Tag: دورہ ترکی

  • معاشرے کے کمزور طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے سبسڈی دیں گے: وزیر اعظم

    معاشرے کے کمزور طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے سبسڈی دیں گے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے سبسڈی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں چھوٹی مدت کے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، معاشرے کے کمزور طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے سبسڈی بھی دیں گے۔

    اینکر کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ بیل آؤٹ پیکج کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ آپ کی بات چل رہی ہے، آپ گزشتہ حکومت سے کیا مختلف کریں گے؟ وزیر اعظم شہباز نے کہا ہم پٹرول کی قیمت بڑھائیں گے لیکن سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے سبسڈی ختم کرنے کے لیے کہا ہے۔

    انھوں نے کہا ترک صدر کے ساتھ بات چیت کا دور بہت مثبت رہا، ترکی کے دوست پاکستان کے دوست، ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، مسلمانان برصغیر نے روز اول سے تحریک خلافت کی حمایت کی، پاکستان اور ترکی کی دوستی دو دہائیوں پر محیط ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتے ہیں، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ، خطے کی ترقی کے لیے اہم منصوبہ ہے، پاکستان، چین، ترکی اینڈ روڈ منصوبے میں شراکت داری سے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا ہم پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبے شروع کر رہے ہیں، پن بجلی کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔

    انٹرویو میں انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں، فلسطینیوں کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، انھوں نے پاکستان کے مؤقف کو دہرایا کہ جب تک کشمیر اور فلسطین کے عوام کو حقوق نہیں مل جاتے امن ممکن نہیں۔

    شہباز شریف نے کہا ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاملات بات چیت سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، یوکرین تنازع کو بھی مذاکرات سے حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

  • وزیراعطم شہباز شریف کا دورہ ترکی ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    وزیراعطم شہباز شریف کا دورہ ترکی ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    انقرہ : ستاش گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا ، جس پر وزیراعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو ستاش گروپ سے بھروپور تعاون کی ہدایات جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا تین روزہ دورہ ترکی جاری ہے ، وزیراعظم سے سُتاش گروپ کےبورڈ کے صدر محرم یِلمز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں ستاش گروپ نے پاکستان میں ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت 4سال میں سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا سد باب کررہی ہے اور ملک میں روزگار کے مواقع اور صنعتوں کے قیام کو یقینی بنارہی ہے۔

    وزیراعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو ستاش گروپ سے بھروپور تعاون کی ہدایات جاری کردی۔

    گذشتہ روز زیراعظم شہباز شریف نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں، رواں سال دونوں برادر ملک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی قیادت، عوام اور افواج گہری قربت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کےدرمیان آئندہ ملاقات ستمبر میں اسلام آباد میں ہوگی ہم ستمبر میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

  • افغان امن عمل نازک مرحلے ميں داخل ہوچکا ہے، وزیر خارجہ

    افغان امن عمل نازک مرحلے ميں داخل ہوچکا ہے، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل نازک مرحلےميں داخل ہوچکاہے ، افغانستان ميں امن کئی ممالک کی ترجيح ہے، افغانستان ميں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ ترکی اورخطے کی صورتحال کے حوالے سے بیان میں کہاہے کہ افغان امن عمل نازک مرحلےميں داخل ہوچکاہے، انطاليہ ميں مختلف وزرائے خارجہ موجود تھے، افغانستان ميں امن کئی ممالک کی ترجيح ہے، انطالیہ سفارتی فورم میں اپنا نکتہ نظر پيش کرنے کا موقع ملا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سےمفيد نشست رہی ، افغانستان کی اندرونی صورتحال کااندازہ ہوا، اس حوالے سے پاکستان کا دوٹوک مؤقف پيش کرنےکاموقع ملا۔

    انھوں نے کہا کہ فلسطين کےوزيرخارجہ سےبھي ملاقات ہوئی، مسئلہ فلسطين پرتفصیلی تبادلہ خيال ہوا، قطرکےوزيرخارجہ سےمشرق وسطیٰ کي صورتحال پر بات ہوئی اور کویت کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کا موقع ملا، اس دوران يمن صورتحال،سعودي عرب سے گفت وشنید،پيشرفت پربات ہوئی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کردارکوآج ساری دنيامثبت نگاہ سےديکھ رہی ہے، يورپی يونين کے وزير خارجہ سے بھی اہم ملاقات ہوئی ، يورپی يونين کے وزير خارجہ نےوزيراعظم کو دورہ برسلز کی دعوت دی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیارپورٹس کےمطابق مودی سرکار کےاجلاس ميں بہت سی چيزيں زيربحث آئيں گی ، نريندرمودی کا اجلاس بلانا غير معمولی ڈيولپمنٹ ہے، تمام کشمیری 5اگست کے فيصلے سے ناخوش تھے، اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک صدر نے وزيراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کي دعوت دی،وزيراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے خدوخال تيار ہورہے ہيں، وزيراعظم نے دو ٹوک انداز ميں پاکستان کا نکتہ نظر پيش کیا ، واضح کہہ چکے امن کیلئے دنيا کے ساتھ تعاون جاری رکھيں گے، ہم امن کی کوششوں ميں پارٹنر رہيں گے اور افغانستان ميں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

  • پاکستان ترکی بھائی چارہ زندہ باد، حکومت پاکستان کاترکش زبان میں ٹوئٹ

    پاکستان ترکی بھائی چارہ زندہ باد، حکومت پاکستان کاترکش زبان میں ٹوئٹ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ ترکی کے بعد حکومت پاکستان کےآفیشل ٹویٹراکاؤنٹ سےپاکستان ترکی بھائی چارہ زندہ بادکاترکش زبان میں ٹوئٹ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےدورہ ترکی کے اختتام پر حکومت پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آفیشل اکاؤنٹ سےترکش زبان میں ٹوئٹ کیا گیا۔

    ٹوئٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان انقرہ میں ترک صدرطیب اردگان سےملے، پاکستان ترکی بھائی چارہ زندہ باد۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی سے متعلق دونوں ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیاکہ وزیراعظم عمران خان نے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور خسرو بختیار بھی شامل تھے۔

    عمران خان اورترک صدر کےدرمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے دیرینہ تعلقات کو تزویراتی شراکت داری میں بدلنے پر اظہاراطمینان اور قومی مفاد کے تمام مسائل پرباہمی تعاون کو بڑھانے کےعزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان ترکی اقوام متحدہ اور او آئی سی میں ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، مشترکہ اعلامیہ

    اس موقع پر دونوں ممالک کے عوام کیلئے اقتصادی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک تعاون کونسل کا چھٹا اجلاس پاکستان میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور اجلاس کی تاریخ دونوں ممالک باہمی مشاورت سےطے کریں گے جبکہ عوامی مفاد کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے اور پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کے میکانزم کی اہمیت پر زور دیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا، موجودہ اقتصادی اورتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

    رہنماؤں نے اس بات کا عزم کیا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رہے گی اور عالمی سطح پر امن سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ کردار اداکیا جائے گا۔

    مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ضروری قرار دیا گیا، ہرقسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دوطرفہ عزم کا اظہار کیا گیا، اس کے علاوہ فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم کےخلاف مؤثرکارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    پاکستان کی جانب سے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے ترکی کی حمایت پرشکریہ ادا کیا گیا، پاکستان کی طرف سے این ایس جی کی ہدایت پر مکمل عملدرآمد کایقین دلایا گیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت سے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے مقاصد کو تقویت ملے گی، افغانستان میں امن، استحکام افغان عوام کےتعاون کے بغیر ممکن نہیں، افغان امن کیلئے علاقائی اور عالمی برادری کی حمایت ضروری ہے۔

  • وزیر اعظم کا دورہ ترکی دونوں ممالک کو پہلے سے زیادہ قریب لایا: وزیر خارجہ

    وزیر اعظم کا دورہ ترکی دونوں ممالک کو پہلے سے زیادہ قریب لایا: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی میزبانی میں روایتی انداز سے بڑھ کر گرمجوشی دیکھی۔ دورہ ترکی دونوں ممالک کو پہلے سے زیادہ قریب لایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 2 روزہ دورہ ترکی سے واپسی پر اپنے تاثرات میں کہا کہ 4 ممالک کے دوروں کی نوعیت الگ جبکہ دورہ ترکی کی اور نوعیت تھی۔

    وزیر خارجہ نے ترکی کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ ترکی دونوں ممالک کو پہلے سے زیادہ قریب لایا، مسئلہ کشمیر، مسئلہ فلسطین اور افغانستان پر دونوں ممالک کا نقطہ نظر ایک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ افغانستان میں قیام امن پر مثبت بات چیت ہوئی، دورہ ترکی کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کو بڑھانا تھا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کی میزبانی میں روایتی انداز سے بڑھ کر گرمجوشی دیکھی۔ 5 ممالک کے دورے میں ترجیحات اقتصادی اور سفارتی تھیں۔ دونوں ممالک عالمی فورم پر ہر مسئلے میں ایک ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، خسرو بختیار اور مشیر تجارت رزاق داؤد کے ہمراہ ترکی کا 2 روزہ دورہ کیا تھا۔

    ترکی میں وزیر اعظم نے تاجروں اور صنعت کاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، پاکستان اور ترقی کے درمیان دو طرفہ تجارت کا فروغ ضروری ہے، ترکی کی تحریک آزادی میں بھی پاکستان کے لوگوں کا بڑا کردار ہے۔

    پاکستان ترک بزنس کاؤنسل سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ملائشیا اور جنوبی کوریا کے لیے رول ماڈل تھا۔ 60 کی دہائیکے بعد منافع کمانے کو برا سمجھا جانے لگا، معیشت کو نقصان پہنچا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ 80 کی دہائی میں کچھ سیاستدان اور بیورو کریٹ کاروبار میں منافع کے خلاف تھے۔ ہم سمجھتے ہیں کاروبار سے منافع کمانا کوئی بری بات نہیں، منافع سے لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔

    وزیر اعظم نے وفد کے ہمراہ مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری بھی دی جہاں انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    بعد ازاں وزیر اعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات بھی ہوئی جس میں‌ پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مشترکہ پریس کانفرنس میں طیب اردوان نے کہا کہ وقت کے ساتھ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، عمران خان نے پاکستان میں تبدیلی کے لیے طویل جدوجہد کی۔

  • جنرل راحیل شریف کا دورہ ترکی، مشترکہ فوجی مشقوں کامعائنہ کریں گے

    جنرل راحیل شریف کا دورہ ترکی، مشترکہ فوجی مشقوں کامعائنہ کریں گے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف مشترکہ فوجی مشقوں کامعائنہ کرنے ترکی پہنچ گئے ہیں.

    آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی مشقیں ترکی کے شہر ازمیرمیں ہورہی ہیں، مشترکہ مشقوں کےدومراحل ہیں۔ پاکستان کےسپہ سالار دنوں مرحلوں کا معائنہ کریں گے۔

    فوجی مشقوں کاپہلامرحلہ آج رات جبکہ دوسرا کل دن میں منعقد ہوگا۔