Tag: دوران حج

  • دوران حج وبائی امراض کا پتہ لگانے کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا

    دوران حج وبائی امراض کا پتہ لگانے کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا

    مناسک حج کا آغاز جمعہ 14 جون سے ہو رہا ہے سعودی حکومت دوران حج وبائی امراض کا پتہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔

    سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج سیزن میں وبائی امراض سے نمٹنے اور ان کیسز کی شناخت کے لیے جدید ترین وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال روایتی طریقوں سے آسان اور بہتر ہے جس سے امراض کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور ان کے علاج میں سہولت ہوتی ہے۔ وبائی امراض کی جلد تشخیص سے اس پر قابو پانا اور اسے پھیلنے سے روکنا آسان ہو جاتا ہے۔

    ڈاکٹر العبدالعالی نے کہا کہ وزارت صحت نے حج سیزن میں بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹریز اور آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ حجاج کو بہتر سے بہتر طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

  • دوران حج زائرین کیلئے زمزم کے 27 ہزار مشکیزوں کا اہتمام

    دوران حج زائرین کیلئے زمزم کے 27 ہزار مشکیزوں کا اہتمام

    ریاض : سربراہ زمزم کمیٹی نے بتایا کہ عازمین حج کی پیاس بجھانے کے لیے بڑی تعداد میں موبائل زمزم کولر کا انتظام کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین پریزیڈنسی کے شعبہ فراہمی زمزم کی طرف سے رواں موسم حج کے موقع پر اللہ کے مہمانوں کو زمزم کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہی،مسجد حرام کےاندر اور باہر عازمین حج کے لیے آب زمزم کی 27 ہزار مشکیزوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق فراہمی زمزم کمیٹی کے ڈائریکٹر انجینیر مشاری المسعودی نے بتایا کہ مسجد حرام میں زم زم کی فراہمی کے لیے 250 سپروائز اور نگران حضرات سمیت ایک ہزار سے زاید افراد کو متعین کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام میں زمزم کی فراہمی کے لیے اسٹیل کے 216 مشکیزے لگائے گئے گئے ہیں 555 آب خورے، صحن مطاف میں عازمین حج کی پیاس بجھانے کے لیے بڑی تعداد میں موبائل زمزم کولر فراہم کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ حج کے موقع پر دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب کی مقدس سرزمین کا رخ کرتے ہیں.

    عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کےلیے خادم الحرمین الشریفین کی جانب مختلف شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں.

    مزید پڑھیں : حج انتظامات ، مسجد الحرام میں صفائی کیلئے 400 افراد پر مشتمل عملہ تعینات

    حج کے موقع پر مسجد الحرام کی صفائی اور طہارت کو یقینی بنانے کے لیے 400 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کردیا گیا جبکہ خدمت حجاج وزائرن ہمارے لیے باعث فخر ہے“ کی ساتویں سالانہ مہم کے تحت 1000 عازمین حج میں تحائف تقسیم کیے گئے ہیں۔