Tag: دوران پرواز

  • ویڈیو: مسافر خواتین نے رونے والی بچی کو دوران پرواز ٹوائلٹ میں بند کر دیا

    ویڈیو: مسافر خواتین نے رونے والی بچی کو دوران پرواز ٹوائلٹ میں بند کر دیا

    بعض اوقات کسی بچے کے بہت زیادہ رونے پر عجیب و غریب صورت حال پیدا ہو جاتی ہے، چین کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مسافر خواتین نے ایک رونے والی بچی کو دوران پرواز ٹوائلٹ میں بند کیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون بچی سے کہہ رہی ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں باتھ روم سے نکل سکتی ہے جب وہ رونا بند کر دے گی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ وہ والدین جن کے بچے رو رہے ہوں، ان کی ضروریات اور دوسرے مسافروں کے حقوق کے درمیان کس طرح توازن قائم کیا جائے تاکہ پرواز کو پر سکون رکھا جا سکے۔

    یہ واقعہ 24 اگست کو جنوب مغربی چین کے شہر گیانگ سے شنگھائی جانے والی پرواز میں پیش آیا تھا، جس پر دو خواتین پر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے لیے تنقید کی جا رہی ہے، انھوں نے ایک روتی بچی کو اس کی دادی سے الگ کیا اور اسے ڈومیسٹک فلائٹ میں طیارے کے ٹوائلٹ میں بند کر دیا۔

    کسی خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں لڑکی کو روتے ہوئے اور بند ٹوائلٹ کے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    دوسری طرف جونیاؤ ایئر لائنز نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ بچے کو اس کی دادی کی رضامندی سے ’تعلیم‘ کے لیے ٹوائلٹ لے جایا گیا تھا۔

    ایک خاتون نے واقعے سے متعلق بتایا کہ بچی اتنی شدت سے رو رہی تھی کہ کئی مسافروں کو کانوں ٹشو ٹھونسنا پڑا، کچھ مسافر شور سے بچنے کے لیے طیارے کے پچھلے حصے میں چلے گئے تھے۔ تاہم آن لائن ردعمل کے بعد اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔


  • دوران پرواز مسافر کی خودکشی کی کوشش

    دوران پرواز مسافر کی خودکشی کی کوشش

    ایک مسافر کی جانب سے طیارے میں خودکشی کی کوشش کے بعد پرواز کو ہنگامی بنیادوں پر لینڈنگ کرنا پڑی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ مسافر نے ٹوائلٹ میں خود کو مارنے کی کوشش کی جس کے بعد طیارے کو عجلت میں اترنا پڑا۔ ایوا ایئر بی آر 67 کی پرواز جمعہ کو بنکاک سے لندن جا رہی تھی جب اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    طیارے کے زمین پر اترنے کے دوران مسافر بیت الخلا میں ہی موجود رہا۔ اطلاعات کے مطابق اس شخص کو فلائٹ اٹینڈنٹ اور آن بورڈ ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی۔

    مسافر کو ابتدائی طبی امداد دینے اور جہاز کے شام ساڑھے ساتھ بجے لینڈ کرنے کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

    لندن کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے جہاز کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں۔ مزید معلومات کے لیے ایوا ایئر سے رابطہ کیا گیا ہے۔

  • دورانِ پرواز مسافر دل کا دورہ پڑنے  سے انتقال کرگیا

    دورانِ پرواز مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

    کراچی : مسقط سے اسلام آباد جانیوالی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، جس کے باعث غیرملکی طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق مسقط سے اسلام آباد جانیوالی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جس پر کپتان نے فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ایمبولینس اورپیرامیڈیکل اسٹاف طلب کرلیا گیا، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مریض کوچیک کیا تو مسافر پہلے ہی انتقال کرچکا تھا۔

    دوسری جانب کراچی سے استنبول جانیوالی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں اڑان بھرتےہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ، جس پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولرسے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ کی۔

  • دوران پرواز مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

    دوران پرواز مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

    کراچی : دبئی سے اسلام آباد آنے والا مسافر دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، 34 سالہ مسافر کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا، کپتان نے فوری طور پر اے ٹی سی کو اطلاع دی اور میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    جہاز لینڈ ہوتے ہی سی اے اے کے ڈاکٹر نے مسافر کا طبی معائنہ کرکے اس کی موت کی تصدیق کی ، سی اے اے حکام نے کہا کہ ملک جہانزیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 ذریعے دبئی سے اسلام آباد آرہا تھا ،لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ 34سالہ مسافر کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، تاہم لاش اہلیہ کے حوالے کردی گئی۔

  • فلائٹ کے دوران جھگڑا، مسافروں نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکے برسا دیے

    فضائی سفر کے دوران اکثر بدمزگی، لڑائی جھگڑے اور ہاتھا پائی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، حال ہی میں ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    مذکورہ واقعہ بنگلہ دیش کی بیمان ایئر لائنز کی فلائٹ میں پیش آیا، طیارے کی منزل کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بغیر شرٹ کے ایک نوجوان شخص سیٹ پر بیٹھے شخص سے ہاتھا پائی کر رہا ہے۔

    سیٹ پر بیٹھا ہوا شخص جس کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا، جواباً نوجوان کو تھپڑ مار رہا ہے لیکن نوجوان بہت غصے اور جنون کی حالت میں اس پر تشدد کر رہا ہے۔

    نوجوان سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص پر مکے بھی برسا رہا ہے۔

    چند سیکنڈ تک دونوں کے درمیان دوبدو لڑائی کے بعد دیگر مسافر بیچ میں آگئے اور نوجوان کو گلے اور بازوؤں سے پکڑ کر روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پیچھے موجود افراد بھی اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو کر سارا ماجرا دیکھ رہے ہیں جبکہ کچھ ویڈیو بنانے میں بھی مصروف ہیں۔

    تاحال ایئر لائن کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا نہ ہی یہ واضح ہے کہ جھگڑنے والے نوجوان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔

  • اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز کی سائیڈ ونڈ اسکرین فضا میں اچانک تڑخ گئی

    اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز کی سائیڈ ونڈ اسکرین فضا میں اچانک تڑخ گئی

    کراچی: سعودی عرب جانے والی پرواز کی سائیڈ ونڈ اسکرین فضا میں اچانک تڑخ گئی، جس کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی ایک پرواز کے ساتھ آج دوران پرواز حادثہ پیش آیا تھا، پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے ریاض جا رہی تھی، جب اچانک کاک پٹ کے سائیڈ کا شیشہ خراب موسم کے باعث تڑخ گیا۔

    دوران پرواز بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کے سائیڈ ونڈ اسکرین میں کریک کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو مرمت کے بعد ریاض روانہ کر دیا گیا تھا، اس سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے انجینئرز نے طیارے کی ونڈو اسکرین تبدیل کر دی تھی۔

    ایئرپورٹ پر غیر معمولی صورت حال، اچانک کیا ہوگیا؟

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ونڈو گلاس اسکرین پر کریک پڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے فوری رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

    اے ٹی سی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات کے تحت طیارے کو رن وے پر اتارا گیا تھا۔

    ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا تھا۔

  • امریکا: دوران پرواز کووڈ 19 کا مریض چل بسا

    امریکا: دوران پرواز کووڈ 19 کا مریض چل بسا

    واشنگٹن: امریکا میں فضائی سفر کے دوران ایک مسافر کووڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہوگیا، ہلاک مسافر میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد اب طیارے میں موجود تمام مسافروں کو ٹریک کر کے ان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں ایک فضائی سفر کے دوران کووڈ 19 کا شکار مسافر دوران پرواز چل بسا۔ یونائیٹڈ ایئر لائنز کی یہ پرواز 14 دسمبر کو اورلینڈو سے لاس اینجلس جارہی تھی اور اس میں 154 مسافر سوار تھے۔

    مریض کی بگڑتی حالت کے پیش نظر اسے نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    ایک مسافر نے اس مریض کی زندگی بچانے کی کوشش کی تھی اور اب اس میں بھی کووڈ جیسی علامات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن، یونائیٹڈ ایئر لائنز اور نیو اورلینز کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے پرواز میں مومود تمام مسافروں سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    یونائیٹڈ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ طیارے کا رخ بدلنے کے وقت ہمیں بتایا گیا کہ اس مریض کو کارڈیک اریسٹ کا سامنا ہوا، جس کے بعد مسافروں کو کسی اور پرواز میں جانے یا اسی پرواز سے سفر جاری رکھنے کا آپشن دیا گیا تھا۔

    ایئر لائنز نے اپنے بیان میں کہا کہ اب سی ڈی سی نے براہ راست ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہم مطلوبہ معلومات ادارے کو فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ مقامی طبی حکام کے ساتھ مل کر تمام مسافروں تک رسائی حاصل کر کے ان میں ممکنہ بیماری کے خطرے کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔

    مریض کی ہلاکت کے بعد تمام مسافر طیارے میں رہے تھے اور اسی سے لاس اینجلس پہنچے تھے۔ ہلاک ہونے والا مسافر 69 سالہ شخص تھا جو لاس اینجلس کا رہائشی تھا۔

    طیارے میں سوار ایک مسافر ٹونی ایلڈاپا نے اس مسافر کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تھی اور بیمار مسافر نے بتایا تھا کہ اسے کھانسی اور جسمانی تکلیف کا سامنا ہے اور وہ کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار کررہا ہے۔

    پرواز میں سوار ہونے سے قبل اس مریض نے بتایا تھا کہ اس میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں۔

    مگر پرواز میں سوار مسافروں نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس شخص کی بیوی کا کہنا تھا کہ اس میں کرونا وائرس کی علامات جیسے سانس لینے میں مشکلات اور سونگھنے و چکھنے کی حس سے محرومی موجود تھیں۔

  • کرونا وائرس سے طیارے میں نوجوان خاتون کی موت ہو گئی

    کرونا وائرس سے طیارے میں نوجوان خاتون کی موت ہو گئی

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں ایک نوجوان خاتون کی طیارے میں پرواز کے دوران ہی کرونا وائرس انفیکشن سے موت ہو گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 24 جولائی کو پیش آیا تھا جب 30 سالہ خاتون نے تشویش ناک حالت میں لاس ویگاس سے سفر کیا، ڈلاس کاؤنٹی حکام کا کہنا تھا کہ خاتون سپرٹ ایئرلائنز سے آ رہی تھیں جب پرواز کے دوران ان کی جان چلی گئی۔

    البرکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے میں خاتون کی موت پر پرواز کو البرکے ایئرپورٹ کی طرف موڑا گیا تھا، حکام نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ خاتون کی موت آمد کے وقت واقع ہو چکی تھی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ڈلاس کاؤنٹی ہیلتھ سروسز نے ابتدائی طور پر خاتون کی موت کے سلسلے میں کو وِڈ 19 کا ذکر نہیں کیا تھا، بلکہ اسے دیگر طبی واقعات کی طرح لیا گیا، خاتون کی موت کے وقت ہمیں طیارے کی لوکیشن بھی غلط بتائی گئی تھی۔

    دوسری طرف سپرٹ ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ مسافروں کو پیش آنے والے طبی مسائل سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ ہے، وہ کو وِڈ نائٹین کی مانیٹرنگ بھی کر سکتے ہیں، نیز عملہ زمین پر بھی طبی ماہرین سے رابطے میں رہتا ہے اور طیارے پر بھی کسی طبی ماہر کی موجودگی پر ان کی مدد لیتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چھپنے والی 2 طبی تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ طیاروں پر کرونا وائرس کا پھیلاؤ ہو سکتا ہے، تاہم گزشتہ ہفتے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کی ایک اسٹڈی میں بتایا گیا تھا کہ طیاروں کا وینٹی لیشن سسٹم ہوا کو مؤثر طریقے سے فلٹر کرتا ہے، اور ان ذرات کو نکال باہر کرتا ہے جو وائرس منتقل کر سکتے ہیں۔

  • دوران پرواز برطانوی نے افریقی عورت پر مکے برسا دیے (ویڈیو)

    دوران پرواز برطانوی نے افریقی عورت پر مکے برسا دیے (ویڈیو)

    لندن: برطانوی شہر لندن سے ترکی جانے والی ایک پرواز میں نسلی تعصب پر مبنی جملے ادا کرنے سے منع کرنے پر برطانوی نے افریقی عورت پر مکے برسا دیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن سے ترکی جانے والی ایک پرواز میں اس وقت چونکا دینے والے لمحے پیش آئے جب ایک برطانوی نے افریقی عورت پر مکوں سے حملہ کر دیا، خاتون نے اسے افریقیوں سے متعلق نسلی تعصب پر مبنی جملے بولنے سے منع کیا تھا۔

    ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ چیخ چلا رہے ہیں اور برطانوی کو منع کر رہے ہیں، یہاں تک کہ طیارے کے عملے نے مداخلت کی، ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب برطانوی نے ایک اور مسافر کو نسلی تعصب کا نشانہ بنایا۔

    ایک خاتون نے کہا کہ میں افریقی ہوں، میرے لوگوں کے بارے میں ایسی باتیں مت کرو، یہ سن کر برطانوی غیض و غضب میں آکر ان پر حملہ آور ہو گیا، سیٹ پر آگے کی طرف جھک کر ان پر مکے برسانے لگا، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ مکے افریقی خاتون پر لگے تھے یا نہیں۔

    طیارے کے عملے نے اس ناخوش گوار واقعے کی اطلاع ترکی پولیس کو دے دی تھی، طیارہ اترتے ہی ترکی پولیس مذکورہ برطانوی مسافر کو لے گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پولیس مسافر کو لے گئی، طیارے کے دیگر مسافروں نے تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ یہ اس برطانوی کا پرواز کے دوران دوسرا جھگڑا تھا، یہ پرواز بدھ کو گیٹ وک سے انطالیہ جا رہی تھی، ایک مسافر نے اپنے بیٹے کا کاغذ سے بنایا ہوا جہاز اڑایا تو اس برطانوی نے اسے غصے سےلات مار دی تھی۔

    اس واقعے کی ویڈیو بنانے والے مسافر کا کہنا تھا کہ دو گھنٹے کی اس پرواز کے دوران طیارے کی پچھلی سیٹوں پر زیادہ تر وقت ہنگامہ مچا رہا، دو افراد مسلسل نامناسب گفتگو کرتے رہے، جس پر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ان میں سے ایک کو آگے بٹھا دیا تھا، تاہم وہ درمیان میں پھر پیچھے جا کر جھگڑا کرنے لگا۔

  • مسافر خاتون نے دوران پرواز کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا، ہنگامی لینڈنگ

    مسافر خاتون نے دوران پرواز کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا، ہنگامی لینڈنگ

    بیجنگ: مشرقی چین کے ایک شہر میں مسافر خاتون نے طیارے کے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی، خاتون نے دوران پرواز کھڑکی کا شیشہ توڑ ڈالا، جس پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لی نامی 29 سالہ خاتون ناکام محبت سے سخت دل برداشتہ تھی، طیارے میں سفر کے دوران وہ رونے لگی، جس پر فلائیٹ اٹینڈنٹ اسے سیٹ سے اٹھانے لگی تو اس نے کھڑکی کے شیشے پر مکے مارنا شروع کر دیے، جس سے شیشے کی پہلی پرت ٹوٹ گئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ 25 مئی کی پرواز کے دوران خاتون نے اپنے جذبات پر قابو کھو دیا تھا، شیشہ ٹوٹنے پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی، معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون نے شراب بھی پی رکھی تھی، بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کیا گیا۔

    جانگجاؤ پولیس اہل کار خاتون لی کو گرفتار کر کے لے جا رہے ہیں

    اس واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون لی اپنی سیٹ پر بیٹھی رو رہی ہے اور کھڑکی پر مکے برسا رہی ہے، جب کہ طیارے کا عملہ اور دیگر مسافر اسے قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    حکام کے مطابق طیارہ شہر زیننگ سے ساحلی شہر یانگ چانگ جا رہا تھا، لیکن اسے حنان صوبے کے شہر جانگجاؤ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ جانگجاؤ پولیس کا کہنا تھا کہ لی کو اس کے محبوب نے چھوڑ دیا تھا، اس نے طیارے پر بورڈنگ سے قبل غلے سے بنی نصف لیٹر چینی شراب بائیجاؤ بھی پی رکھی تھی۔

    اس خوف ناک واقعے میں خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جانگجاؤ میں لینڈنگ کے بعد خاتون کو پولیس گرفتار کر کے لے گئی۔