Tag: دورہ امریکہ

  • وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا مقصد کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، زلفی بخاری

    وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا مقصد کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، زلفی بخاری

    نیویارک : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا مقصد مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، بیرون ملک قید پاکستانیوں کے مقدمات میں ریلیف دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو یارک میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

    احتجاج میں ہیومن رائٹس گروپس بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا مقصد کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

    زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مختلف جرائم میں ملوث بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے مقدمات میں ریلیف دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کی جیلوں میں متعدد پاکستانی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستانی ایمبیسیز اور قونصل خانوں کی کارکردگی میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، سعودیہ، یو اے ای میں کمرشل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دورے سے پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، وزیراعظم اورامریکی صدر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلق باہمی تعلقات بالخصوص زیر غور آئیں گے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاک امریکہ تعلقات میں کچھ سرد مہری تھی ،جب موجودہ حکومت آئی توتعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اسی تناظرمیں ستمبر میں وزیر خارجہ نے واشنگٹن کا دورہ کیا اور وہاں اہم ملاقاتیں ہوئیں، بعد ازاں معاملات آگے بڑھتے رہے اور امریکی صدر کی طرف سے وزیراعظم کو دورے کی دعوت ملی،22 تاریخ کی ملاقات طے ہوئی، یہ ملاقات انتہائی اہم ہے، ملاقات میں باہمی تعلقات ،سرمایہ کاری، فوجی اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گا، امریکہ بھی چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے لہٰذا وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان یہ ملاقات اس حوالے سے پہلا قدم ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات سات دہائیوں پرمحیط ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بڑے گہرے تعلقات رہے ہیں مگر کچھ عرصے سے ان تعلقات میں کچھ فاصلہ پیدا ہو گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ایف اے ٹی ایف کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، ہمیں اس معاملے میں دنیا کے تمام ممالک کی مدد چاہیے تاہم ملاقات میں یہ بات ضرور زیر بحث آئے گی کہ ہمیں سیاسی طور پر نشانہ نہ بنایا جائے۔

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، تاجر برادری

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، تاجر برادری

    کراچی :  آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری برادری اور عوام کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

    تاجر رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے تعلقات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں جبکہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کا سخت موقف بھی نرم ہو سکتا ہے ۔

    امریکہ کا رویہ پاکستان سے بہتر ہو رہا ہے اور ایک علیحدگی پسند تنظیم کوعالمی دہشت گرد قرار دینا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

    میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے نتیجہ میں اگر عالمی اداروں نے کچھ نرمی اختیار کی تو عوام اور کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔

    دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مسئلے میں بہتری کی کوئی خاص امید نہیں کیونکہ امریکہ اور بھارت کے مابین ہنی مون چل رہا ہے جبکہ افغانستان کے متعلق معاملات مزید بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں .

    امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے پراہم پیش رفت پاکستان کے تعاون سے ہی ممکن ہے جس سے امریکہ افغانستان میں سالانہ50 ارب ڈالر ضائع کرنے سے بچ سکتا ہے جس کے نتیجے میں امریکی فوج کی واپسی ممکن ہو گی۔ لہٰذا پاکستان اپنی مضبوط پوزیشن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت اس دورے کے مقاصد کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کرے گا جسے لگام دینے کی پوری ذمہ داری امریکہ پر ڈالی جائے۔ دورے سے امریکہ کے ایران اور چین سے تنازعات اور خطے میں جاری تجارتی کشیدگی کے بارے میں بھی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے کیونکہ ان سے پاکستان پر بھی اثرات پڑ رہے ہیں۔

  • وزیرداخلہ احسن اقبال امریکہ کے3 روزہ دورے پرروانہ

    وزیرداخلہ احسن اقبال امریکہ کے3 روزہ دورے پرروانہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال امریکہ کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئےجہاں وہ ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال امریکہ کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور جنوبی ایشیا میں باہمی ربط پر کانفرس سے خطاب بھی کریں گے

    ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق احسن اقبال جان ہاپکن یونیورسٹی میں دہشت گردی کے خلاف ملکی حکمت عملی پرلیکچر دیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے دورہ امریکہ کے دوران امریکی ہم منصب سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں تھی اور افغانستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔


    افغانستان کا 40 فیصدعلاقہ دہشت گردوں کےقبضےمیں ہے‘ خواجہ آصف


    یاد رہے کہ 4 روز قبل واشنگٹن میں پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کررہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے زیادہ ترمحفوظ ٹھکانےافغانستان میں ہیں۔


    امریکہ کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ کارروائی کی پیشکش کی ہے، خواجہ آصف


    واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب وہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا چنانچہ پاکستان نے امریکہ کوحقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ آپریشن کی پیشکش ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ ٹرانزیشن ٹیم سےملاقات کا کوئی فائدہ نہیں،طارق فاطمی

    ٹرمپ ٹرانزیشن ٹیم سےملاقات کا کوئی فائدہ نہیں،طارق فاطمی

    واشنگٹن :وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی کا کہناہے کہ ان کی ٹرمپ ٹرانزیشن ٹیم سےملاقات نہ ہو سکی۔انہوں نےکہا ابھی ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فاطمی کاکہناتھا کہ ابھی ٹرمپ ٹرانزیشن ٹیم سے ملنے کا کوئی فائدہ نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم اقتدار کے منتقلی میں مصروف ہے۔

    وزیراعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی کا کہناتھا کہ امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کےخلاف کارروائی ہورہی ہے،دنیا میں کسی بھی ملک کی دولاکھ کی فوج دہشت گردی کےخلاف کارروائی نہیں کررہی۔

    مشیر خارجہ طارق فاطمی کا کہناتھاکہ پاکستان پر امن افغانستان کےلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

    وزیراعظم کے خصوصی مشیر کا کہناتھا کہ امریکہ کے ساتھ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایاہے،جبکہ پاکستان خطے میں اپنے مفادات کومدنظر رکھ کر فیصلے کرےگا۔

    مزید پڑھیں:طارق فاطمی ٹرمپ کی ٹیم کے کسی رکن سے ملاقات میں ناکام

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی کے دورہ امریکہ کو ناکام کہنا درست نہیں ہوگا۔طارق فاطمی کا دورہ امریکا کامیاب رہا۔

  • سانحہ لاہور کے باعث، وزیر اعظم نے دورہ امریکہ منسوخ کردیا

    سانحہ لاہور کے باعث، وزیر اعظم نے دورہ امریکہ منسوخ کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور خود کش حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں امریکا کا دورہ منسوخ کردیا۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور خودکش حملے کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورت حال کو دیکھتے ہوئے امریکا کا دورہ منسوخ کردیا ہے، وزیراعظم نواز شریف کو امریکہ میں ہونے والی نیوکلئرکانفرنس میں شرکت کے لیے امریکہ جانا تھا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جگہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نیوکلیئر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔