Tag: دورہ فرانس

  • عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

    عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات طویل عرصے سے اہم مطالبہ رہا ہے، یہ مطالبہ عالمی ماہرین اور رہنما مختلف فورمز پر کرتے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ دورہ فرانس میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی تنظیم نو کی ضرورت پر پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جی77 پلس چائنا گروپنگ میں اہم اسٹیک ہولڈر اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ملک کے طور پر  پاکستان بہتر پوزیشن میں ہے۔

    ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات طویل عرصے سے اہم مطالبہ رہا ہے، یہ مطالبہ عالمی ماہرین اور رہنما مختلف فورمز پر کرتے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، قرضوں کی بڑھتی سطح سمیت دیگر چیلنجز نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، عالمی مالیاتی نظام کو نمائندہ اور مساوی بنانے کیلئے اس پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ فرانس میں نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ دنیا کیلئے ایک منفرد موقع کی نمائندگی کرتا ہے، پلیٹ فارم پربین الاقوامی مالیاتی نظام کی جامع اصلاحات کیلئے درکار وسیع اصولوں، اقدامات پر متفق ہونا چاہیے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورہ فرانس کیلئے بدھ کو روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورہ فرانس کیلئے بدھ کو روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی پر گلوبل فنانسنگ سمٹ میں شرکت کے لئے بدھ کو فرانس روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ دورہ فرانس کیلئے بدھ کوروانہ ہوں گے، ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف 21 جون تا 23 جون تک فرانس کا دورہ کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی پرگلوبل فنانسنگ سمٹ میں شرکت کریں گے، سمٹ نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ کی میزبانی فرانس کررہا ہے، سمٹ کا انعقاد 22 اور23 جون کو ہوگا۔

    گلوبل سمٹ کے دوران وزیراعظم کی فرانس کے صدر ایمینول میکرن سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں وزیر اعظم پاکستان میں سیلاب اورقدرتی آفات سے متعلق فریم ورک فورم پر پیش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق دورہ فرانس کے اختتام پر وزیر اعظم کی نواز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔