Tag: دورہ بنگلہ دیش

  • دورہ بنگلہ دیش پاکستان ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب، پہلی بار ٹی 20 سیریز گنوا دی

    دورہ بنگلہ دیش پاکستان ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب، پہلی بار ٹی 20 سیریز گنوا دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے رواں دورہ بنگلہ دیش ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ہے پہلے میچ میں دو منفی ریکارڈ بنانے کے بعد اب پہلی بار سیریز گنوا دی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم بڑی تیاریوں کے دعوے کے ساتھ بنگلہ دیش سے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے ڈھاکا پہنچی۔ تاہم اس کے یہ دعوے صرف تین روز میں ہی خاک میں مل گئے۔

    پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان ٹیم نے وہ کارنامہ انجام دے کر دو منفی ریکارڈ اپنے نام کیے، جو اس سے قبل گرین شرٹس نے کبھی نہیں کیے تھے۔

    ابھی اس کا دکھ ختم نہ ہوا تھا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے میچ ہی نہیں ہارا بلکہ سیریز بھی گنوا دی اور یہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں سے سیریز چھین لی۔

    پہلے میچ میں تو پاکستان ٹیم کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 20 اوورز مکمل کھیلے بغیر 110 رنز پر ڈھیر ہو کر دو منفی ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرائے۔

    آج دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم کی بیٹنگ نے شروع میں دھوکا دیا۔ تاہم ٹیل اینڈرز کی بیٹنگ نے جیت کی امید بندھائی، لیکن منزل سے صرف 8 رنز دوری پر فتح کی ڈور ہاتھ سے چھوٹ گئی۔

    دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش سے شکست

     

    سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ جمعرات 24 جولائی کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی کارکردگی دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ بنگال ٹائیگرز سیریز جیتنے کے بعد کہیں شاہینوں کو وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار نہ کر دیں۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم گزشتہ سال پاکستان کو اس کے میدانوں میں ہی ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کر کے جا چکی ہے۔

    پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست، بنگلہ دیش نے پہلی بار وائٹ واش کر دیا

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان رواں ٹی 20 سیریز سے قبل 5 باہمی سیریز اور ایک نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹرائینگولر سیریز کھیلی گئی اور تمام سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان آج کے میچ تک مجموعی طور پر 25 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گئے ہیں۔ ان میں پاکستان نے 19 جب کہ بنگلہ دیش نے 6 میچز جیتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-made-two-negative-records-against-bangladesh/

  • دورہ بنگلہ دیش کیلیے قومی ٹیم کی ٹریننگ شروع، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل

    دورہ بنگلہ دیش کیلیے قومی ٹیم کی ٹریننگ شروع، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل

    دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے بابر اعظم اور شاہین شاہ بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ بنگلہ دیش جا رہی ہے۔ گزشتہ روز دورہ بنگلہ دیش کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ سابق کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

    مذکورہ دورے کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ تربیتی کیمپ میں اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں کے علاوہ 5 مزید کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ان میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

    تربیتی کیمپ 15 جولائی تک جاری رہے گا اور ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکا روانہ ہوگی۔ ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں 20، 22 اور 24 جولائی کو شیڈول ہیں۔

    واضح رہے کہ دورہ بنگلہ دیش پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا قومی ٹیم کے ساتھ پہلا اسائنمنٹ ہے۔

    کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب کس بنیاد پر ہو گا؟ ہیڈ کوچ نے واضح کردیا

    دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر نے دورہ بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ بولر کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/basit-ali-talk-about-shaheen-shah-afridi-drop-from-team/

  • پی سی بی نے دورہ بنگلہ دیش منسوخ کردیا

    پی سی بی نے دورہ بنگلہ دیش منسوخ کردیا

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش منسوخ کردیا گیا ہے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے وعدہ کے برخلاف پاکستان آنے سے منع کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش منسوخ کردیا ہے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے تھے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ پاکستان بار بار بنگلاد یش کا دورہ نہیں کرسکتا جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم جوابی دورے کیلئے تیار نہ ہو اس لیے جولائی سے شروع ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کو منسوخ کرتے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جولائی اور اگست میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا جہاں بنگلہ دیش سے 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلنا تھا تاہم اب یہ سیریز منسوخ کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دورہ بنگلہ دیش کی ہامی مشروط طور پر بھری تھی جس میں دوطرفہ سیریز کھیلنے پر اتفاق ہوا تھا جس کے تحت بنگلہ دیش کو بھی پاکستان دورے پر آنا تھا جس کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ممکن ہونے کی امیدیں بڑھ گئی تھیں۔

    لیکن بنگلہ دیش کے کی جانب سے بار بار تاخیری حربے آزمانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ردعمل کے طور پر دورہ بنگلہ دیش کو منسوخ کردیا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔

  • دورہ سری لنکا، قومی ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی

    دورہ سری لنکا، قومی ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی

    لاہور: دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا غیر رسمی تریبتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی۔

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سریز کیلئے قومی ٹیم کا غیر رسمی تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، مصباح الحق سمیت دس کھلاڑی پہلے سے ہی کیمپ میں پریکٹس کا حصہ ہے۔

     اسکواڈ میں شامل دیگر پانچ کھلاڑی بھی آج کیمپ جوائن کرلیں گے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کی زیر نگرانی قومی کھلاڑی گذشتہ تین روز سے نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس چھٹیاں منا کر آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں، غیر رسمی کیمپ میں فزیکل فٹنس کے ساتھ کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

     تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی، تین روزہ وارم اپ میچ گیارہ جون کو ہوگا۔ جبکہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز سترہ جون سے گال میں ہوگا۔

  • کھلنا ٹیسٹ: شاہینوں کاکم بیک،1وکٹ پر227 رنزبنالیے

    کھلنا ٹیسٹ: شاہینوں کاکم بیک،1وکٹ پر227 رنزبنالیے

    کھلنا: بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاہینوں کا شاندار کم بیک، پروفیسر کی سنچری اور اظہرعلی کی ففٹی نے میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط کردی۔

    کھلنا ٹیسٹ کا دوسرا پاکستان ٹیم کے نام ، کیا گیند باز اور کیا ہی بلے باز سب نےکمال کردکھایا، شاہینوں کی اٹیکنگ کرکٹ نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو بیک فٹ پر لاکھڑا کیا، دوسرے روز پاکستانی بولرز نےمیزبان بیٹنگ لائن کے بڑھتے قدم روک دیئے۔

    بنگلا دیش نے نامکمل اننگزدوسو چھتیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو چھیانوے رنز کے اضافے کےبعد پوری ٹیم تین سو بتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، بولرز کی فارم دیکھ کر بلے باز بھی فارم میں آگئے، اوپنر نے پچاس رنز کا آغازدیا، سمیع اسلم ڈیبیو میچ میں بیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پروفیسر اور اظہرعلی نے بنگالی بولرز پر خوب ہاتھ صاف کیے،دونوں کے سامنے بنگال کا ایک بھی جادو نہ چل سکا، حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کا آٹھواں سینکڑاں جڑ دیا،اظہرعلی نے بھی چھکا داغ کر کیرئیر کی انیسویں ففٹی بنائی، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ پر دوسو ستائیس رنزبنالئےتھے، قومی ٹیم کو برتری ختم کرنے کیلئے ایک سو سات رنز کی ضرورت ہے۔

  • کھلنا ٹیسٹ: پہلے روزبنگلادیش نے 4 وکٹ پر236 رنز بنالئے

    کھلنا ٹیسٹ: پہلے روزبنگلادیش نے 4 وکٹ پر236 رنز بنالئے

    ڈھاکہ: کھلنا ٹیسٹ کے پہلے روز بنگال ٹائیگرز کی سست بیٹنگ،کھیل کے اختتام پربنگلادیش نے چار وکٹ پر دو سو چھتیس رنز بنالئے۔

    شاہینوں کی مہربانیوں کی بدولت کھلنا ٹیسٹ کا پہلا روز بنگال ٹائیگرز کے نام، ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ بنگلادیش کے حق میں گیا، اوپنرز نے بھی کپتان کے فیصلےکی لاج رکھی، تممیم اقبال اور عمر القیس ے باون رنز کا سست لیکن پراعتماد آغاز دیا۔

    فیلڈرز نے بھی بلے بازوں کا خوب ساتھ دیا اور بلے بازوں کی دل کھول کر مدد کی،یاسر شاہ نے تمیم اقبال کو ٹہکانے لگا کر پہلی وکٹ لی، عمرالقیس بھی نصف سنچری بناکرہمت ہار گئے۔

    محموداللہ اور مومن الحق نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی، فیلڈرز نے بھی بولرز کی محنت پر پانی پھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، محمود اللہ نصف سنچری سے ایک رن کی کمی پر وکٹ دے بیٹھیں۔

    مومن الحق دن کی آخری گیند پر ذوالفقار بابر کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور ریویو بھی ضائع کیا، میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر چار وکٹ پر دوسو چھتیس رنز بنالئے۔

  • شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پرانعامات کی بارش کردی

    شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پرانعامات کی بارش کردی

    ڈھاکہ: پاکستان کیخلاف وائٹ واش اور ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پر انعامات کی بارش کردی۔

    بنگلادیشی کھلاڑیوں کی قسمت ایسی کھلی کہ بنگال ٹیم کا ہرکھلاڑی کروڑ بن گیا، پاکستان کیخلاف بنگلاواش نے شیخ حسینہ واجد کو اتنا خوش کیا کہ انھوں نے بنگلالی کھلاڑیوں کا خزانہ انعامات سے بھردیا۔

    یادگار جیت پر وزیر اعظم نے بنگلادیشی ٹیم کو ظہرانہ دیا، جس میں بی سی بی کے صدر سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی۔ حسینہ واجد نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل اور پھر پاکستان کو کلین سوئپ کرنے پر دو کروڑ ٹکا دینے کا اعلان کیا۔

    صرف یہی نہیں بنگال کھلاڑیوں کو مزید ایک کروڑ بونس، سوا کروڑ کرکٹ بورڈ، ایک کروڑ نجی فارما کمپنی اور تین کروڑ ٹکا آئی سی سی سے بھی ملے۔

     انعامات کی بارش ختم نہیں ہوئی، نیوزی لینڈ کو دو برس قبل کلین سوئپ کرنے پر حسینہ واجد نے تمام کھلاڑیوں کو گاریاں دینے کا بھی اعلان کردیا۔

  • دورہ بنگلہ دیش، پاکستان کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

    دورہ بنگلہ دیش، پاکستان کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

    ڈھاکہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کا پندرہ رکنی اسکواڈ اظہر علی کی قیادت میں بنگلہ دیش پہنچ گیا، کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش میں سینئرز کی کمی محسوس ہوگی۔

    دورہ بنگلہ دیش میں شامل ون ڈے سیریز پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی اور کھلاڑیوں کیلئے کڑا امتحان ہے، نوجوان کرکٹرز پر اہم ذمہ داریاں ہونگی، سعید اجمل اور محمد حفیظ اعتماد میں اضافہ کرینگے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ دورہ بنگلہ دیش کافی اہمیت رکھتا ہے۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں کافی محنت کی گئی ہے، سینئرز کی کمی کو پورا کرنا آسان نہیں، اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کی باتوں کا جواب گراؤنڈ میں دینگے۔

    پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان کمر کی تکلیف کے باعث دورہ بنگلادیش سے باہر ہوگئےاور ان کےجگہ جنید خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم پندرہ اپریل کو فتح اللہ میں پریکٹس میچ کھیلے گی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ سترہ اپریل کو ڈھاکہ میں ہوگا۔

  • دورہ بنگلادیش، قومی ٹیم کل صبح ڈھاکہ روانہ ہوگی

    دورہ بنگلادیش، قومی ٹیم کل صبح ڈھاکہ روانہ ہوگی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کیخلاف سیریز کھیلنے کل صبح کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہوگی، انجری کے باعث سہیل خان ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

    شاہینوں نے اپنے پنجے تیز کرلئے بنگال ٹائیگرز کا غرور خاک کرنے کیلئے قومی ٹیم کی تیاری مکمل ہوگئیں، کھلاڑی آج شام لاہور سے کراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ کل صبح ڈھاکہ ہوں گے۔

     بنگلادیش سے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتے کو ختم ہوا، پانچ روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ ، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پرسخت محنت کی گئی۔

    بنگلادیش روانگی سے قبل پاکستان ٹیم کو فاسٹ بولر سہیل خان کی انجری نے بڑا دھچکا دیا ہے، کمر کی تکلیف کے باعث سہیل خان دورہ بنگلادیش سے باہر ہوگئے، جنید خان کو سہیل خان کے متبادل کے طور پر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیاہے۔

     قومی ٹیم بنگلادیش کیخلاف تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیم پندرہ اپریل کو پریکٹس میچ اور سترہ کو پہلا ون ڈے میچ کھیلے گی۔

  • سہیل خان بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، ذرائع

    سہیل خان بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، ذرائع

    لاہور: فاسٹ بولر سہیل خان بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے،جنید خان کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

    دورہ بنگلادیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا، فاسٹ بولر سہیل خان کمر کی تکلیف کے باعث بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    پریکٹس میچ میں فاسٹ بولر کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور میچ میں صرف چھ اوورز ہی کراسکے تھے۔

    زرائع کے مطابق سہیل خان کے متبادل کے طور پر جنید خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔