Tag: دورہء پاکستان

  • قومی کھلاڑیوں نے آکلینڈ میں پاکستانی کھلاڑی اسد شفیق کی سالگرہ منائی

    قومی کھلاڑیوں نے آکلینڈ میں پاکستانی کھلاڑی اسد شفیق کی سالگرہ منائی

    اکلینڈ: قومی ٹیم نے آکلینڈ میں ساتھی کھلاڑی اسد شفیق کی سالگرہ منائی جس میں تمام کھلاڑیوں سمیت کوچ وقار یونس اور منیجر انتخاب عالم نے بھی شرکت کی۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اکلینڈ میں ساتھی کرکٹر اسد شفیق کی سالگرہ منائی اور خوب ہلہ گلہ کیا،مڈل آرڈر بیٹسمین نے اپنی تیسویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا خوب انجوائے۔

    اس موقع پر کوچ وقار یونس کے علاوہ ٹیم منیجر انتخاب عالم بھی موجود تھے، فیلڈنگ کوچ جولین فاونٹین نے بھی کیک کی تصویر لے کر یادگار لمحوں کو موبائل میں قید کیا۔

    قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اسد شفیق کی لمبی عمر اور کامیابی کے لئے دعا گو نظر آئے۔

  • آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا

    دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کےلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

    آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں چودہ فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کیلئے پچیس آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے فاتح چار کھلاڑیوں کو بھی آفیلشز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ پال رائفل، کمار دھرماسینا امپائرنگ، ڈیوڈ بون اور روشن ماہانامہ میچ ریفری ہوں گے۔ پاکستان کے علیم ڈار بھی امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔ ڈیوڈ بون، کرس براڈ، جیف کرو، رنجن مدوگالے اور روشن ماہانامہ میچ ریفری ہوں گے۔

     ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر انچاس میچز ہوں گے جو چودہ وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ ورلڈ کپ دوہزار گیارہ کے فارمیٹ کے تحت ہی کھیلا جائے گا۔۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ چودہ فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • ورلڈ کپ ٹرافی کا دورہء پاکستان یادگار رہے گا،اسد شفیق

    ورلڈ کپ ٹرافی کا دورہء پاکستان یادگار رہے گا،اسد شفیق

    کراچی : ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی ٹرافی کا دورہ پاکستان تمام کھلاڑیوں کیلئے یادگار رہیگا، خواہش یہی ہے کہ چیمپئین پاکستان ٹیم بنے۔

    کراچی جمخانہ میں انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو قریب سے دیکھنا یادگار لمحات میں شامل ہے۔

    انیس سو بانوے ورلڈ کپ کی تاریخ ساز کامیابی پر بات کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ اگر وہ بھی چیمپیئن ٹیم کے رکن ہوتے تو انکے لیے اعزاز کی بات ہوتی۔

    نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ انھوں نے ورلڈ کپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی ہے اور یقین ہے کہ پاکستان ٹیم چیمپیئن ہوگی۔