Tag: دورہ جنوبی افریقہ

  • دورہ جنوبی افریقہ: تبریز شمسی کا نشانہ کون سا پاکستانی بیٹر ہوگا؟

    دورہ جنوبی افریقہ: تبریز شمسی کا نشانہ کون سا پاکستانی بیٹر ہوگا؟

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آغاز منگل 10 دسمبر سے ہو رہا ہے پروٹیز اسپنر تبریز شمسی نے پاکستانی بلے باز کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹیم گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں۔ محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق کی حالیہ پرفارمنس اچھی ہے تاہم اسٹار بیٹر بابر اعظم کی طویل عرصے سے فارم غائب ہے اور ان کا بلا رنز نہیں بنا پا رہا ہے۔

    تاہم جنوبی افریقی اسپنرز تبریز شمسی خراب فارم کے باوجود بابراعظم کو سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سیریز میں ان کا بڑا ہدف بابر اعظم ہوں گے۔

    ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں تبریز شمسی نے کہا کہ وہ ہوم سیریز کے دوران عظیم پاکستانی بیٹر کو قابو کرنے کی حکمت عملی اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر بنائیں گے۔

    تبریز شمسی نے کہا کہ بابر اعظم عظیم کھلاڑی ہیں۔ ان کو آؤٹ کرنے کی اب تک کوئی پلاننگ نہیں بنائی مگر میں ان کے خلاف پہلے بھی کھیل چکا ہوں، اسلیے ذہن میں آئیڈیا ہے کہ کیا کرنا ہوگا تاہم حتمی حکمت عملی اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر ہی بناؤں گا۔

    تبریز شمسی نے جنوبی افریقی بورڈ کے معاہدے کو قبول نہیں کیا اور اب وہ بطور فری لانسر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فری لانس ایک ذاتی انتخاب تھا جو میں نے مختلف وجوہات کی بنا پر کیا، لیکن جنوبی افریقہ کی نمائندگی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے اور اپنے ملک کے لیے کھیلنا سب سے زیادہ اہم ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے اور سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔

  • عاقب جاوید نے فخر زمان کو دورہ جنوبی افریقہ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

    عاقب جاوید نے فخر زمان کو دورہ جنوبی افریقہ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اوپنر فخر زمان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

    دورہ جنوبی افریقہ میں دو ٹیسٹ، ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فخر زمان وائٹ اور ریڈ بال اسکواڈ میں شامل نہیں جبکہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

    فخر زمان سے متعلق وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ’فخر زمان کے نام پر اس لیے غور نہیں کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

    ہیڈ کوچ نے بتایا کہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں اس لیے شامل نہیں کیا گیا کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ساجد خان کو ڈراپ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں تیز بولنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ہم نے ان کے بجائے محمد عباس کا انتخاب کیا ہے۔

    دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

  • دورہ جنوبی افریقہ کیلیے کون سے کھلاڑی کس اسکواڈ میں شامل؟

    دورہ جنوبی افریقہ کیلیے کون سے کھلاڑی کس اسکواڈ میں شامل؟

    قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے بابر اعظم تینوں اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    قومی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ 10 دسمبر سے شروع ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے لیے 15، 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، صائم ایوب تینوں فارمیٹس کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان یہ ذمے داری نبھائیں گے۔

    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل کو ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ جب کہ نسیم شاہ کو ٹی 20 اسکواڈ سے باہر کیا گیا ہے۔ سفیان مقیم کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد عباس آفریدی کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی سلیکشن کمیٹی کے اعلان کردہ اسکواڈ یہ ہیں۔

    ٹی 20 اسکواڈ:

    شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔

    ون ڈے اسکواڈ:

    محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر)۔

    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

    محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہاںداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر)۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    واضح رہے کہ پاکستان رواں ماہ 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا۔ اس سیریز کے دوران قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کھیلے گی۔

    پاکستان اپنے دورے کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی۔ اسی فارمیٹ کا دوسرا میچ 13 دسمبر کو سنچورین اور آخری میچ 14 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

    تین ون ڈے میچوں کی سیریز 17 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی جب کہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سنچورین جب کہ دوسرا اور آخری میچ 3 جنوری 2025 سے کیپ ٹاوٌن میں کھیلا جائے گا۔

    ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچیں گے۔ وہ ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

  • دورہ جنوبی افریقہ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی شامل نہیں

    دورہ جنوبی افریقہ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی شامل نہیں

    قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے اہم کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔

    قومی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ 10 دسمبر سے شروع ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان یہ ذمے داری نبھائیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ سے جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور امام الحق کو باہر رکھا ہے۔

    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل کو ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ جب کہ نسیم شاہ کو ٹی 20 اسکواڈ سے باہر کیا گیا ہے۔ سفیان مقیم کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد عباس آفریدی کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ تینوں اسکواڈ متوازن ہوں اور جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی دکھائیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ سے اس لیے ڈراپ کیا گیا تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے تازہ دم ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان رواں ماہ 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا۔ اس سیریز کے دوران قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کھیلے گی۔

    پاکستان اپنے دورے کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی۔ اسی فارمیٹ کا دوسرا میچ 13 دسمبر کو سنچورین اور آخری میچ 14 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

    تین ون ڈے میچوں کی سیریز 17 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی جب کہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سنچورین جب کہ دوسرا اور آخری میچ 3 جنوری 2025 سے کیپ ٹاوٌن میں کھیلا جائے گا۔

    ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچیں گے۔ وہ ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

  • دورہ جنوبی افریقہ: ویرات کوہلی کا سیریز سے بریک لینے کا امکان

    دورہ جنوبی افریقہ: ویرات کوہلی کا سیریز سے بریک لینے کا امکان

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا دورہ جنوبی افریقہ کی وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

    ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کی بات کی ہے، وہ باکسنگ ڈے سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔

    ویرات کوہلی کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ اس وقت لندن میں چھٹیوں پر ہیں، ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کھیل سے دور وقت گزار رہے ہیں۔

    ’ویرات کوہلی اور روہت شرما آج ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں‘

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے، ورلڈ کپ کے بعد وہ ان دنوں انگلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔

    بھارتی میدیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جلد روہت شرما سے ان کے وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل پر بات کریں گے۔

    خیال رہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شامل ہے۔

  • دورہ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں ایک تبدیلی

    دورہ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں ایک تبدیلی

    لاہور: جنوبی افریقا کے دورے کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹنگ اسٹاف کے ایک ممبر کرونا میں مبتلا ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ممبر کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کے ویڈیو اینالسٹ طلحہ بٹ دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ عثمان ہاشمی بطور ویڈیو اینالسٹ پاکستان ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔

    عثمان ہاشمی نے قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے، واضح رہے کہ طلحہ بٹ کا دیگر اسٹاف کے ہمراہ کیمپ کے انعقاد سے قبل کرونا ٹیسٹ ہوا تھا، جس میں ان کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ کا نتیجہ کیا رہا؟

    یاد رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، ان کا ٹیسٹ پہلی کرونا ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آیا تھا۔

    آج پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ دوسری ٹیسٹنگ میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، اس لیے کھلاڑیوں کی ٹریننگ شیڈول کے مطابق ہوگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں 2 سے 16 اپریل تک 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

  • پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، ہیڈ کوچ اور کپتان کی پریس کانفرنس

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، ہیڈ کوچ اور کپتان کی پریس کانفرنس

    کراچی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا دورے میں 5 روز کنڈیشن سمجھنے میں لگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقا کے سلسلے میں ہیڈ کوچ و منیجر اعظم خان نے پریس کانفرنس کی، انھوں نے کہا کہ دورۂ سری لنکا ہمارے لیے آسان ثابت نہیں ہوا ہے، ایشیا اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے دورۂ جنوبی افریقا فائدہ مند رہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ وننگ کمبی نیشن کے پلیئرز پرفارم نہیں کر سکے تھے اس لیے ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ ہمیں اگلے ٹورنامنٹس کے لیے بہترین ٹیم مل سکے۔

    ہیڈ کوچ اعظم خان نے کہا کہ جنوبی افریقا کی وکٹیں تیز اور باؤنسی ثابت ہوتی ہیں، تاہم اسی کو مد نظر رکھ کر ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ صورت حال کے مطابق کھیل پیش کر سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا

    انھوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں فاسٹ بولر سمیت چند ایسے کھلاڑی ہیں جو آیندہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں نظر آئیں گے۔

    دریں اثنا انڈر نائٹین ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا کہ جنوبی افریقا کی تیز اور باؤنسی وکٹ کا مسئلہ نہیں ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو جنوبی افریقا کو ہرا سکتے ہیں، ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے۔

    خیال رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ بھی جنوبی افریقا میں شیڈول ہے، جنوبی افریقا کے ساتھ ون ڈے سیریز 7 میچز پر مشتمل ہے جو 22 جون سے 7 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

  • قومی ٹیم کو دھچکا، انجرڈ محمد عباس جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

    قومی ٹیم کو دھچکا، انجرڈ محمد عباس جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

    کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر محمد عباس انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پروٹیز کی سرزمین پر کڑے امتحان سے پہلے پاکستان ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے، کندھے کی انجری سے محمد عباس چھٹکارا نہ پاسکے اور سنچورین ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    فاسٹ بولر محمد عباس نے پریکٹس میچ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا، محمد عباس نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔

    پاکستانی پیس اٹیک کی ذمہ داری محمد عامر پر آگئی ہے، شاہین آفریدی اور حسن علی پر بھی ٹیم سرفراز احمد کا انحصار ہوگا البتہ ٹیم کی امیدوں کا محور لیگ اسپنر یاسر شاہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: فاسٹ بولر محمد عباس انجرڈ، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    سائیڈ میچ میں کامیابی سے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند ہے لیکن سنچورین ٹیسٹ میں محمد عباس کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت اور آسٹریلیا کا ٹیسٹ میچ ختم ہونے پر آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق فاسٹ بولر محمد عباس چوتھے پر موجود ہیں۔

    فاسٹ بولر محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم کیویز کے خلاف سیریز کی 4 میں سے تین اننگز میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔

  • دورہ جنوبی افریقہ: ٹیم کی کارکردگی کا انحصار کس پر ہوگا؟ محمد حفیظ نے بتا دیا

    دورہ جنوبی افریقہ: ٹیم کی کارکردگی کا انحصار کس پر ہوگا؟ محمد حفیظ نے بتا دیا

    لاہور: سابق کپتان محمد حفیظ کا پاکستانی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا.

    تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی جنوبی افریقا میں اہم کردارکریں گے.

    [bs-quote quote=”دورہ جنوبی افریقہ مشکل ثابت ہوگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”محمد حفیظ”][/bs-quote]

    سیدھے ہاتھ کے بلے باز کا کہنا تھا کہ دورہ جنوبی افریقہ مشکل ثابت ہوگا، البتہ امید ہے کہ ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف بہترپرفارم کرے گی.

    محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کا دارومدار سینئر کھلاڑی پر ہوگا، انھیں پرفارم کرنا ہوگا۔

    انھوں نے اگلے برس انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ‌کپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نےانگلینڈمیں ہمیشہ اچھا پرفارم کیا ہے.

    سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے 15 میچز باقی ہیں، جو تیاری کے لئے انتہائی اہم ہیں.


    مزید پڑھیں: محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز  کے دوران محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، البتہ وہ ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا حصہ ہیں اور ورلڈ‌کپ پاکستان کی نمائندگی کریں گے.

    خیال رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ ہی میں‌ ہونے والی آئی سی سی ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا.

  • دورہ جنوبی افریقہ، قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، محمد عامر کی واپسی

    دورہ جنوبی افریقہ، قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، محمد عامر کی واپسی

    لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، آف اسپنر بلال آصف کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے بھتیجے کو ایک اور چانس دے دیا، امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔

    دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ایک بھی آف اسپنر شامل نیہں کیا گیا ہے جبکہ یاسر شاہ کے ساتھ لیگ اسپنر شاداب خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، محمد رضوان کو دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، سرفراز احمد کپتان، فخر زمان، یاسر شاہ، امام الحق، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، حسن علی، عثمان شنواری، محمد عباس، فہیم اشرف، محمد عامر شامل ہیں۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے لیے 13 دسمبر کو روانہ ہوگی۔

    مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ جیت لیا، پاکستان سیریز1-2سے ہار گیا

    واضح رہے کہ آج پاکستان نیوزی لیںڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-1 سے ہار گیا اور ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کا موقع گنوا دیا۔