کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے شاندار ڈبل سنچری جڑ دی، سری لنکن بولرز کے لیے انھیں آؤٹ کرنا مشکل ہوگیا۔
عبداللہ شفیق کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان کولمبو ٹیسٹ میں کمانڈنگ پوزیشن میں آگیا ہے اور اسے 292 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوگئی ہے، مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 458 رنز اسکور کر لیے ہیں۔
آغا سلمان بھی عبداللہ کا خوب ساتھ نبھا رہے ہیں اور اس وقت 71 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پاکستانی بیٹرز کی عمدہ کارکردگی نے میچ میں پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا ہے.
اس سے قبل سعود شکیل نے نصف سنچری اسکور کی تاہم ہو 57 رنز بنا کر فرنانڈو کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے، سرفراز احمد 14 رنز پر ریٹائرڈ ہرڈ کا شکار ہوگئے.
پاکستان کو میزبان ٹیم پر 231 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم 39 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، شان مسعود نے 51 اور امام الحق نے آؤٹ ہونے قبل 6 رنز اسکور کیے۔
تیسرے روز کھل کے آغاز پر 145 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا، عبداللہ شفیق نے عمدہ بلے بازی کا مظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئرکی چوتھی سنچری اسکور کی۔
واضح رہے کہ کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کی نذر ہوگیا تھا اور چند ہی اوور کا کھیل ممکن ہو پایا تھا۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 166 رنز بنائے تھے ، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں،دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔