Tag: دورہ لاہور

  • پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کرنی ہوگی: وزیر اعظم

    پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کرنی ہوگی: وزیر اعظم

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے، آپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج دورہ لاہور کے موقع پر وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم کو پنجاب پولیس کی کارکردگی، محکمے میں بہتری کے لیے اصلاحات اور اقدامات پر بریفنگ دی۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام کا تحفظ یقینی کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں، اور عوامی مسائل کے حل میں صرف میرٹ پر عمل داری کی جائے، انصاف کی فراہمی میں حائل اہل کاروں کو کڑی سزا دی جائے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیوں کا نقصان لوگوں کو اٹھانا پڑا، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، پولیس کسی سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لائے، لوگ تب مطمئن ہوں گے جب سب سے یکساں اور قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، اور پولیس افسران جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ تھانوں کے دورے کریں، اہم پوزیشنز پر ایمان دار افسران تعینات کیے جائیں، اس کا اثر گراس روٹ تک جاتا ہے، پنجاب میں تعیناتیاں صرف میرٹ اور کارکردگی پر کی جائیں، لوگوں کی انصاف تک حقیقی رسائی ممکن بنائی جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بڑے جرائم پیشہ کو پکڑیں گے تو چھوٹے جرائم پیشہ عناصر کے لیے سبق ہوگا۔

    واضح رہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی موجود تھے، قبل ازیں، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کی، جس میں انھوں نے قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی۔

    ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورت حال اور ترقیاتی امور پر گفتگو ہوئی، عثمان بزدار نے امن عامہ کی مجموعی صورت حال اور انتظامی امور پر بریفنگ دی، اور پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ لاہور میں 2 سال کے دوران 31 ارب مالیت کی زمین واگزار کرائی گئی۔

    وزیر اعظم نے کہا قبضہ مافیا سے متعلق پنجاب حکومت اچھا کام کر رہی ہے، قبضہ مافیا کو کسی صورت معافی نہ دی جائے۔

  • وزیراعظم کا  پنجاب حکومت کو  قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن کرنے کا حکم

    وزیراعظم کا پنجاب حکومت کو قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن کرنے کا حکم

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں پنجاب حکومت کو قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن کرنے کا حکم دے دیا جبکہ مختلف ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور میں اجلاسوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ،عمران خان نے پنجاب حکومت کو حکم دیا ہے کہ قبضہ مافیاکے خلاف بھر پور ایکشن چاہیے، چاہےکسی سیاسی جماعت کاقبضہ مافیاسےتعلق ہوایکشن کریں۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان مختلف ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل نہ ہونے ، اشتہاریوں کی عدم گرفتاری اور کرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر برہم ہوئے جبکہ پنجاب میں انتظامی معاملات بہتر ،کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد ، مہنگائی سے متعلق مثبت اقدام اٹھانے پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بریفنگ میں بتایا کہ ن لیگ کےمتعدد رہنما اور ایم پی ایز رابطے میں ہیں اور ن لیگ کے 7 سینئر رہنما لیڈر شپ سے بہت ناراض ہیں ، کچھ ملاقاتیں خفیہ کرتے ہیں کچھ سامنے آچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ 42 سیاستدانوں نے زمینوں پر قبضے ، منصوبوں سے غیر قانونی پیسے کمائے، پنجاب حکومت کو لیگی سیاستدانوں کیخلاف اہم ثبوت مل چکے ، قانونی کارروائی کرکے بھر پور ایکشن کیا جائے گا۔

    میاں اسلم نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹیوٹامیں 90ہزار سےداخلہ بڑھا کر 2لاکھ 30ہزار کردیاگیا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور میاں اسلم اقبال کی کارکردگی کوسراہا۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو آج لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی، اور راوی پروجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کابینہ اراکین سے ملاقات کریں گے، صحت کے جاری منصوبوں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    ذرایع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو پنجاب میں کرونا سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 59 مریض جاں بحق ہوئے۔

    کرونا وائرس: ملک میں ایک روز کے دوران 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح بھی متوقع ہے، افتتاحی تقریب کو سافٹ انوگریشن کا نام دے کر 8 کلب منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وزیر اعظم 8 کلب میں اس منصوبے کا افتتاح کر سکتے ہیں۔

    540 میٹر طویل انڈر پاس پر گزشتہ سال کام شروع ہوا تھا، ایک ارب 17 کروڑ کی لاگت سے اس انڈر پاس سے روزانہ ایک لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

  • لاہور کا دورہ، وزیر اعظم آج نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    لاہور کا دورہ، وزیر اعظم آج نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ ایک نئے شہر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم اعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دریائے راوی کے کنارے جدید طرز کے نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوگی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری بھی وزیر اعظم سے ملیں گے۔

    اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ تیار، وزیراعظم نے منظوری دے دی

    یاد رہے کہ اس سے قبل فروری میں وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں ایک نیا کمرشل شہر نیو بلیو ایریا منصوبے کی منظوری دی تھی، منصوبے کے لیے 170 کنال اراضی مختص کی گئی ہے، منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے ملیں گے۔

    حکومت اس منصوبے سے آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں استعمال کرے گی اور بے گھر اور غریب افراد کے لیے سستے گھروں کی تعمیر پر بھی رقم خرچ کی جائے گی، جس سے وفاقی دارالحکومت میں معاشی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملے گا۔

  • وزیر اعظم آج  لاہور میں مصروف دن گزاریں گے

    وزیر اعظم آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان کل سے لاہور کے دورے پر ہیں، شیڈول کے مطابق وہ آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم ایوان وزیر اعلیٰ میں خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں لاہور کے مختلف مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز زیر بحث آئے گی۔

    وزیر اعظم کو صوبائی بجٹ اور انسداد کرونا اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں وزرا کی کارکردگی بھی موضوع بحث ہوگی، وزیر اعظم عمران خان گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    اسپتالوں میں مریضوں کے لیے سہولیات پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا، انسداد کرونا کے لیے ایس او پیز پر کتنا عمل ہو رہا ہے، وزیر اعظم کو آگاہی دی جائے گی۔

    پہلے دن سے لاک ڈاؤن کے خلاف تھا، غریب کے ساتھ کھڑا ہوں، وزیر اعظم عمران خان

    دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف حکومت کے دوسرے بجٹ سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر اعظم لاہور کے لیے روانہ ہو گئے تھے، لاہور پہنچتے ہی وہ ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ زمان پارک چلے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے متعلق اجلاس عالمی ادارہ صحت کی جانب سے شعبہ صحت پنجاب کو کرونا کیسز کی بڑھتی تعداد پر لکھے گئے خط کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کل کی بجائےآج شام لاہور پہنچیں گے

    وزیر اعظم عمران خان کل کی بجائےآج شام لاہور پہنچیں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کل کی بجائے آج شام لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، وزیر اعظم کل کی بجائےآج شام ہی لاہورپہنچیں گے، جہاں وہ کابینہ کےخصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں پنجاب کے بجٹ پربریفنگ دی جائے گی جبکہ  وزیراعظم کو کورونا کے انسداد کے لئے اقدامات اور اسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات پر  پربریف کیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو  انسدادکوروناکےلئےایس اوپیزپر عمل  سے متعلق آگاہ کیاجائےگا اور  وزراکی کارکردگی بھی موضوع بحث ہوگی جبکہ وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس میں اہم فیصلےبھی کئےجائیں گے۔

    یاد رہے لاہورمیں کورونا کے بڑھتے کیسز روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  پیر سے2ہفتے کے لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے،لاک ڈاؤن میں ضروری میڈیسن، گروسری دکانیں کھلی رہیں گی۔

    اجلاس میں 2ہفتے کیلئےایس اوپیزمزیدسخت کرنےکیلئے وفاق کوسفارشات بھیجنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ  وفاقی حکومت کی حتمی منظوری کے بعد لاہور کیلئے علیحدہ حکمت عملی پرعملدرآمدہوگا۔

    دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے بعد صورتحال تشویشناک ہے، پنجاب میں نصف سے زائدکیسز لاہور میں ہیں، بازاروں،مارکیٹوں میں ایس اوپیزخلاف ورزیاں دیکھی جارہی ہیں اور ماسک،سماجی فاصلہ،دیگراحتیاطی تدابیراختیار نہ کرنے سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور کا امکان

    لاہور: وزیراعظم عمران خان 13 جون کو پنجاب کے دارالحکومت کا دورہ کریں گے، ممکنہ دورے کے موقع پر عمران خان کرونا صورت حال سمیت صوبائی بجٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا 13جون کو دورہ لاہور کا امکان ہے، عمران خان کرونا صورت حال سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، انہیں پنجاب کے اگلے مالی سال کے بجٹ پربر یفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس کے دوران پنجاب میں کرونا کے بڑھتے کیسز، اسپتال انتظامیہ کے کردار، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کی صورت حال سمیت دیگر اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو پنجاب کے وزرا کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اس دورہ کے موقع پر اہم فیصلے بھی ممکن ہیں۔

    بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب

    صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹوں اور کاروباری دفاتر میں ایس او پیز کی سیکڑوں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، اجلاس میں مذکورہ پہلو بھی زیرغور آسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ بجٹ اخراجات، بجٹ خسارہ اور ریلیف پیکج پر بریفنگ دیں گے، وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ 12 جون کو بجٹ سے پہلے ہوگا، مشیرخزانہ بریفنگ دیں گے۔

    وفاقی و صوبائی ترقیاتی بجٹ میں 18 فی صد کمی ہوگی: ذرائع

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے اضافی 100 اور 630 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، جب کہ صوبوں کے ترقیاتی بجٹ 14 فی صد کمی کے ساتھ 783 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں مجموعی ترقیاتی فنڈز کا حجم 1600 ارب تھا۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر، اور ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار وزیر اعظم کو پنجاب کی انتظامی صورتحال سے آگاہ کریں گے، گورنر پنجاب وزیر اعظم کو بعض امور سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

    وزیر اعظم نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کو ملکی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وہ ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی الگ سے ملاقات ہوگی، یاسمین راشد حکومت پنجاب کے صحت کے شعبے میں اقدامات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گی۔

    وزیر اعظم کو گزشتہ حکومت کے منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا جبکہ کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق بھی وزیر اعظم سے بات چیت کی جائے گی۔

  • وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے

    لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل لاہور آئیں گے، اس دوران وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ایک روزہ دورہ لاہور میں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کریں گے اور سیاسی صورت حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے، اس دوران دیگر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی زیرغور آئیں گی، وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ اور گورنرپنجاب سے ملاقات ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم نے دو ماہ قبل بھی لاہور کا دورہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 18 جولائی کو وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور وزرا کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں وزیر اعظم اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔

  • برطانوی شاہی جوڑے کا یادگار دورہ لاہور

    برطانوی شاہی جوڑے کا یادگار دورہ لاہور

    لاہور: برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن دورہ لاہور کو یادگار بنا کر اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی جوڑے نے آج لاہور میں ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بےسہارا بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور تحائف بھی تقسیم کیے۔

    شاہی جوڑے نے آدھے گھنٹے سے زائد ایس او ایس ولیج میں وقت گزارا، بعد ازاں شہزادہ اور شہزادی ایس او ایس ولیج سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے۔

    شاہی جوڑے نے گزشتہ روز بھی ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا تھا۔ شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ مل کر خوب رنگ جمایا اور ہنستے مسکراتے رہے۔

    برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں چیف ایگزیکٹوپی سی بی وسیم خان نے انہیں بریفنگ دی اور کھلاڑی بھی شاہی جوڑے سے گرم جوشی سے ملے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی روایتی سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہوکر برطانوی شہزادی اور شہزادہ زندہ دلان شہر لاہور پہنچنے پر گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال کیا تھا۔

    شاہی جوڑا بھی کرکٹ کا شوقین، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے جوہر

    بعد ازاں برطانوی شاہی جوڑے سے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے شہزادہ ولیم کو زیتون کی لکڑی سے بنی چھڑی اور پینٹگ اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی تھی۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی معزز مہمانوں کو تحائف پیش کیے۔