Tag: دورہ اسرائیل

  • دفتر خارجہ کا پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق  لاعلمی کا اظہار

    دفتر خارجہ کا پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق لاعلمی کا اظہار

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا دورے سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کے مرحلے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبریں میڈیا سے پتہ چلیں، پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سےمتعلق کچھ علم نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے اسرائیل جانے سے متعلق ٹویٹ کی، دورے سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کے مرحلےمیں ہیں ، دورے سے متعلق معلومات ملنے کے بعد کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیل کے حوالےسے پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    یاد رہے اسرائیلی اخبار ”ہیوم“ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک پاکستانی وفد نے خفیہ طورپراسرائیل کا دورہ کیا ہے، آٹھ مرداور دو خواتین پرمشتمل وفد گزشتہ ہفتے پیرکو تل ابیب پہنچا،جن میں صحافی، دانشور اور انفلوئنسرزشامل تھے۔

    یہ اسرائیل کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کےبعد معلومات اکٹھا کرنے آئے تھے، وفد کو تل ابیب اورمقبوضہ بیت المقدس میں عجائب گھر، مسجد اقصیٰ اور دیگرمقمات کا دورہ کرایا گیا۔

    اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد نے اپنے دورے کے دوران اسرائیل کی موجودہ سیاسی اورسماجی صورتحال کا جائزہ لیا ، دورے کا انتظام اسرائیلی غیر سرکاری تنظیم شراکہ نے کیا تھا، جوتعلقات بہتربنانے کا کام کرتی ہے، شراکہ تنظیم کی بنیاد ابراہام معاہدوں کے وژن پر رکھی گئی تھی۔

    ایک صحافی قیصر عباس نے تصویر ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا وہ ذاتی حیثیت میں آئے ہیں اور انہیں نہیں لگتا کہ اس سے پاکستانی عوام کا غصہ بڑھ سکتا ہے۔

    پاکستانی صحافی کا کہنا تھا مسئلہ فلسطین وہ واحد رکاوٹ ہے جو پاکستان کواسرائیل کےساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے سے روکتی ہے۔.

    وفد کے ایک اور رکن شبیرخان نے کہا تھا کہ پاکستان اوراسرائیل کےدرمیان مستقبل میں تعلقات کو معمول پرلانا ممکن ہے۔ لیکن انتہاپسند اسلامی گروپوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑےگا۔

  • جوبائیڈن نے دورہ اسرائیل پر جانے کی تصدیق کردی

    جوبائیڈن نے دورہ اسرائیل پر جانے کی تصدیق کردی

    واشگنٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اسرائیل کے دورے پر جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے دہشتگرد حملے کے خلاف اظہاریکجہتی کے لیے اسرائیل جارہا ہوں جبکہ وہاں سے اردن کے لئے روانہ ہو جاؤں گا جو سنگین انسانی ضروریات سے نمٹنے اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے ہوگا۔

    امریکی صدر کا ایکس پر جاری کئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ نفرت کی کارروائیاں ہماری بنیادی اقدار کے خلاف ہیں اور امریکا میں نفرت انگیزی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ حماس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے کھڑی نہیں ہوئی، کچھ بنیادی اقدار ہیں جو ہمیں امریکیوں کے طور پر اکٹھا کرنا چاہئیں، ان بنیادی اقدار میں نفرت، نسل پرستی، تعصب اور تشدد کیخلاف کھڑاہونا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل فلسطین جنگ بندی کیلئے روس کی قرارداد ناکام ہوگئی۔

    غزہ اسرائیل جنگ پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے روس کی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔

    روس کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد میں عام شہریوں کے خلاف تشدد، دہشتگردی کی مذمت کی گئی تھی جبکہ غزہ سے عام شہریوں کے محفوظ انخلا کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    قرارداد کی منظوری کے لیے 9 ووٹ درکار تھے، تاہم روسی قرارداد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ روسی قرارداد میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا نام نہیں لیا گیا۔

    امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے روسی قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ چین، متحدہ عرب امارات، گبون اور موزمبیق نے حمایت کی، سلامتی کونسل کے 6 رکن ممالک ووٹنگ کے عمل میں شامل نہیں ہوئے۔

  • اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل آنے والے برطانوی وزیر اچانک بھاگ نکلے

    اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل آنے والے برطانوی وزیر اچانک بھاگ نکلے

    لندن : حماس کے جنگجوؤں کے حیران کن حملے کے بعد اسرائیل سے اظہار ہمدردی کیلئے آنے والے برطانوی وزیرخارجہ اپنی جان بچا کر بھاگ نکلے۔

    برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی دورہ اسرائیل کے موقع پر اپنے ہم منصب کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران راکٹ حملے کا سائرن بجنے لگا جسے سن کر فوراً بھاگ کھڑے ہوئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جیمز کلیورلی اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کو وہاں بھاگ کر قریبی عمارت میں پناہ کیلئے داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبرر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اور اسرائیلی وزراء کی پناہ کے لیے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی، جیمز کلیورلی اسرائیل کو برطانوی حمایت کا یقین دلانے اسرائیل گئے ہیں۔

    برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے اسرائیل کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں تاکہ اسرائیل کے حق کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا جاسکے۔ انہوں نے برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان جاری سیکورٹی، فوجی اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

    برطانیہ نے اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کی مستقل حمایت کا اظہار کیا ہے اور حماس کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ قبل ازیں بی بی سی نے اسرائیل میں بچوں سمیت17برطانوی شہریوں کی موت یا لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

    واضح رہے کہ امریکی برادکاسٹنگ نیٹ ورک سی بی ایس نے اسرائیلی ملٹری ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ حماس کے حملوں میں اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔

    دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 ہو گئی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کے 2لاکھ 60 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہوئے ہیں۔