Tag: دورۂ چین

  • عمران خان کا دورۂ چین، بیلٹ اینڈ روڈ فورم منصوبے میں توسیع، توانائی کا شعبہ بھی شامل، دو معاہدے طے

    عمران خان کا دورۂ چین، بیلٹ اینڈ روڈ فورم منصوبے میں توسیع، توانائی کا شعبہ بھی شامل، دو معاہدے طے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورۂ چین میں ٹرانسمیشن لائنز کی تنصیب کے حوالے سے دو معاہدے طے ہوگئے جس کے تحت چینی کمپنی کے الیکٹرک میں بھی پاؤر پلانٹ لگانے پر رضا مند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ چین انتہائی کامیابی سےجاری ہے، عمران خان نے آج سارا دن چین کے نائب صدر کے ساتھ گزارا اور انہوں نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

    اُن کا کہنا تھاکہ بیلٹ اینڈروڈ فورم منصوبےکادائرہ کار وسیع ہوچکا ہے، یہ صرف ایک سڑک کی تعمیر نہیں بلکہ اب اس میں توانائی، ریلوے، زراعت سمیت غربت کے خاتمےکا پلان بھی شامل کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ چین کے نائب صدر سے ملاقات

    اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں ٹرانسمیشن لائنزکی تنصیب کیلئے2معاہدے طے ہوگئے جس کے  چینی کمپنی کےالیکٹرک میں پاورپلانٹ لگائےگی اور کوئلے کا پاور پلانٹ بھی لگایا جائے گاْ

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں نےپاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہارکیا، زراعت کےمحکمےکی بڑی کمپنی نےوزیراعظم سےملاقات کی، ہائی ٹیک انڈسٹریز پر مشتمل کمپنیز بھی پاکستان آرہی ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کودوستانہ ماحول فراہم کرنےکیلئےتیارہے اس لیے غیر ملکی سرمایہ کار اب پاکستان آرہے ہیں۔

  • دورۂ چین : وزیراعظم عمران خان کی ورلڈبینک کی سی ای او سے ملاقات

    دورۂ چین : وزیراعظم عمران خان کی ورلڈبینک کی سی ای او سے ملاقات

    بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیواسے ملاقات کرکے پاکستان کے اقتصادی معاملات اور نئی معاشی پالیسیوں  سے آگاہ کیا، پاکستان کوورلڈبینک سے 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیو اسے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ بینک کے معاشی پروگرام پر بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے پاکستان کے اقتصادی معاملات سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیراعظم کی جانب سے ورلڈبینک کی سی ای اوکوحکومت کی نئی معاشی پالیسیوں سےآگاہ کیاگیا، ملاقات میں مشیر خزانہ خفیظ شیخ ، مشیر تجارت رزاق  داؤد اور  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجودتھے۔

    وزیراعظم عمران خان اور ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیوا کی ملاقات دورہ چین کی سائیڈلائن ملاقاتوں کاحصہ ہے، پاکستان کو ورلڈ بینک سے تقریباً 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات 26 اپریل کو ہوگی

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے بھی آج ملاقات شیڈول ہیں، ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم کرسٹیان لوگارڈ کو ملکی معاشی صورت حال سے آگاہ کریں گے، پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے 24 اپریل کو حکومت نے آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک حکام سے رابطے کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ بینک کے ی ای او سے ملاقات طے  پائی تھی۔

    واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان چین کےپانچ روزہ دورےپربیجنگ پہنچے تو بیجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم  چین کے صدر، نائب صدر اور وزیراعظم سےملاقات کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ شیخ رشید، فیصل واوڈا، عبدالحفیظ شیخ، رزاق داؤد اور ڈاکٹر عطا الرحمٰن بھی ہیں۔

    چین روانگی سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا دورے کا مقصد اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے، چین مضبوط اور دوست ہمسایہ ملک ہے، پاک چین دوستی کسی علاقائی، بین الاقوامی پیش رفت سےمتاثرنہیں ہوگی، چینی صدر سے دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کروں گا۔

  • نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، پرویز رشید

    نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان کی سیاست شریف خاندان پر الزامات لگانے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔

    پرویز رشید کا کہنا ہے نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، عمران نےپارلیمنٹ ، پی ٹی وی پر حملہ کرکےقانون کی دھجیاں اڑھادی۔ان کا کہنا تھا، عمران خان کا آج صفائی دینے سے بہتر تھا اس دن اپنے کارکنوں کو قابو میں رکھتے،ان کا کہنا تھا عمران خان پہلےغلطی کرتےہیں پھرصفائی اور معافی پراترآتےہیں۔ عمران خان بتائیں کیا وہ قانون سے بالا تر ہیں۔

  • وزیرِاعظم کے دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے، پرویز رشید

    وزیرِاعظم کے دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کے کامیاب دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرِاطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان تو بن چکا ہے، عوام نے مینڈیٹ دے دیا اور جس کو دیا وہ مینڈیٹ کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں، وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کیوں نہیں کرتے ہیں ۔

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نواز شریف کے کامیاب دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چین جیسے ملک کا اعتماد ن لیگ کی حکومت کی شفافیت کی دلیل ہے۔

    عمران خان کی پیش کش کے جواب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ یوٹرن کیا ہوتا ہے،سب جانتے ہیں اس کے جاننے کیلئے ترجمان کی ضرورت نہیں۔