Tag: دوران پرواز

  • طیارے کا انجن دوران پرواز فیل، پائلٹ کی مہارت سے مسافر محفوظ

    طیارے کا انجن دوران پرواز فیل، پائلٹ کی مہارت سے مسافر محفوظ

    واشنگٹن : امریکی حکام نے طیارہ حادثے سے متعلق بتایا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ نے فلائٹ بحفاظت شمالی کیرولینا میں اتار لی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فضائی کمپنی کے طیارے کا ایک انجن دوران پرواز خراب ہوگیا جس کے باعث جہاز میں سوار مسافر شدید خوفزدہ ہو گئے تاہم پائلٹ نے ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کی محفوظ لینڈنگ کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی شہر اٹلانٹا سے بالٹیمور جانے والی امریکی ایئر لائن کی فلائٹ1425 اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ دوران پرواز اچانک جہاز کے ایک انجن کی نوز کون ہلتی جلتی دکھائی دی جس کے باعث مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ نے فلائٹ بحفاظت شمالی کیرولینا میں اتار لی۔

    طیارے میں سوار مسافر کے موبائل سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوہے کی نوز کون دوران پرواز ٹوٹ کر وانجن میں گھوم رہی تھی۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ حادثے کے تقریباً ایک گھنتے بعد پائلٹ نے اعلان کیا کہ ہم پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    مسافر کا کہنا تھا کہ میں یہ جانتے ہوئے بھی جہاز میں سگنل نہیں آتےموبائل اٹھایا اور اپنی والدہ کو محبت کا پیغام(آئی لو مام) بھیجا۔

  • سعودی عرب میں‌ معاون پائلٹ کا دوران پرواز انتقال

    سعودی عرب میں‌ معاون پائلٹ کا دوران پرواز انتقال

    ریاض : سعودی عرب میں ایک ہوائی جہاز کی پروازکے دوران طیارے میں موجود معاون کپتان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ سعودیہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقومی ہوائی اڈے کے قریب پیش آیا جب ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے والی ایک پرواز میں موجود معاون پائلٹ کو فضاء میں دل کی تکلیف ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دوران پرواز عارضہ قلب کا شکار ہونےوالے معاون ہواباز کا تعلق سوڈان سے تھا اور اس کی شناخت مصعب سلیمان کے نام سے کی گئی ہے۔

    فضائی کمپنی فلائی ادیل کے چیف ایگزیکٹو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ معاون ہواباز کو طیارے کے فضاءمیں بلند ہونے کے بعد دل میں تکلیف محسوس ہوئی۔ مدینہ منورہ میں طیارے کی لینڈنگ کے بعد معاون ہواباز کو اسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے خاندان کو سعودی عرب لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ کمپنی نے اپنے ایک اہم ملازم کی پرواز کے دوران اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • دوران پرواز سعودی بچی کی طبیعت خراب، ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا

    دوران پرواز سعودی بچی کی طبیعت خراب، ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا

    کوالامپور/ریاض : نیپال سے آسٹریلیا کا سفیر اختیار کرنے والی سعودی جوڑے کی کمسن بچی دوران پرواز اچانک انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنی دو ماہ کی بچی کے ہمراہ ایئر ایشیاء کے طیارے ڈی 7236 کے ذریعے نیپالی دارالحکومت کوالالمپور سے آسٹریلیا جارہے تھے کہ اچانک بچی کی طبیعت بگڑ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا کے شہر پرتھ پہنچے کے بعد ایئرپورٹ پر ہی ڈاکٹر نے بچی کے طبی معائنے کے بعد فرح کو مردہ قرار دے دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کہنا تھا کہ دوران پرواز بھی عملے نے بچی کو بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی، پولیس نے والدین سمیت اسٹاف کے بیانات بھی قلمبند کرلیے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دوران پرواز بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق والدین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طیارے میں سوار ہونے پہلے بچی کی طبیعت بلکل ٹھیک تھی۔ دوسری جانب مذکورہ ہوائی کمپنی نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایسا ہی واقعہ تین سال قبل بھارتی جورے کے ساتھ پیش آیا تھا کہ دوران بحرین جاتے ہوئے دوران پرواز ایک سالہ بچی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث ہلاک ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ عالمی ہوائی اڈوں کی ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق جہاز میں کسی کی ہلاکت کی صورت میں اسے خالی سیٹ یا چند مسافروں کے ساتھ والی سیٹ پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دوران پرواز متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  • چارٹرڈ طیارے کا پائلٹ دورانِ پرواز سوگیا

    چارٹرڈ طیارے کا پائلٹ دورانِ پرواز سوگیا

    سڈنی: آسٹریلیا میں مسافر بردار طیارے کے پائلٹ پر دوران پرواز اچانک نیند طاری ہوگئی جس کے باعث طیارہ ہوائی اڈے سے 46 کلومیٹر آگے نکل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں 9 مسافروں کو لے کر نجی ایئرلائن کا چارٹرڈ طیارہ اڑانے والا پائلٹ نیند کے باعث ڈیون پورٹ سے کنگ آئی لینڈ کے ہوائی اڈے سےایک دو نہیں بلکہ 45 کلومیٹر آگے نکل گیا، جس سے کنٹرول ٹاور پر تشویش پیدا ہوگئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ طیارے میں کل 9 مسافر سوار تھے لیکن کاک پیٹ میں پائلٹ اکیلا تھا جس کی وجہ سے اسے نیند آگئی، خیال رہے کہ پائلٹ کی گزشتہ 24 گھنٹے میں یہ ساتویں پرواز تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریلین حکام کی جانب سے پائلٹ پر نیند طاری ہونے کے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے، آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو تمام امور کا باغور جائزہ لے رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پائلٹ پر نیند طاری ہونے کا اندازہ جہاز کے 46 کلومیٹر آگے نکلنے سے ہوا، طیارے کو 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔لیکن طیارے نے 286 کلومیٹر کا سفر کیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پائلٹ کی صحت اور آرام سے متعلق بہت سخت قوانین ہیں۔ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ تھکن سے چورپائلٹ دوبارہ پرواز کے لیے بھیج دیا جائے۔ یہ طیارے کے عملے سمیت مسافروں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

    آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی دوران پرواز نیند سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ آئندہ برس جاری کی جائے گی تاہم اے ٹی ایس بی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ پائلٹ کی نیند سے آنکھ کیسے کھلی اور اس نے پرواز کو باحفاظت کیسے اتارا۔

    یہاں یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ برس میلبرن سے کنگ آئی لینڈ جانے والا ایک چارٹرڈ طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

  • بھارت، دوران پرواز طیارے کو حادثہ، تین مسافر زخمی

    بھارت، دوران پرواز طیارے کو حادثہ، تین مسافر زخمی

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت سے پروان بھرنے والے جہاز کو پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین مسافر زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرانڈیا طیارے کی پرواز ریاست امرتسر سے دارالحکومت نئی دہلی جارہی تھی کہ اسی دوران طیارے کی کھڑی کا فریم نکل گیا جس کے نتیجے میں خاتون اور تین مسافر زخمی ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ 19 اپریل جمعرات کو پیش آیا جسے انتظامیہ کی جانب سے چھپانے کی کوشش کی گئی مگر طیارے میں سوار مسافر نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو معاملہ ذرائع ابلاغ تک پہنچا۔

    حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون اور دیگر مسافروں کو نئی دہلی ائیرپورٹ سے فوری طور پر  سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، خاتون کے سر پر آنے والے زخم شدید تھے جن کی وجہ سے ان کے ٹانکے لگے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کہ 21 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا، کھڑی کا فریم ٹوٹنے اور مسافروں کے زخمی ہونے کے بعد مسافر خوفزدہ ہوگئے جنہیں بمشکل سنبھالا گیا جبکہ جہاز میں موجود طبی عملے نے تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم کیں۔

    سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کے دوران طیارے کی کھڑی نکلنے کا تعلق موسمی خرابی سے نہیں بلکہ یہ انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے، مذکورہ کمپنی کے خلاف مسافروں کی حفاظت نہ کرنے کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔