Tag: دورۂ پاکستان کا امکان

  • امریکی صدر اوباما سعودی عرب پہنچ گئے

    امریکی صدر اوباما سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: امریکی صدر بارک اوباما شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔

    بارک اوباما شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے دورہ بھارت مختصر کر کے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں ۔

     ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر نئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور انہیں گاڑد آف آنرزبھی پیش کیا گیا ۔

     امریکی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ مشعل اوباما،ریپبلکن سینیٹرز سمیت تیس رکنی وفد بھی موجودہے۔

    امریکی صدر بارک اوباما اپنے مختصر دورے میں شاہ سلمان کے دئیے گئے اعشاعیہ شرکت کرینگے اور ان سے پہلی رسمی ملاقات بھی کرینگے ۔

  • اوباما نے تاج محل کا دورہ منسوخ کردیا

    اوباما نے تاج محل کا دورہ منسوخ کردیا

    نئی دہلی: امریکی صدربراک اوباما نے آگراہ میں واقع تاج محل کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

    امریکا کے صدربراک اوباما کل سے بھارت کا تین روزہ دورہ کریں گے، اوباما اورانکی اہلیہ مشیل اوباما چھبیس جنوری کو بھارت کی یوم جمہوریہ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔

    اوباما پہلے امریکی صدر ہیں جوبھارتی یوم جمہوریہ میں نہ صرف شرکت کریں گے، بلکہ دوگھنٹے تک کھلے آسمان تلے دیگرمہمانوں کے ساتھ پریڈ دیکھیں گے۔

     بھارتی سرکاراورمیڈیا امریکی صدر کے دورے پرغیرمعمولی جوش وخروش کا مظاہرہ کررہا ہے اورخصوصی طورپراوباما کے آگرہ میں تاج محل کے دورے کو بہت بڑھا چڑھاکرپیش کیا جا رہا تھا۔ لیکن رنگ میں بھنگ اس وقت پڑی جب براک اوباما نے آگرہ جانا ہی منسوخ کردیا۔

     آگرہ میں اوباما کی آمد پر زور و شورسے صفائی مہم عروج پرتھی، گلی کوچوں کوچمکا یا جارہا تھا اور آوارہ کتوں کو مارنے کا کام بھی جاری تھا، امریکی صدر کے تاج محل نہ جانے سے ساری تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

  • امریکی صدر بارک اوباما کے دورۂ پاکستان کا امکان

    امریکی صدر بارک اوباما کے دورۂ پاکستان کا امکان

    واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما کے دورۂ پاکستان کا امکان ہے، امریکی صدر چھبیس جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے ہندوستان آئیں گے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دورۂ پاکستان کا امکان پاکستان مین دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کئے گئے انتہائی اقدام کے بعد پیدا ہوا ہے، بارک اوبامہ کی پاکستان آمد میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورۂ امریکہ کا دخل بھی بتایا جاتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے دورۂ پاکستان میں اوباما کے دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

    امریکی صدر چھبیس جنوری کو ہونےو الے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت پہنچیں گے ۔