Tag: دوران ڈکیتی قتل

  • کراچی : دوران ڈکیتی قتل اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : دوران ڈکیتی قتل اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی: پولیس نے دوران ڈکیتی قتل، زناکاری اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان سے5مختلف اقسام کے ہتھیار، 2موٹر سائیکلیں سمیت ایک لاکھ 3ہزارروپے کیش اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی قتل،زناکاری اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں شایان شانی، عماد نویل، دانیال چاند،شان مسیح اور جیمس عرف جمی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز نے بتایا کہ ملزمان سے5مختلف اقسام کے ہتھیار، 2موٹر سائیکلیں سمیت ایک لاکھ 3ہزارروپے کیش اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    سہائی عزیز کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان ڈکیتی کےدوران 2افرادکوقتل،11کوزخمی کرچکےہیں اور 20سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان نے6 فروری  کو پراپرٹی ڈیلرفاروق کو دوران ڈکیتی قتل کیا، واردات کےدوران6موبائل فون اور60ہزارنقدی لوٹ کرفرارہوئے۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے کہا ملزمان نے27جنوری کوصدرالیکٹرانک مارکیٹ کےممبرامین کوقتل کیا اور قتل کےبعد2موبائل اور25ہزارروپےلوٹ کر فرارہوئے،
    28 جنوری کوحسن بروہی گوٹھ میں ڈکیتی کی، دوران ڈکیتی گھر میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد 10ہزارروپے،سونے کی چین لوٹ کر فرار ہوئے۔

    سہائی عزیز نے بتایا کہ ملزمان نےدوران تفتیش ہوشروبہ انکشافات کئے اور دوران ڈکیتی سرجانی میں 3گھروں میں خواتین سےزیادتی سمیت ڈکیتی کے دوران 11 شہریوں کو زخمی کرنےکااعتراف کیا، گرفتارملزمان کاسابقہ مجرمانہ ریکارڈبھی موجودہے۔

  • دوران ڈکیتی قتل کے ملزمان کوعمرقید وجرمانے کی سزا

    دوران ڈکیتی قتل کے ملزمان کوعمرقید وجرمانے کی سزا

    کراچی : عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم دے دیا، ملزمان پر دوران ڈکیتی اےایس آئی کے قتل کا الزام تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس نے قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو پیش کیا، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم شیراز اور اشرف کو عمرقید کی سزا سنادی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرموں پر فی کس50ہزار روپے جرمانے کا بھی حکم دیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرموں کو مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

    ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈکیتی کے دوران اے ایس آئی عبدالحمید کو قتل کیا تھا، کراچی پولیس کے مطابق مجرموں کے قبضے سے مقتول کا سرکاری پستول بھی برآمد ہواتھا۔