Tag: دورانِ پرواز آگ لگنے

  • یو اے ای کے طیارے میں دورانِ پرواز آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    یو اے ای کے طیارے میں دورانِ پرواز آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    دبئی : یو اے ای کے طیارے میں ٹیک آف کے بعد آگ بھڑک اٹھی، دوران پرواز آگ لگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،جس میں طیارہ شعلوں کی لپیٹ میں نظر آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلائی دبئی کے طیارے کے ٹیک آف کے بعد پرندہ ٹکرا گیا ، جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، دوران پرواز آگ لگنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

    سوشل میڈیا پر عینی شاہدین نے کھٹمنڈو سے دبئی جانے والی FZ576 پرواز میں آگ کے شعلے دیکھنے کی اطلاع دی، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں طیارہ کھٹمنڈو کے اوپر شعلوں کی لپیٹ میں نظر آتا ہے۔

    مسافرطیارہ کٹھمنڈو ایئر پورٹ سے دبئی جا رہا تھا کہ پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارے میں ایک سو پچاس سے زائد مسافر سوار تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ طیارے کو مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بج کر گیارہ منٹ پر دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت اتارا گیا ، جہاں اس کا مزید معائنہ کیا جائے گا۔

    نیپالی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ فلائی دبئی کی پرواز 576 کٹھمنڈو سے دبئی کی پرواز اب معمول کے مطابق ہے اور فلائٹ پلان کے مطابق اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے۔