Tag: دورہ جاپان

  • بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    واشنگٹن: پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا میں  ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے، انہیں اس دورے کی دعوت امریکی تھنک ٹینک نے دی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے، ان کے اس دورے کے تناظر میں سفارتی سطح پر ملاقاتوں کے لیے بھی کاوشیں جاری ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اس دوسرے پر پاک، امریکہ دوطرفہ تعلقات، چیلنجز اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یکم سے 4 جولائی تک جاپان کے 4 روزہ سرکاری دورے پر تھے جہاں انہوں نے جاپان کے وزیرخارجہ اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

  • دورہ جاپان، میلانیا ٹرمپ کے لاکھوں روپے کے ملبوسات کے چرچے

    دورہ جاپان، میلانیا ٹرمپ کے لاکھوں روپے کے ملبوسات کے چرچے

    ٹوکیو: امریکی صدر کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ان دنوں لاکھوں روپے کے ملبوسات کے چرچے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے جاپان کے دورے کے دوران ہر دعوت کے لیے نیا جوڑا زیب تن کیا اور تقریباً ہر جوڑے کی قیمت پاکستانی 7 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

    برطانوی اخبار کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے جاپانی دورے کے دوران سب سے مہنگا جوڑا جاپان کے بادشاہ آکی ہیتو اور ان کی اہلیہ ماساکو کے ساتھ ملاقات کے دوران پہنا تھا۔

    میلانیا ٹرمپ نے جاپانی بادشاہ سے ملاقات کے وقت سفید رنگ کا فراک پہن رکھا تھا جس پر پھول کنندہ تھے، ان کے فراک کی قیمت 11 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد تھی اور اسے معروف عالمی فیشن ہاؤس کیرولینا ہریرا نے تیار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: میڈیا کپڑوں کے بجائے میری کارکردگی پر توجہ دے، میلانیا ٹرمپ

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خاتون اول نے ڈیجیٹل آرٹ میوزیم کا دورہ کرتے وقت ایک اور مہنگی ڈریس پہنی جسے اٹلی کے معروف فیشن ہاؤس لوروپیانا نے تیار کیا تھا۔

    ڈیجیٹل میوزیم کے دورے کے دوران میلانیا ٹرمپ کی جانب سے پہنی گئی ڈریس کی قیمت ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد تھی۔

    امریکی صدر کی اہلیہ نے جاپان کے دورے کے دوران ہر تقریب کے لیے الگ اور انتہائی مہنگا لباس زیب تن کیا اور میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جیکٹ پر کی جانے والی تنقید پر امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میڈیا کپڑوں کے بجائے میری کارکردگی پر توجہ دے۔

  • جاپانی قیادت سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی: شاہ محمود

    جاپانی قیادت سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی: شاہ محمود

    ٹوکیو: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ جاپان کامیاب رہا، اس دوران جاپانی قیادت سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا جاپان کے 3 روزہ دورے کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاپانی قیادت سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے خصوصی تبادلہ خیال ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے پر بات ہوئی، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ جاپانی ہم منصب کو منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مکمل سدباب سے متعلق بھی بات ہوئی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جاپان کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے آج رات چین روانہ ہوں گے، یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی 20 اپریل کو تین روزہ سرکاری دورے پر جاپان گئے تھے۔

    وزیر خارجہ جاپان کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے آج رات چین روانہ ہوں گے

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ٹوکیو میں چیئرمین جاپان پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و استحکام، تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

  • دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، شاہ محمود قریشی

    دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، اس کے بعد چار روزہ دورے پر چین جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پرجاپان روانہ ہوگئے، شاہ محمود قریشی اپنے جاپانی ہم منصب اور نائب وزیراعظم سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اوراہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    راوانگی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جاپان اور پاکستان بہت اہم اکنامک پارٹنرز رہے ہیں جاپان نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بے پناہ مدد کی ہے، اس کے علاوہ ڈیویلپمنٹ کیلئے بھی جاپان نے اچھا کردار ادا کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف تو پہلی بار آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے: شاہ محمود قریشی

    ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے حالیہ دورہ جاپان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جاپان کے بعد چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوجاؤں گا۔