانی کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے بعد دودھ کی ہول سیل قیمت 75 روپے جبکہ ریٹیل میں 85 روپے ہوگئی۔

    عوام کا کہنا ہے کہ گراں فروش دودھ عوام کی پہنچ سے دور کرنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ کاروباری لاگت بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    دودھ فروشوں کی اس من مانی پر انتظامیہ تاحال خاموش ہے اور ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔