Tag: دورۂ امریکا

  • وزیراعظم کا دورۂ امریکا، 3کروڑ17لاکھ خرچ ہوئے، رپورٹ جمع

    وزیراعظم کا دورۂ امریکا، 3کروڑ17لاکھ خرچ ہوئے، رپورٹ جمع

    لاہور: وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا پر تین کروڑ سترہ لاکھ روپے لاگت آئی، لاہور ہائی کورٹ میں اخراجات کی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔

    لاہورہائی کورٹ میں وزیرِاعظم کے بیرون ملک دوروں کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس سید منصور علی شاہ نے کی،عدالت میں دورہ امریکا پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، سرکاری وکیل نے وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کی تفصیل پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ وزیرِاعظم کے ساتھ تئیس رکنی وفد امریکا گیا، جس پر تین کروڑ سترہ لاکھ روپے لاگت آئی، وزیرِاعظم کے دوروں کے لیے باقاعدہ رقم مختص کی جاتی ہے۔

    سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کے لیے پارلیمنٹ نے منظوری دے رکھی ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

    دوسری جانب درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیرِاعظم  مسلسل بیرون ملک دورے کررہے ہیں، جس پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، ترکی ، چائنہ اور انگلینڈ میں وزیرِاعظم نجی کاروباری دورے کرتے ہیں مگر اس پر سرکاری خرچ کیا جاتا ہے، وزیرِاعظم فیملی کے ہمراہ جاتے ہیں اور مہنگے اور پرتعیش ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں، لہذا عدالت سرکاری خرچ پر وزیرِاعظم کو بیرون ملک دوروں سے روکنے کا حکم دے۔

  • بی جے پی کارکنوں کا بھارتی صحافی پرحملہ

    بی جے پی کارکنوں کا بھارتی صحافی پرحملہ

     نیویارک : بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کے دورۂ امریکا کی کوریج کے لئے نیویارک میں موجود بھارتی صحافی اورٹی وی اینکر راجدیپ سر ڈٰیسائی کو بی جے پی کے انتہا پسندوں نے گھیرکر تھپڑ مارے اور دھکے دئیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجدیپ سرڈیسائی سے بدتمیزی کا واقعہ نریندرمودی کی میڈیسن اسکوائر گارڈن کی تقریر سے قبل پیش آیا، انتہا پسندوں نے راجدیپ کو دھکے دئیے اورتھپڑ مارے، دیگر لوگوں نے بھارتی صحافی کو بی جے پی کے کارکنوں کے گھیرے سے نکال کرروانہ کیا۔

    واقعے کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرراجدیپ سرڈیسائی کا کہنا تھا کہ میڈیسن گارڈن اسکوائرمیں چند احمق بھی موجود تھے، جو بدتمیزی اور تشدد سے اپنی بات منوانے پریقین رکھتے ہیں۔

    صحافی سے بدتمیزی کے بعد سوشل میڈیا پربی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔