Tag: دورہ آسٹریلیا

  • میں نے آسٹریلیا میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیل لیا، کوہلی نے تصدیق کردی

    میں نے آسٹریلیا میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیل لیا، کوہلی نے تصدیق کردی

    بھارت کے نامور بلے باز ویرات کوہلی نے واضح کیا ہے کہ انھوں نے آسٹریلیا میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل لیا ہے۔

    چیمپئنزٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آسٹریلیا میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیل لیا، کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ اب میں آسٹریلیا کا دوسرا دورہ نہ کرسکوں۔

    کوہلی نے کہا کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ اب بھی کھیل سے بہت محبت کرتے ہیں، تاہم انھوں نے ایک طرح سے تصدیق کی کہ وہ آسٹریلیا میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیل چکے۔

    ویرات کوہلی کا ٹی 20 میں واپسی کے سوال پر زبردست جواب، شائقین حیران

    بھارتی بیٹر نے کہا کہ شائقین گھبرائیں نہیں میں کوئی اعلان نہیں کر رہا ہوں، اب تک سب کچھ ٹھیک ہے مجھے اب بھی کرکٹ کھیلنا پسند ہے۔

    ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ میرے پاس آسٹریلیا کے دورے کو درست کرنے کا موقع نہیں لہذا زندگی میں جو کچھ بھی ہوا ہے اس کو بھول جانا چاہیے، 2014 کی طرح انگلینڈ کے خلاف بھی سیریز میں ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔

    حالیہ بارڈ-گواسکر ٹرافی میں پرتھ میں ہونے والے میچ کی دوسری اننگز میں کوہلی نے سنچری بنائی تھی تاہم اس کے علاوہ وہ تقریباً ہر اننگز میں ناکام رہے۔

    پانچ میچوں کی سیریز میں ویرات کوہلی اسی طرح ایک ہی انداز میں آؤٹ ہوتے رہے کیونکہ وہ مسلسل آف اسٹمپ کے باہر اچھی گیندوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے رہے اور اس کا خمیازہ بھگتا۔

  • فخر اور امام کے دورہ آسٹریلیا سے باہر ہونے پر کپتان محمد رضوان کا اہم بیان

    فخر اور امام کے دورہ آسٹریلیا سے باہر ہونے پر کپتان محمد رضوان کا اہم بیان

    وائٹ بال کے نئے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں فخر زمان اور اوپنر امام الحق کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔

    آسٹریلیا کے اہم دورے پر روانگی سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نومنتخب کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیاکی کنڈیشن سب کیلئے ٹف رہی ہے، کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کرعاقب جاوید کی مشاورت سے اسکواڈ تیار کیا، فخر زمان ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میرے آنے سے ٹیم میں تبدیلی آجائے گی ایسا فوری ممکن نہیں، پاکستان ٹیم میں زیادہ ترنوجوان کھلاڑیوں کوموقع دیا اور نتائج اچھے رہے۔

    وائٹ بال کپتان نے کہا کہ ہم نے کنڈیشن کے مطابق کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، آسٹریلیا اور زمبابوے ٹور کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے چیمپینز ٹرافی کی تیاری کرنا ہے۔

    محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی خود کپتانی نہیں مانگی، میری کبھی کپتان بننے کی خواہش نہیں تھی، میرے لیے سارے کھلاڑی کپتان ہیں، کئی کھٹن مرحلوں سے گزر کر کپتان بنا ہوں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ میں نے تمام چیلنجز کو قبول کیا اور اللہ نے مجھےعزت دی، ایمانداری سے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات انجام دینی ہیں۔

  • دورہ آسٹریلیا: عثمان خواجہ کا بابر اور شاہین سے متعلق اہم بیان

    دورہ آسٹریلیا: عثمان خواجہ کا بابر اور شاہین سے متعلق اہم بیان

     آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ اور بولنگ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر عثمان خواجہ نے لاہور ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹاکرے کو اسپرٹ آف کرکٹ کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔

    عثمان خواجہ نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور مقابلہ کیا، ایک چرف شاہین آفریدی نے تیز باولنگ کی تو دوسری طرف ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کی، ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کر کے شاہین نے مسکرا کر ہاتھ ملایا۔

     عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی گزشتہ ٹیسٹ سیریز ہر اعتبار سے شاندار تھی، اس مرتبہ بھی پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ آسٹریلیا آرہی ہے۔

    آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کے پاس رفتار اور سوئنگ کے لیے بہترین کلائی ہے، ان کی بولنگ کی رفتار 150 اور کبھی تو 160 تک ہوتی ہے، بطور اوپنر شاہین آفریدی کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم سڈنی روانہ ہوگئی

     عثمان خواجہ نے بابر اعظم سے متعلق کہا کہ اسکیپر کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے، عبداللہ شفیق اور امام الحق بھی بہترین بیٹرز ہیں لیکن بابر اور اسمتھ کا موازنہ ایسے ہی جیسے کوہلی اور اسمتھ کا موازنہ کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا جس کے لیے پاکستانی ٹیم براستہ دبئی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

    قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، صائم ایوب، امام الحق، ابرار احمد کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

  • دورہ آسٹریلیا، سرفراز یا رضوان میں سے کون کھیلے گا؟

    دورہ آسٹریلیا، سرفراز یا رضوان میں سے کون کھیلے گا؟

    پاکستان کو آئندہ ماہ کٹھن دورہ آسٹریلیا درپیش ہے، ٹیم کے ساتھ دو وکٹ کیپرز جارہے ہیں ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ کسے کپتان کی جانب سے موقع دیا جائے گا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے نومنتخب ٹیست کپتان شان مسعود نے واضح کردیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلیے سرفراز احمد کو پہلا انتخاب ہونگے۔ ان کے مطابق سرفراز کی جگہ پکی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی سرفراز کی کارکردگی شاندار رہی تھی،

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شان نے کہا کہ محمد رضوان ممکنہ طور پر بطور بیٹر پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ ٹیم نے آخری بار آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تو وہ سب سے زیادہ اسکور کرنے والوں میں سے ایک تھے۔

    قومی کپتان نے کہا کہ کنڈیشنز کو دیکھ کر پلئینگ الیون کا حتمی انتخاب کریں گے، ضروت پڑنے پر ایک اضافی اسپنر کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ صورتحال ابھی زیر غور ہے تاہم پہلے پچ کا مشاہدہ کریں گے ورنہ ایک اسپنر کی جگہ کسی بیٹر کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

  • آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، وہاں کھیلنے کا زیادہ مزہ آئے گا، صائم

    آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، وہاں کھیلنے کا زیادہ مزہ آئے گا، صائم

    دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے نوجوان جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، وہاں کھیلنے کا زیادہ مزہ آئے گا۔

    پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب آپ اپنے آرام دہ زون سے باہر نکلتے ہیں تو چیلنج ملتا اور اس صورتحال میں ہم بہتری کی طرف جاتے ہیں۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

    صائم نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو میچ جتوانے کی کوشش کروں اور ٹیم کے لیے میچ ونر ثابت ہوں۔ آسٹریلیا کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کی اپروچ بے خوف ہونی چاہیے مگر آپ کو کنڈیشنز کے لحاظ سے کھیلنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات بولرز کا غلبہ ہوتا ہے میچ میں مومنٹ میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ کوئی بھی پلیئر خود اپنے لیے مشکلات اور آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ اگر ہم دماغی طور پر واضح ہیں تو کچھ ناممکن نہیں ہے۔ انشااللہ نتیجہ اچھا آئے گا۔

    انھوں نے کہا کہ کرکٹ کا اسپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں۔ کسی ایک فارمیٹ کی بات نہیں، ہر فارمیٹ کےحساب سے خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، میں بھی لیجنڈری کھلاڑیوں کی طرح بن سکتا ہوں، اپنا کوچ خود بننے کی کوشش کرتا ہوں۔

    نوجوان بیٹر نے کہا کہ کبھی صورتحال بیٹسمین کے حق میں ہوتی ہے اور کبھی بولر کے حق میں ، اس لحاظ سے کھلاڑی کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ آپ نے پہلے سوچ لیا کہ تیز کھیلنا ہے تو میدان میں بھی تیز ہی کھیلیں، یہ صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آسڑیلیا میں پہلے نہیں کھیلا لیکن وہاں کی کرکٹ جس حد تک دیکھی ہے وہاں تیز وکٹیں ہیں لیکن تیسرے چوتھے دن بال سلو بھی آتا ہے۔ اسی لحاظ سے ہم نے پریکٹس کی ہے۔

  • چیف سلیکٹر نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    چیف سلیکٹر نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے 18 قومی کرکٹر کو سلیکٹ کیا گیا ہے۔

    اس ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد،  شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

    وہاب ریاض کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے ٹوور سے معذرت کر لی ہے، نسیم شاہ اگلے تین ہفتے میں فٹ ہوں گے جبکہ محمد حسنین کو ایک سے دو ہفتے کا مزید وقت لگے گا۔

    چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر ، شاہ نواز دہانی، محمد نواز ٹیسٹ کیمپ کو جوائن کریں گے ان کے علاوہ ارشد اقبال اور کاشف علی اضافی فاسٹ بولرز کے طور پر کیمپ میں شامل ہوں گے۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ 4 اسپنرز اس لئے بلائے تاکہ ان پر کام کرسکیں، پلیئرز کو سپورٹ کرنا ہمارا کام ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ ہمارا  ہدف ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے بھی لڑکے ہیں ان کے ساتھ خود کھیلا ہوں، اب یہ دیکھنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لئے کیا بہتر ہے، صائم ایوب کی پرفارمنس اچھی ہے امید ہے وہ وہاں بہت کچھ سیکھیں گے۔

  • دورہ آسٹریلیا اور ایشین گیمز کیلئے قومی ویمز ٹیموں کا اعلان

    دورہ آسٹریلیا اور ایشین گیمز کیلئے قومی ویمز ٹیموں کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور ایشین گیمز کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم پندرہ اگست سے چھ ستمبر تک آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ جبکہ سترہ سے اٹھائیش ستمبر تک کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ اعلان کردہ ٹیم کی قیادت ثنا میر کریں گی جبکہ بسما معروف نائب کپتان ہوں گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں سیدہ نین فاطمہ عابدی، سدرہ نواز، ندا راشد، جویریہ ودود، اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال، عالیہ ریاض، کانیتا جلیل، سمعیہ صدیقی، مہم طارق، ثانیہ اقبال اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔ ایشین گیمز کی ٹیم میں مہم طارق کی جگہ کائنات امتیاز اور انعم امون ٹیم کا حصہ ہوں گی۔