Tag: دورہ

  • ویڈیو: شاہد آفریدی کا وادی لیپہ لائن آف کنٹرول کا دورہ

    ویڈیو: شاہد آفریدی کا وادی لیپہ لائن آف کنٹرول کا دورہ

    دنیا بھر میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے مشہور پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وادی لیپہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی جنہوں نے بھارتی جنگی جنون اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مودی کے جنگی جنون کی حمایت کرنے والے سابق بھارتی کرکٹرز کو آئینہ دکھایا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں منہ توڑ جواب دیا تھا۔

    اب سابق مایہ ناز قومی کرکٹر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے وادی لیپہ پہنچ گئے اور لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر شاہد آفریدی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ انہوں نے لیپہ کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان میں اپنے دستخط شدہ  بیٹ بال بھی تقسیم کیے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ میں وادی لیپہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ جیسے آپ لوگوںنے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، وہ قابل تعریف ہے۔ بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

     اس موقع پر شاہد آفریدی نے متاثرین معرکہ حق سے بھی ملاقات کی اور ان میں امدادی چیک تقسیم کیے، وادی لیپہ کی لوگوں کے جانب سے شاہدآفریدی کو اخروٹ کی لکڑی کا بنا ہوا شاہین تحفے میں دیا گیا۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی تھی۔

  • بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لےلیا، وزیراعظم

    بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لےلیا، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز اور پسرور چھاؤنی کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف 10 مئی کو تاریخی اور کامیاب معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز اور پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور دیگر وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

    وزیراعظم نے ااگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے عزم کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو بہادر جوانوں پر فخر ہے اور آپ بہادر جوان قوم کے سر کے تاج ہیں۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے مسلح افواج کی معرکہ حق میں کامیابی کو سراہا۔ اس موقع پر انہیں جنگ کی صورتحال، لڑائی کی نوعیت اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا اور تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹے میں ہی بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا گیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افواج نے دشمن کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جب کہ قوم کے غیر متزلزل عزم نے سپاہ کے حوصلے کو مزید بلند کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہدا ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہیں اور قوم ان کی مقروض رہےگی۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملہ افسوسناک، بھارتی دعوےجھوٹ پر مبنی ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ پر بھارت نے جان بوجھ کر غیر جانبدار تحقیقات سے راہِ فرار اختیار کی۔ لیکن جھوٹے بہانے، تکبر اور جارحیت پر بھارت کو بھرپور جواب ملا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سروسز چیفس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    حکام نے وزیراعظم کو بھارت کے جارحانہ اقدامات کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    بریفنگ کے شرکا نے روایتی خطرات کیخلاف دفاع وطن کیلیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قوم کی حمایت سے تمام ریاستی ادارے ملکی سلامتی اور وقار کے تحفظ کیلیے مکمل تیار ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے آپریشنل تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • ٹرمپ روس کا دورہ کب کریں گے؟ اہم خبر

    ٹرمپ روس کا دورہ کب کریں گے؟ اہم خبر

    ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد روس اور امریکا میں برف پگھلتی نظر آ رہی ہے امریکی صدر روس کا کب دورہ کریں گے وہ انہوں نے بتا دیا۔

    امریکا اور روس کئی دہائیوں سے سخت سیاسی حریف رہے ہیں۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری مدت کے لیے صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد حالیہ بیانات، روسی ہم منصب کو فون کرنے سے ان ممالک کے درمیان برف پگھلتی نظر آ رہی ہے۔ امریکی صدر کب روس کا دورہ کریں گے، یہ ٹرمپ نے خود ہی بتا دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے طمابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 9 مئی کی تاریخ ان کے دورہ روس کے لیے شاید بہت جلد ہوگا تاہم وہ مناسب وقت پر ماسکو جانے کے لیے تیار ہوں گے۔

    یوکرین میں روس کی فوجی مہم کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اہم ملاقات ہوئی۔

    اس ملاقات میں ایمائوئل میکرون نے واشگاف الفاظ میں روس کو ڈکٹیٹر کہتے ہوئے کہا کہ روس جارحیت کرنے والا ملک ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو ڈکٹیٹر کہنے سے انکار کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان روس یوکرین جنگ کے اسباب، تنازع میں ہر فریق کے کردار اور اس کے ممکنہ حل کے حوالے سے نمایاں طور مختلف رائے پائی گئی۔

    ملاقات کے بعد اوول آفس میں صحافیوں کے ان کے ممکنہ دورہ روس سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ مناسب وقت پر ضرور ماسکو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ دوسری مدت کے لیے منصب صدارت کا حلف اٹھانے سے قبل ٹرمپ کا یہ بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات طے ہو رہی ہے لیکن انہوں نے اس ملاقات کی کوئی ٹائم لائن پیش نہیں کی تھی۔

    حلف اٹھانے کے فوری بعد ٹرمپ نے دو روایتی حریفوں چینی اور روسی صدور سے ویڈیو لنک پر رابطہ بھی کیا تھا۔ جب کہ پیوٹن نے امریکی ہم منصب کو روس کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/putin-invited-trump-to-moscow-to-discuss-ukraine-kremlin-says/

  • نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے

    نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ماہ ستمبر  میں امریکا کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 19 ستمبر کو دورہ امریکا پر روانہ ہوں گے،اس دورے پر یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی وفد کے ہمراہ 19 ستمبر کو روانگی متوقع ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا باقاعدہ ہائی لیول اجلاس 19 ستمبر سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔

  • نامور فنکاروں کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، منفرد انداز میں اظہارِ عقیدت

    نامور فنکاروں کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، منفرد انداز میں اظہارِ عقیدت

    اسلام آباد: نامور فنکاروں کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور منفرد انداز میں اظہارِ عقیدت پیش کیا۔

    اس موقع پر آرٹسٹس نے اپنے منفرد انداز میں بانی پاکستان اور شہداءِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

    فنکاروں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے روز ملک دشمن عناصر نےجس وحشیانہ انداز سے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت سرکاری املاک سمیت عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا وہ انتہائی دلخراش ہیں۔

    فنکاروں کا کہنا تھا کہ "شرپسندوں نےناصرف سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا بلکہ جناح کے گھر کو بھی جلاکر راکھ کردیا”۔

    اس موقع پر تمام آرٹسٹس نے مطالبہ کیا کہ "ذاتی پسند اور ناپسند سے نکل کر ملکی و قومی مفاد کی خاطر اجتماعیت کیطرف آئیں اور اس ملک کے امن وامان کو برباد کرنے والوں کو بغیر کسی تاخیر کے قرار واقع سزا دی جائے”۔

  • لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے وفد کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ

    لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے وفد کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ

    پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ڈاکٹرز اور نرسزز  پر مشتمل وفد نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا اور  9 مئی کے سانحہ کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان آمد پر ڈاکٹرز اور نرسز کے وفدکو 9 اور 10 مئی کو جلائی گئی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔

    لیڈی ریڈنگ اسپتال کے عملے نے 9 مئی کے دل سوز واقعات پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات نہ ہونے اور پرامن احتجاج پر زور دیا۔

    ڈاکٹرز کے وفد نے شہدائے پاکستان کو خراج  عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا دشمن ملک کا دشمن ہے۔

     لیڈی ریڈنگ اسپتال کی میڈیا مینیجر نے پیغام دیا کہ ”مہذب اقوام سیاسی سرگرمیوں میں قومی اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہے“۔

    شرکاء کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایسا ادارہ جس نے پاکستان کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا ہو، اُسے اس حال میں دیکھنا یقیناً قابل مذمت ہے جو کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا،  یہ ہمارا قومی اثاثہ ہے۔

    ڈاکٹرز کے وفد نے مطالبہ کیا کہ سانحہ 9مئی میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔

  • اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

    اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

    لاہور: جناح ہاؤس لاہور کا مختلف اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے دورہ کیا، دورہ کرنے والے طلبہ نے جناح ہاؤس کو آگ لگانے کی مذمت کی۔

    اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائےقوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث  قابلِ قدر تھا، منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے۔

    اساتذہ نے کہا کہ شرپسند ان کے آلہ کاریاد رکھیں کہ ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے، فوج کا دشمن اصل میں پاکستان کا دشمن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی ایک قومی سانحہ ہے، ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے، بے قصور کو سزا اور مجرموں کو رعایت نہیں ملنی چاہیے،کوئی بھی شرپسند سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔

    اساتذہ نے مزید کہا کہ شرپسندوں نے شہدا کی حرمت کو بھی پامال کیا جو انتہائی شرمناک عمل ہے، ہمیں نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

    اس کے علاوہ دورہ کرنے والے طالبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہیدوں کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔

  • طلبا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے طلبا کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

    طلبا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے طلبا کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

    لاہور: مختلف طلبا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے طلبا نے جناح ہاؤس لاہورکا دورہ کیا جہاں طلبا نے شرپسندوں کی تخریب کاری پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق طلبا نے کہا کہ پاکستان آرمی کے ساتھ ملک کی سلامتی منسلک ہے، جناح ہاؤس کو دیکھ کر شدید افسوس ہوا، اللہ ہمیں ایسی آفات سے بچائے۔

    طلبا نے کہا کہ پاکستان آرمی ہماری ریڈ لائن ہے، پاک فوج کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، شرپسند ان کے ماسٹر مائنڈ، سہولت کاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

    طلبا نے مزید کہا کہ پوری 23 کروڑ عوام سمیت پاکستان کے طلبا بھی اس بات کی پُر زور اپیل کرتے ہیں، شرپسندوں، فسادیوں اور احسان فراموشوں کو نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔

  • بلاول بھٹو کا امریکا کا ایک اور دورہ، آج روانہ ہوں گے

    بلاول بھٹو کا امریکا کا ایک اور دورہ، آج روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج امریکا کے دورے کے لیے روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ ایک ہفتے تک امریکا میں قیام اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج امریکا کے دورے پر نیویارک روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو اقوام متحدہ کے تحت خواتین کے حوالے سے کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں کانفرنس خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایک ہفتے تک امریکا میں قیام اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔