Tag: دورہ بلوچستان

  • چیئرمین نیب  نے بلوچستان کے دورے میں سادگی کی مثال قائم کردی

    چیئرمین نیب نے بلوچستان کے دورے میں سادگی کی مثال قائم کردی

    کوئٹہ: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال نے بلوچستان کے 3روزہ دورےمیں سادگی کی مثال قائم کردی، دورے کے دوران انھوں نے کوئٹہ میں اپنےخرچ پرطعام وقیام کیااور سرکاری پروٹوکول بھی نہیں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال نے بلوچستان کے 3 روزہ دورے میں سادگی کی مثال قائم کی، دورے کے دوران انھوں نے کوئٹہ میں سرکاری پروٹول نہیں لیا اور کوئٹہ میں اپنے خرچ پرطعام وقیام کیا۔

    تین روزہ دورے میں چیئرمین نیب نے نیب ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور کارکردگی پربریفنگ دی گئی جبکہ مشتاق رئیسانی میگا کرپشن کیس میں ایک ارب پچیس کروڑ روپے کی جائیدادیں بلوچستان حکومت کے حوالے کیں۔

    جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹر میں نیب افسران اورملازمین سےخطاب کیا اور نیب بلوچستان کی کارکردگی کوسراہا۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،چیئرمین نیب

    تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ احتساب بلاتفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگا، نیب سیاسی کارروائیاں نہیں کررہا، بلوچستان کے ایک سابق وزیراعلیٰ کیخلاف انکوائری ہورہی ہے جبکہ 2کیخلاف ہوگی ، ریکوڈک اور سیندک منصوبوں کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھایا گیا۔

    جسٹس (ر) جاوید نے کہا تھا کہ نیب پر سیاسی کارروائیوں اورسیاسی عزائم کے الزامات غلط ہیں، ملکی معیشت کی تباہی اور 90ارب ڈالر کا قرض صرف بدعنوانی کی وجہ سے ہے،غریبوں پر لگنے والا پیسہ بیرون ملک چلاگیا ،جس کا ضرور پوچھا جائیگا ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی، وزیراعظم آج ہولی کی تقریب میں شرکت کریں گے

    کراچی، وزیراعظم آج ہولی کی تقریب میں شرکت کریں گے

    کراچی : وزیراعظم نوازشریف آج 2 روزہ دورے پرسندھ پہنچیں گے جہاں وہ نجی ہوٹل میں ہولی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعدگورنر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں انتخابات سے قبل رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے جس کے تحت وزیر اعظم دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مقامی نجی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) کی اقلیتی ونگ کی جانب سے منعقد کردہ ہولی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف گورنر ہاؤس میں ہونے والے پارٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے اور آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ میں تقریبات میں شرکت کے بعد وزیر اعظم بلوچستان کے علاقے حب کے لیے روانہ ہوجائیں گے اور گڈانی میں منعقد کردہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کے دورہ سندھ اور بلوچستان کے موقع پر ان کے ہمراہ وزراء، مشیر اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ہمراہ ہوں گے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز شریف بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔