Tag: دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور بلالیا گیا

  • دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے

    دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے

    لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے، حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کے کرونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آئے۔

    ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ مساجر ملنگ علی، محمد عمران کے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ ٹیسٹ منفی آنے پر کرکٹ آپریشنز کی جانب سے حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کی برطانیہ روانگی کے انتظامات کیے جائیں گے، انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد پی سی بی اعلامیہ جاری کرے گا۔

    دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل واحد کھلاڑی حارث رؤف کرونا میں مبتلا ہیں اور گزشتہ دنوں فاسٹ بولر کا دوسرا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

    حارث رؤف ان دنوں گھر میں قرنطنیہ میں موجود ہیں جن کا  آئندہ چند روز کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور بلالیا گیا

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے مانچسٹر پہنچ گیا ہے۔

    اس سے قبل 25 جون کو قومی ٹیم کے پہلے اسکواڈ نے لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے میں مانچسٹر کے لیے اڑان بھری تھی، اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل تھے۔

    یاد رہے کہ آئندہ ماہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

  • دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور بلالیا گیا

    دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور بلالیا گیا

    لاہور: پی سی بی کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور بلالیا گیا، کھلاڑیوں میں عمران خان سینئر، حیدر علی، کاشف بھٹی شامل ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی کو لاہور بلالیا، تینوں کھلاڑیوں کا کل دوبارہ کرونا ٹیسٹ ہوگا۔

    مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی اور فاسٹ بولر عمران خان سینئر کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، کاشف بھٹی کے ٹیسٹ کی رپورٹ کچھ دیر بعد موصول ہوگی۔

    پی سی بی حکام کے مطابق کاشف بھٹی کا پہلا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کا فیصلہ ہوگا، فاسٹ بولر حارث رؤف کا کرونا ٹیسٹ اب بھی مثبت آیا ہے۔

    پی سی بی حکام کے مطابق تینوں کے نتائج دوسری مرتبہ منفی آنے پر انگلینڈ بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے مانچسٹر پہنچ گیا ہے۔

    اس سے قبل 25 جون کو قومی ٹیم کے پہلے اسکواڈ نے لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے میں مانچسٹر کے لیے اڑان بھری تھی، اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔