Tag: دوران ڈکیتی

  • دوران ڈکیتی 2 بہنوں سے زیادتی میں ملوث ڈاکو مقابلے میں ہلاک

    دوران ڈکیتی 2 بہنوں سے زیادتی میں ملوث ڈاکو مقابلے میں ہلاک

    کمالیہ : دوران ڈکیتی 2 بہنوں سے زیادتی میں ملوث ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہوگیا، ملزم نے 3 ساتھیوں کیساتھ ملکر 2 بہنوں سے زیادتی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں تھانہ صدرکے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا ، جس میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں ہلاک ڈاکو کی شناخت وارث علی کے نام سے ہوئی، جو دوران ڈکیتی 2 بہنوں سے زیادتی میں ملوث تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے 3 ساتھیوں کیساتھ ملکردوران ڈکیتی 2 بہنوں سے زیادتی کی تھی۔

    یاد رہے چند روز قبل کمالیہ کے علاقہ موضع تارا کے رہائشی محمد اکرم کی حویلی میں گھس کر 4 چار ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی مبینہ واردارت کی اور اس دوران مردوں کو باند ھ کر 2 بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    ملزمان فرار ہونے سے قبل ہزاروں روپے نقدی اور زیورات بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔

  • دوران ڈکیتی فیکٹری چوکیدار کا قتل، ملزمان میں فیکٹری ورکر شامل ہونے کا انکشاف

    دوران ڈکیتی فیکٹری چوکیدار کا قتل، ملزمان میں فیکٹری ورکر شامل ہونے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں 18 اپریل کو فیکٹری میں دوران ڈکیتی چوکیدار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا آپریشن اور انویسٹی گیشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 18 اپریل کو فیکٹری میں دوران ڈکیتی چوکیدار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم ایاز فیکٹری کا ورکر نکلا، تینوں ملزمان نے ایاز کی معلومات پر ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا ملزم سلمان پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، تیسرے ملزم فیصل کا کباڑی کا کاروبار ہے۔

    یاد رہے کہ ملزمان نے 18 اپریل کی رات فیکٹری میں داخل ہو کر چوکیدار غلام مرتضیٰ کو یرغمال بنایا تھا، ملزمان نے 6 لاکھ روپےلوٹے، ڈی وی آر نکالی، الیکٹرانک کیبلز بھی کاٹ کر لے گئے تھے۔

    ڈکیتی کے دروان ملزمان نے چوکیدار کو قتل کیا اور بعد  میں اسکی موٹر سائیکل بھی لے گئے تھے۔

  • دوران ڈکیتی  6 ڈاکوؤں کی اہل خانہ کے سامنے 2 خواتین سے زیادتی

    دوران ڈکیتی 6 ڈاکوؤں کی اہل خانہ کے سامنے 2 خواتین سے زیادتی

    بورے والا: ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی اہل خانہ کے سامنے 2 خواتین سے زیادتی کرکے نقدی ،طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں تھانہ ساہوکاکی حدودمیں دوران ڈکیتی 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    ڈکیتی کے دوران 6 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کے سامنے 2خواتین سے زیادتی کی اور ہزاروں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    دونوں متاثرہ خواتین کوٹی ایچ کیواسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، جہاں زیادتی کی شکارایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہیں۔

    اہلخانہ نے آئی جی پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ لاہور کے نواحی علاقے برکی روڈ پر شوہر کے سامنے خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تھا۔

  • دوران ڈکیتی باورچی کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت کی سزا سنادی گئی

    دوران ڈکیتی باورچی کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت کی سزا سنادی گئی

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دوران ڈکیتی باورچی کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں دوران ڈکیتی باورچی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نےکیس کافیصلہ سنایا۔

    عدالت نے دوران ڈکیتی باورچی کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت کی سزا سنادی جبکہ ڈکیتی کی دفعہ میں ملزم یوسف خان کو7سال قید کی سزا سنائی۔

    عدالت نے مقتول کے ورثا کو2 لاکھ روپے ہرجانہ اور ڈکیتی کی دفعہ میں ملزم کو 30 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

    یاد رہے تھانہ سبزی منڈی پولیس نے 4 جنوری 2020 کو ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کیاتھا ، ملزم یوسف خان نےآئی ٹین تھری میں دکان لوٹنے کی کوشش کی تھی۔

    اس دوران ملزم نے باورجی اشفاق کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

  • دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    اوکاڑہ: دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ،ڈکیتی کی واردات میں شامل 7 میں سے 4 ڈاکووں نے نورین فاطمہ نامی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاوں صالحووال میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت اکرم عرف اکری اووڈ کے نام سے ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا۔

    ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات میں شامل 7 میں سے 4 ڈاکووں نے نورین فاطمہ نامی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر خالد کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

    دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے نوٹس بھی رکھا ہے، واقعہ میں ملوث 6 ڈاکووں کی گرفتاری  ابھی مطلوب ہے، جن کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں۔