Tag: دورہ بھارت

  • پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے سعودی عرب متحرک ہوگیا

    پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے سعودی عرب متحرک ہوگیا

    پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے سعودی عرب متحرک ہوگیا، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے سعودی وزیرمملکت عادل الجبیر نے دلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی جہاں دونوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی ہے۔

    دوسری جانب جے شنکر نے سعودی رہنما کے ساتھ ملاقات کے بارے میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا "آج صبح سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ اچھی ملاقات ہوئی۔”

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچے ہیں، اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا، عباس عراقچی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں مدد کی پیشکش کر دی ہے۔

    ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر تحمل سے کام لیں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے روکیں۔

    ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کر دی

  • نیوزی لینڈ کو دھچکا، ٹاپ بیٹر بھارت کے خلاف سیریز سے باہر

    نیوزی لینڈ کو دھچکا، ٹاپ بیٹر بھارت کے خلاف سیریز سے باہر

    کیوی ٹیم کے بہترین بیٹر اور دنیائے کرکٹ کے فیب فور میں شامل کین ولیم سن بھارت کے خلاف ہونے والی آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

    سابق کپتان کیم ولیمسن دورہ بھارت سے قبل گروئن انجری کا شکار ہوئے، دنیا کے ٹاپ بیٹرز میں سے ایک کو گروئن کی تکلیف سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہوئی، وہ قومی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت کا سفر نہیں کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ سلیکٹر سیم ویلز نے بتایا کہ کین جمعہ کو کیوی اسکواڈ کے ساتھ نہیں جائیں گے بلکہ یہیں رہ کر ری ہیب کریں گے ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ آرام نہ کرنے کی صورت میں ان کی انجری سنگین بھی ہوسکتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگر کین انجری سے صحتیاب ہونے میں کامیاب ہوگئے تو وہ بھارتی دورے کے آخری حصے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ وائٹ بال ٹیم کے آل راؤنڈر مارک چیپ مین کو 17 رکنی اسکواڈ میں ولیمسن کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے۔

    ویلز نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مارک ان پلیئز میں سے ایک ہیں جو اسپن بولنگ کے بہترین کھلاڑی ہیں اور برصغیر میں ان کا ٹریک ریکارڈ اس کا ثبوت ہے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں شروع ہوگا، بلیک کیپس کی سری لنکا سے 2-0 کی شکست کے بعد بھارت میں کین ولیمسن کی غیر موجودگی نیوزی لینڈ کے لیے ایک اور سیریز شکست کا باعث بن سکتی ہے۔

  • پلیئرز کو بیماری سے بچانے کیلئے انگلش ٹیم دورہ بھارت میں اپنا شیف لےکر آئیگی

    پلیئرز کو بیماری سے بچانے کیلئے انگلش ٹیم دورہ بھارت میں اپنا شیف لےکر آئیگی

    کھلاڑیوں کو بیماری سے بچانے کے لیے دورہ بھارت پر آنے والی انگلش ٹیسٹ ٹیم نے اپنے ساتھ شیف کو بھی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی روزنامے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انگلش پلیئرز کو دورہ بھارت کے دوران بیمار ہونے سے بچانے کے لیے حکام نے ان کے ساتھ شیف بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انگلش ٹیم ہر دورے میں باقاعدگی سے اپنا شیف ساتھ لے جاتی ہے۔ اس بار بھی برطانوی کرکٹ ٹیم کا کھانا ملکی باورچی ہی بنائے گا۔

    خیال رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کے لیے انگلش کرکٹ ٹیم اسی ماہ بھارت آئے گی۔

    دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ طویل دورے کا آخری میچ مارچ میں منعقد ہوگا۔

  • انگلینڈ نے دورہ بھارت کے لیے نوجوان اسپنر شعیب بشیر کو ٹیم میں شامل کرلیا

    انگلینڈ نے دورہ بھارت کے لیے نوجوان اسپنر شعیب بشیر کو ٹیم میں شامل کرلیا

    صرف 7 فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے شعیب بشیر کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ بھارت کے لیے منتخب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نوجوان آف اسپنر شعیب بشیر کو بھی دورہ بھارت کے لی منتخب کیا گیا ہے۔

    بیس سالہ شعیب بشیر صرف 7 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جنھیں انگلش سلیکٹرز نے بھارت کے خلاف موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انگلش اسکواڈ میں رائٹ آرم آف اسپنر شعیب بشیر کے ہمراہ ریحان احمد اور ٹام ہارٹلی بھی بطورف اسپنرز شامل ہوں گے۔

    بھارت کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریزمیں بین اسٹوکس انگلینڈ کی قیادت کریں گے۔ جمی اینڈرسن، اولی روبنسن اور مارک ووڈ بھی انگلش اسکواڈ میں شامل ہیں۔

  • دورہ بھارت کیلئے آسٹریلیا کی 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    دورہ بھارت کیلئے آسٹریلیا کی 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    سڈنی: آسٹریلیا نے دورہ بھارت کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    آسٹریلیا دورہ بھارت کے دوران 4 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا تاہم ٹیسٹ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    دورہ بھارت میں ٹیسٹ میچ میں کپتانی پیٹ کمنز کریں گے، اس کے علاوہ ٹیم میں آسٹن ایگر،سکوٹ بولینڈ،ایلکس کیری، کیمرون گرین، پیٹر ہیڈز کومب، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عمان خواجہ، مارکس لابوشین، ناتھن لیون، لانس مورس، ٹوڈ مرفی کو شامل کیا گیا ہے۔

    18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں میتھو رنشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سیوپسن اور ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری، دوسرا 17، تیسرا یکم مارچ جبکہ چوتھا 9 مارچ سے شیڈول ہے، اسی طرح ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

  • امریکی صدر آج 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے

    امریکی صدر آج 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج 2 روزہ دورے پر پڑوسی ملک بھارت پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دو روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے، ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم نریندر مودی کو شہریت کے نئے متنازع قانون اور شہریوں کی قومی رجسٹریشن کے معاملے پر امریکی تشویش سے بھی آگاہ کریں گے۔

    امریکی صدر کا طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان

    دوسری طرف افغانستان میں امن کی جانب بڑی پیش رفت کا امکان سامنے آ گیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ٹرمپ نے کہا ہمارے فوجیوں کی گھر واپسی کا وقت آ چکا ہے، طالبان بھی معاہدے کے لیے سنجیدہ ہیں، وہ لڑائی سے تھک چکے ہیں، ان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دوں گا۔

    وہائٹ ہاؤس میں اتوار کو بھارت روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا، کہ میں طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دوں گا، میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ امن کے لیے تشدد میں کمی کا ہفتہ کیسا گزرتا ہے، میں سمجھتا ہوں طالبان بھی امن چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکا اور طالبان میں معاہدے پر دستخط کے لیے پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے، امن معاہدہ 29 فروری کو دوحہ میں ہوگا جس کے بعد امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

  • مودی کی جیت پر امریکی کامیڈین نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

    مودی کی جیت پر امریکی کامیڈین نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

    نئی دہلی/واشنگٹن : امریکی مزاحیہ اداکار نے دورہ بھارت سے متعلق ٹویٹر پر پیغام دیا کہ مودی کی جیت پر بھارت نہیں جاﺅں گا اس سے بہتر ہے پاکستان کا دورہ کرلوں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت اور مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم نے جہاں بھارت کے اندر ہی پریشانی کھڑی کردی ہے وہیں بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔

    خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ معروف امریکی کامیڈین جیریمی میک للن نے بھی مودی کی جیت پر سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔

    سماجی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں جیریمی کا کہنا تھا کہ مودی کی جیت پر وہ بھارت کا 5ہفتوں کا دورہ منسوخ کررہے ہیں اور اس سے بہتر ہے کہ وہ پاکستان کے دورے پر جائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیریمی کے اس اقدام سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور سوشل میڈیا پر کامیڈین کیخلاف مہم شروع کردی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے 17ویں انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) واضح برتری حاصل کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اتحاد کو 342 نشستوں پر  برتری حاصل ہوگئی جس کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

    مزید پڑھیں : ایک بار پھر مودی سرکار، بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری

    اگر صرف بی جے پی کی بات کی جائے تو گزشتہ انتخابات کی نسبت انہوں نے 222 کے مقابلے میں 224 یعنی دو نشستیں زیادہ حاصل کیں، اسی طرح عام آدمی پارٹی کا بھی صفایا ہوگیا۔

    لوک سبھا کی 542 نشستوں پر ڈالے جانے والے ووٹ کی گنتی کا عمل بھی مکمل ہوگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں بتایا گیا کہ مودی اتحاد این ڈی اے کو 342 نشستوں پر برتری مل گئی جبکہ وزاعظم لانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

  • دورہ پاکستان کے بعد امریکی وزیر خارجہ بھارت پہنچ گئے

    دورہ پاکستان کے بعد امریکی وزیر خارجہ بھارت پہنچ گئے

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کے مختصر دورے کے بعد بھارت پہنچ گئے، وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کے دورے کے بعد بھارت پہنچ چکے ہیں، نریندر مودی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور امریکا کے درمیان عسکری تعلقات سے متعلق تاریخی معاہدہ بھی ممکن ہے، جس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان عسکری معاملات مزید مضبوط ہوں گے۔

    امریکی وفد نے ڈو مور کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی

    مائیک پومپیو کے دورہ بھارت کے موقع پر جو عسکری معاہدہ ہوگا اس کے تحت امریکا بھارت کو حساس نوعیت کے دفاعی آلات بھی فراہم کرے گا۔

    خیال رہے کہ آج امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا، وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مائیک پومپیو کی سربراہی میں آنے والے امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

    آرمی چیف سے امریکی وزیرِ خارجہ کی ملاقات، مل کر کام کرنے پر اتفاق

    یاد رہے کہ آج وزیرِ اعظم ہاؤس میں عمران خان سے بھی امریکی وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔

    اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مل کر قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، امریکا سےعزت و احترام پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ علیحدہ ملاقات کی، ملاقات میں خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • دورہ بھارت، ایوانکا ٹرمپ کا لباس موضوع بحث بن گیا

    دورہ بھارت، ایوانکا ٹرمپ کا لباس موضوع بحث بن گیا

    نئی دہلی : امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھارت کے دوران جہاں توجہ کا مرکز بنی وہی انکا لباس موضوع بحث بن گیا، کسی نے لباس کو بیڈ شیٹ کہا تو کسی نے بدترین لباس قراردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی طرح ان کی بیٹی بھی جہاں جاتی ہیں توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں، ایوانکا ٹرمپ بھارت کے شہر حیدرآباد دکن پہنچی، جہاں ایوانکا نے تین روزہ عالمی کانفرنس گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے بھارت امریکہ تعلقات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں مزید قربت پیدا ہوگی۔

    ایوانکا ٹرمپ کو بھارت یاترا پر لباس پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور مودی سے ملاقات میں پہنے گئے ہرے رنگ کے ایوانکا کے لباس پر گرما گرم بحث شروع ہوگئی، اس لباس کی قیمت تقریبا 3550 ڈالر ہے۔

    سوشل میڈیا پر کسی نے کہا یہ بیڈ شیٹ لگتا ہے ، کسی نے بدترین لباس قراردیا، ۔کوئی کہنےلگا سفید لباس میں موٹی تو سبزلباس میں بری لگ رہی ہیں۔

    بھارتیوں نے ایوانکا کے فیشن ڈیزائنر ہونے پر بھی سوال اٹھا دیا۔

    یاد رہے چند روز قبل جاپان کے دورے میں جہاں ایوانکا توجہ کا مرکز بنی وہی ان کا اسٹائل اور ڈریسنگ بھی موضوع بحث بن گیا تھا۔

    جاپان میں ایک سیمنار میں پہنے گئے ایوانکا کے ہلکے گلابی رنگ کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔