Tag: دورہ آسٹریلیا

  • آسٹریلیا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی: وہاب ریاض

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی: وہاب ریاض

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، ٹیم کو اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا اچھا موقع ہے، بڑی ٹیم سے سیریز آسان نہیں ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹی20 میں اچھی کرکٹ کھیلتی آئی ہے، ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان بولرز کا اچھا کمبی نیشن ہے، کوچ اور مینجمنٹ بہت سپورٹ کرتی ہے۔

    کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا سیریز مشکل ضرور ہے لیکن مقابلہ اچھا ہوگا، اسٹریلیا میں جیت سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، یہ سیریز سب کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اگر اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے تو ضرور کامیاب ہوں گے، پاکستان کے باولنگ ٹیم میں سنئیر اور ینگ کھلاڑی شامل ہیں۔

    فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ بہت اچھی چیز ہے مصباح الحق اور وقار یونس ہماری کوچنگ کر رہے ہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس دونوں بہت پازیٹو ہیں۔

  • سڈنی کا میدان، شاہینوں کے لیے بڑا امتحان

    سڈنی کا میدان، شاہینوں کے لیے بڑا امتحان

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں پریکٹس دوسرے روز بھی جاری رکھی، ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سربراہی میں کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، ٹریننگ سیشن میں شاہینوں نے آج بھی خوب پسینہ بہایا۔

    ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرائی، نوجوان کھلاڑیوں نے فیلڈنگ میں بھرپور جان لگائی، کھلاڑیوں نے سیریز اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    دورہ آسٹریلیا کے لیے منتخب ہونے والے وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان نے بھی اپنی کیپنگ کے جوہر دکھائے، قومی ٹیم اکتیس اکتوبر کو سڈنی میں آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ سے دورہ کا آغاز کرے گی۔

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، کپتان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے تاریخی دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سربراہی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں ڈیرے، کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں

    واضح رہے کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے، اس دورے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے۔

    پہلا میچ 3، دوسرا 5 اور سیریز کا آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے ہٹا کر بابر اعظم کو قیادت سونپ دی۔

  • بحیثیت کپتان آسٹریلیا کا دورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے: بابراعظم

    بحیثیت کپتان آسٹریلیا کا دورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے: بابراعظم

    سڈنی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے تاریخی دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سربراہی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ دورے آسٹریلیا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

    مایہ ناز بیٹسمین نے کہا کہ مجھے اپنی نوجوان ٹیم پر اعتماد ہے اور پاکستان کی ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر پہنچ گئی ہے، اس دورے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے۔

    پہلا میچ 3، دوسرا 5 اور سیریز کا آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے ہٹا کر بابر اعظم کو قیادت سونپ دی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں ڈیرے، کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں

    ٹی 20 سیریز سے قبل قومی ٹیم کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

  • دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا

    دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا

    لاہور: دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا، جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کو کسی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو دورے اسٹریلیا کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہے، دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔

    ذرایع نے بتایا کہ ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹیمیں فائنل کرلیں، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    محمدعرفان، محمدعامر، عثمان شنواری اور وہاب ریاض ٹی20ٹیم کا حصہ ہوں گے، راحت علی، عمران خان سینئر، محمدموسیٰ اور شاہین آفریدی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ یاسرشاہ اور ظفرگوہر ٹیسٹ اسپن اٹیک کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ امام الحق، عابدعلی اور شان مسعود ٹیسٹ اسکواڈ کے اوپنرز ہوں گے۔

    سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا کر پی سی بی نے خود میرٹ کا پول کھول دیا، مشاہداللہ خان

    ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں محمد رضوان وکٹ کیپرہوں گے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کامران اکمل کا نام بھی زیرغور ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے اظہر علی کو قیادت سونپ دی ہے جبکہ ٹی ٹوینٹی کی کپتانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کے سپرد کردی گئی ہے۔

    پی سی بی اعلامیے کے مطابق اظہرعلی آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچزمیں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اسی دورے میں کھیلے جانے والے 3 ٹی ٹوینٹی میچز میں بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

  • کپتانی شارٹ ٹرم نہیں، کارکردگی دکھا سکتا ہوں، اظہر علی

    کپتانی شارٹ ٹرم نہیں، کارکردگی دکھا سکتا ہوں، اظہر علی

    لاہور:قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کپتانی شارٹ ٹرم نہیں ہے اتنا وقت ہے کہ کارکردگی دکھا سکوں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز میری نمبر ون چوائس ہوگا پر کبھی کھلاڑی کو ریسٹ چاہئے ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز کی صلاحیتوں پر یقین ہے امید ہے وہ جلد ٹیم میں کم بیک کریں گے۔

    اظہر علی نے کہا کہ مصباح کے ساتھ اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے، بولنگ میں نئے چہرے دکھائی دیں گے۔

    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’’آسٹریلیا میں ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں، کھلاڑیوں کو جارحانہ حکمتِ عملی اپنانے کا مشورہ دوں گا، کینگروز کو اُن کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے لیے مثبت انداز سے کھیلنا ضروری ہوگا‘‘۔

    اظہر علی نے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن کے مطابق جس نمبر پر ضرورت پڑی بیٹنگ کروں گا، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو ان کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہے، ذہن میں شکست کا خوف رکھے بغیر مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔

    اظہر علی نے مزید کہا کہ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ لگ رہا ہے، تجربے کے ساتھ کارکردگی کی بھی ضرورت ہوتی ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہے۔

  • سری لنکا نے پاکستان نہ آنے والے 4 کھلاڑیوں کو سزا دے دی

    سری لنکا نے پاکستان نہ آنے والے 4 کھلاڑیوں کو سزا دے دی

    کولمبو: سری لنکا نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، آئی لینڈرز بورڈ نے پاکستان نہ آنے والے 4 کھلاڑیوں کو سزا دے دی۔

    سری لنکن سابق کپتان اینجلیو میتھیوز، آل راؤنڈر تھیسارا پریرا، دھنن جیا دی سلوا، اور فاسٹ بولر سرنگا لکمل کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔

    دورہ آسٹریلیا کے لیے سری لنکن ٹیم میں پاکستان کو 3-0 سے شکست دینے والی ٹیم کے 12 کھلاڑی برقرار ہیں۔

    سری لنکن ٹیم کی قیادت سینئر فاسٹ بولر لستھ ملنگا کریں گے، سری لنکن ٹیم کینگروز کے خلاف تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

    مزید پڑھیں: سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی

    واضح رہے کہ سری لنکا کے سینئر کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ بھارت نے آئی پی ایل سے باہر کرنے کی دھمکی دی جس کی وجہ سے سری لنکن کرکٹرز پاکستان نہیں آئے۔

    تھیسا پریرا 2017 میں ورلڈ الیون کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان آئے تھے اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین میچز کھیلے تھے۔

    پریرا نے وضاحت دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ انہیں کیریبئن لیگ کے دوران ڈینگی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ کہیں بھی نہیں جاسکے تھے، لوگ کچھ بھی باتیں بنانے لگتے ہیں۔

    یاد رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں 2-0 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

  • دورہ آسٹریلیا، سرفراز احمد کو ٹی ٹوینٹی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

    دورہ آسٹریلیا، سرفراز احمد کو ٹی ٹوینٹی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

    لاہور: قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے سرفراز احمد کو ٹی ٹوینٹی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے لیے مشاورت جاری ہے، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ سرفراز احمد کو ٹی ٹوینٹی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں ناکام ہونے والے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

    تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی کارکردگی سے مشروط ہوگی۔

    دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کا اعلان نیشنل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے اختتام پر کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، کینگروز ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔

    آسٹریلوی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، ایرون فنچ کپتان، ایشٹن اگر، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، گلین میکسویل، بین میکدورمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، بیلی اسٹین لیک، مچل اسٹارک، ایشٹن ٹرنر، اینڈریو ٹائی، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا۔

    یاد رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ 5 اور 8 جون کو مدمقابل ہوں گی۔

    دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 21 نومبر سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ گابا برسبین اور دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ اوول میں 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

    سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

    لاہور: سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا۔

    ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔

    تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں رپورٹ کریں گے۔ مصباح الحق 21 ستمبر کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کریں گے۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی کردیا۔ مصباح الحق ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ منصور رانا ٹیم آپریشنز اور لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو مینیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    وقار یونس بولنگ کوچ، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ، شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا مینیجر، طلحہ بٹ اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں۔

    میجر (ر) اظہر عارف کو سری لنکا سیریز کے لیے سیکیورٹی مینیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرنل (ر) عثمان انوری دورہ آسٹریلیا پر سیکیورٹی مینیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    بعد ازاں پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔