Tag: دورہ امریکا

  • ظہیر احمد سدھو کا دورہ امریکا، ایک دہائی کے دوران کسی پاک فضائیہ سربراہ کا پہلا دورہ

    ظہیر احمد سدھو کا دورہ امریکا، ایک دہائی کے دوران کسی پاک فضائیہ سربراہ کا پہلا دورہ

    پاکستان کے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دورہ امریکا میں پینٹاگون، محکمہ خارجہ اور کیپٹل ہل میں اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کی ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے امریکا میں اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتیں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، پینٹاگون اورکیپٹل ہل میں ہوئیں، گزشتہ ایک دہائی کے دوران کسی سربراہ پاک فضائیہ کا یہ پہلا دورہ امریکا ہے۔

    دورے سے دو طرفہ دفاعی تعاون اور باہمی مفادات کو فروغ حاصل ہوگا، دورہ دفاعی تعاون، علاقائی اورعالمی سلامتی کے امور میں اہم کردار ادا کرےگا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوطرفہ عسکری تعاون، باہمی امور، مشترکہ تربیت، ٹیکنالوجی کیلئے نئی راہیں استوار کرنے پر اتفاق ہوا، ایئرچیف نے پاکستان، امریکا تاریخی، کثیر الجہتی تعلقات بالخصوص دفاعی شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔

    ایئرچیف نے عسکری تعاون اور تربیتی شعبوں میں موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، تفصیلی گفتگو کے دوران مستقبل میں اعلیٰ سطح کے عسکری تعلقات کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ائیر چیف نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں، آپریشنل کامیابیوں کا ذکر کیا۔

    ظہیر احمد بابر سدھو نے تیزی سے بدلتے علاقائی، جغرافیائی سیاسی منظرنامے کے تناظر میں پاکستان کی دفاعی تبدیلیوں کا خاکہ پیش کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/field-marshal-asim-munir-and-donald-trumps-meeting-is-considered-very-important/

  • حیدرآباد کیلیے فنڈز نہیں، میئر کے دورہ امریکا کے اخراجات منظور، ہنگامہ خیز اجلاس کی ویڈیو رپورٹ

    حیدرآباد کیلیے فنڈز نہیں، میئر کے دورہ امریکا کے اخراجات منظور، ہنگامہ خیز اجلاس کی ویڈیو رپورٹ

    شہر کی ترقی کیلیے فنڈز نہیں لیکن میئر حیدرآباد نے اپنے سیکریٹریٹ کے لیے سوا کروڑ اور دورہ امریکا کے اخراجات منظور کرا لیے۔

    حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں کا شہر کہلانے والے حیدرآباد میں جا بجا گندگی کے انبار، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، پانی کا بحران جیسے مسائل کا عوام کو سامنا ہے۔ بلدیہ کے پاس ترقیاتی فنڈز نہیں ہیں تاہم اس ابتر مالی صورتحال میں میئر حیدرآباد کاشف شورو نے اپنے سیکریٹریٹ کے لیے سوا کروڑ روپے اور دورہ امریکا کے اخراجات منظور کرا لیے۔

    حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا ہنگامہ خیز اجلاس 6 ماہ بعد ہوا۔ اس اجلاس میں حکومتی جماعت پیپلز پارٹی کے اراکین بھی ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر میئر حیدرآباد کے خلاف پھٹ پڑے۔ اراکین نے نعرے لگائے اور شور مچایا۔

    ایوان میں ترقیاتی فنڈز میں نظرانداز کرنے، پانی کے بحران، تجاوزات کی بھرمار اور افسران کی کرپشن پر احتجاج کے دوران گرما گرمی ہوئی تو میئر نے مائیک بند کرا دیا او بعد میں کئی انکوائری کمیٹیوں کا اعلان کر کے معاملہ ٹھنڈا کر دیا۔

    میئر حیدرآباد کاشف شورو نے اسی نعرے بازی اور شور شرابے کے دوران نہ صرف اپنے سیکریٹریٹ کی تزئین وآرائش کے لیے لگ بھگ سوا کروڑ روپے منظور کرائے بلکہ اپنے دورہ امریکا کے اخراجات کی منظوری لینے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میئر کاشف شورو نے کہا کہ ہم نے شہر میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں تاہم مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں۔

    ویڈیو رپورٹ: اشوک شرما

     

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرینگے

    وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرینگے

    وزیراعظم پاکستان کے دورہ امریکا کا تفصیلی پروگرام مرتب کرلیا گیا، شہباز شریف براستہ لندن 22 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو براستہ لندن روانہ ہوکر 22 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرینگے، بنگلادیش، مالدیپ اور ترکی کے سربراہان سے ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے، وزیراعظم سربراہان کے اعزاز میں امریکی صدر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے، خطاب میں فلسطین، کشمیر، افغانستان، دہشت گردی کی ایشوز کو اجاگر کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال سے متعلق خطاب میں نکات شامل ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔

  • ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ امریکا: میتھیو ملر کا امریکی صحافی سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ

    ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ امریکا: میتھیو ملر کا امریکی صحافی سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا امریکی صحافی سے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ امریکا سے متعلق دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا کہ ایران وزیرخارجہ سےکسی امریکی عہدیدار کی ملاقات نہیں ہورہی، ہم میزبان ملک کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

    اس دوران میتھیو ملر کا امریکی صحافی سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ، انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ایرانی وزیر خارجہ آپ کو زیادہ جگہوں پر نظر آئیں گے تاہم ایران وزیر خارجہ کی نقل و حرکت پر سخت پابندیوں کی توقع کر سکتے ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی عمارت کے اندر سے مشرقی دریا پر سیلفی لے سکتے ہیں ، جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال آپ کو ایرانی وزیر خارجہ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر سیلفی لیتے نظر آئیں گے۔

    خیال رہے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرسیکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیو یارک پہنچیں گے، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا فلسطین کے معاملے پر اہم اجلاس کل ہورہا ہے۔

    امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کی نیو یارک میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ایرانی وفد اقوام متحدہ کی عمارت سے صرف 7 بلاک تک کا سفر کر سکتا ہے۔

    لانگ آئیلینڈ میں ایرانی رہائشگاہ سے بھی وزیرخارجہ کوصرف 6بلاک تک سفرکرنےکی اجازت ہوگی۔

    اسرائیل ایران گشیدگی

    یاد رہے 13 اپریل کو ایران نے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں کی بوچھاڑ کر کے دمشق میں ہونے والے حملے کا جواب دیا۔

    جس کے بعد اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے داغے گئے 300 سے زیادہ ڈرونز اور میزائلوں میں سے تقریباً تمام کو مار گرانے کا دعویٰ سامنے آیا۔

    اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے اتحادیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندی عائد کریں۔

    جس پر امریکی سیکریٹری خزانہ جینٹ یلین کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں واشنگٹن ایران پر نئی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

  • دورہ امریکا ، ایرانی وزیر خارجہ کی  نیو یارک میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ

    دورہ امریکا ، ایرانی وزیر خارجہ کی نیو یارک میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن : امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر کی نیو یارک میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وہ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیو یارک پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرسیکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیو یارک پہنچیں گے، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا فلسطین کے معاملے پر اہم اجلاس کل ہورہا ہے۔

    امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کی نیو یارک میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ایرانی وفد اقوام متحدہ کی عمارت سے صرف 7 بلاک تک کا سفر کر سکتا ہے۔

    لانگ آئیلینڈ میں ایرانی رہائشگاہ سے بھی وزیرخارجہ کوصرف 6بلاک تک سفرکرنےکی اجازت ہوگی۔

    اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے آنے جانے کیلئے بھی ایرانی وزیر خارجہ کو مخصوص راستہ استعمال کرنا ہوگا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی عمارت اور ایرانی رہائش گاہ کے علاوہ کہیں اور نہیں جاسکیں گے۔

    اسرائیل ایران گشیدگی

    یاد رہے 13 اپریل کو ایران نے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں کی بوچھاڑ کر کے دمشق میں ہونے والے حملے کا جواب دیا۔

    جس کے بعد اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے داغے گئے 300 سے زیادہ ڈرونز اور میزائلوں میں سے تقریباً تمام کو مار گرانے کا دعویٰ سامنے آیا۔

    ایران کی اسرائیل کیخلاف کارروائی کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے میں تیزی سے شدت آگئی۔

    اب اسرائیل کیسے اس حملے کا جواب دے گا یہ اب تک غیر واضح ہے، اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کو اس حملے کی قیمت چکانے پڑے گی۔

    اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے اتحادیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندی عائد کریں۔

    جس پر امریکی سیکریٹری خزانہ جینٹ یلین کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں واشنگٹن ایران پر نئی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

  • آرمی چیف کی اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں، بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ

    آرمی چیف کی اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں، بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ

    واشنگٹن : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں ، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی جے بلنکن، سیکرٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ لائیڈ جے آسٹن سمیت نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، نائب قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی، عالمی اور علاقائی سلامتی کے باہمی امور کے ساتھ ساتھ جاری بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں اطراف نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے دوطرفہ تعاون کی ممکنہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    آرمی چیف کی دفاعی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے شعبوں کو بنیادی اہمیت دی گئی اور دونوں سائیڈز نے باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    جنرل عاصم منیر نے علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جنوبی ایشیا میں علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے والے پہلوؤں پر ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    اس تناظر میں آرمی چیف نے خاص طور پر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

  • نگراں وزیراعظم  5  روزہ دورے پر آج امریکا پہنچیں گے

    نگراں وزیراعظم 5 روزہ دورے پر آج امریکا پہنچیں گے

    نیویارک : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پانچ روزہ دورے پر آج امریکا پہنچیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھہترویں اجلاس سےخطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج 5 روزہ دورے پر نیو یارک پہنچیں گے، روانگی سے قبل ٹوئٹر پر بیان میں انوارالحق کاکڑنے لکھا ‘اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھہتر ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پُرجوش ہوں، دورے کے دوران عالمی ماحولیاتی چیلنجز، عالمی رہنماؤں سےبات کروں گا اور بین الاقوامی میڈیااورٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کروں گا۔۔

    وزیر اعظم کے دورہ امریکا کا شیڈول سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق انوار الحق کاکڑ 18 ستمبر کو امریکی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے نیو یارک پہنچیں گے، جہاں ان کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔

    وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا امریکی میڈیا سے انٹرویوز طے کر دیئے گئے ہیں ، واشنگٹن پوسٹ سمیت، سی این این، بلومبرگ، اے پی، نیوزویک وزیر اعظم کا انٹرویو کریں گے۔

    اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ کی مائکروسافٹ کے فاؤنڈر بل گیٹس سے ملاقات طے ہیں جبکہ وہ چین کے نائب صدر، ایران کے صدر ، ترکی کے صدر طیب اردوان سے بھی اہم ملاقاتیں ہوگی۔

    نگراں وزیر اعظم امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے اور امریکی بزنس کونسل سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔

    انوار الحق کاکڑ کی امریکی سینیٹرز اور کانگریس مین سے بھی ملاقاتیں طے ہیں جبکہ کونسل آف فارن ریلیشنز سے بھی خطاب کریں گے۔

    وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور افغانستان سے درپیش سیکورٹی چیلنجز کا ذکر کریں گے اور اقوام متحدہ کو سلامتی کونسل کی قراردادو ں کی یاد دلائیں گے۔

    وزیر اعظم اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلیوں پر بات سمیت دنیا بھر کے حوالے سے پاکستان کا ویژن پیش کریں گے۔

  • دورہ امریکا کے دروان مودی کو ہر طرف سے ہزیمت کا سامنا، سوال سن کر ہکا بکا رہ گئے

    دورہ امریکا کے دروان مودی کو ہر طرف سے ہزیمت کا سامنا، سوال سن کر ہکا بکا رہ گئے

    واشنگٹن: بھارت میں مذہبی انتہا پسندی اور اقلیت کے حقوق کی پامالی سے متعلق سوال پر بھارتی وزیر اعظم مودی پریشان ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق دورہ امیرکا کے دروان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہزیمت کا سامنا ہے پریس کانفرنس کے دوران مذہبی انتہا پسندی اور اقلیت کے حقوق کی پامالی سے متعلق سوال پر بھارتی وزیر اعظم مودی پریشان ہوگئے۔

    صحافی کے سوال پر اپنی ڈھٹائی کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی نے بھارت میں مذہبی امتیاز کی تردید کردی۔

    بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت میں مذہبی امتیازکی کوئی جگہ نہیں ہے، صحافی نے پھر سوال پوچھا کہ مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق اور آزادی اظہار کو بہتر بنانے کیلئے کیا اقدام کرینگے؟

    بھارتی وزیراعظم نے جواب دیا مسلمانوں اور قلیتوں کے حقوق بہتر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ہماری حکومت نے ثابت کردیا ملک میں جمہوریت ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن نے بھی وائٹ ہاوس میں ملاقات میں بھارتی وزیراعظم سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔

    اس کے علاوہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے سربراہ ڈیوڈ کری نے بھی بائیڈن سے مودی کیساتھ اقلیتوں کی مخدوش صورتحال اٹھانےکا مطالبہ کیا ہے۔

  • واشنگٹن میں بلاول بھٹو کی نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت، ملکہ رانیہ سے ملاقات

    واشنگٹن میں بلاول بھٹو کی نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت، ملکہ رانیہ سے ملاقات

    واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دورۂ امریکا کے دوران نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کی، اور اردن کی ملکہ رانیہ سے ملاقات بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو کا دورہ امریکا جاری ہے، گزشتہ رات واشنگٹن میں وزیر خارجہ نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کی۔

    بلاول بھٹو نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ انھیں اردن کی ملکہ رانیہ کے ساتھ بین الاقوامی ظہرانے میں بات کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اتحاد کی قوت ہے، ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر بین المذاہب آہنگی پر زور دینا چاہیے۔

    تقریب میں سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جس پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

  • وزیر خارجہ دورہ امریکا کے بعد لندن کے لیے روانہ

    وزیر خارجہ دورہ امریکا کے بعد لندن کے لیے روانہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا 6 روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کر کے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، ان کا دورہ سفارتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا 6 روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کر کے لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور پاکستانی سفیر اسد مجید نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

    20 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76 واں اجلاس ہوا تھا جس میں شاہ محمود قریشی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی، وزیر خارجہ نے کونسل آن فارن ریلیشنز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے پاک امریکا تعلقات اور افغانستان و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے عالمی میڈیا سے بھی گفتگو کی اور ان کے سامنے بھی مختلف امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

    وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب انٹونی جے بلنکن سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، افغان صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ امریکی وزیر خارجہ نے انخلا کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    وزیر خارجہ یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے سربراہ بوریل جوزف سے بھی ملے۔ وزیر خارجہ او آئی سی رابطہ گروپ کشمیر کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں انہوں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، صدر ریڈ کراس اور یو این کمشنر سے بھی ملاقاتیں کی جس میں انہوں نے عالمی برادری کی توجہ افغانستان میں انسانی المیے کی جانب مبذول کروائی۔

    شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر، انڈونیشیا، پرتگال، بیلجیئم، آئر لینڈ، سوئیڈن، ناروے، آسٹریا جاپان و دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کی۔

    وزیر خارجہ نے نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے خطاب کیا، ڈی ایٹ فورم میں شرکت کی اور اظہار خیال کیا، اتحاد برائے اتفاق فورم میں شرکت کی اور اظہار خیال کیا جبکہ آبی وسائل اور ماحولیاتی تبدیلی پر ورچوئل فورم سے بھی خطاب کیا۔

    وزیر خارجہ نے نیویارک میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کی اور انہیں افغانستان کی صورتحال اور اہم امور پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی اجلاس سے ورچوئل خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے پاکستان کی نمائندگی کی اور جنرل اسمبلی ہال میں موجود رہے، وزیر خارجہ کا دورہ سفارتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔