Tag: دورہ لاہور

  • وزیر اعظم 30 مارچ کو لاہور کراچی نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے

    وزیر اعظم 30 مارچ کو لاہور کراچی نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 30مارچ لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے اور ایوان وزیراعلی میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 30مارچ کو ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے ، جہاں وہ سہہ پہر 3بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

    دورے میں وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعلی پنجاب انتظامی امور سے متعلق صورتحال اور کیے جانے والے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

    وزیراعظم صوبائی کابینہ سے انکے محکموں سے متعلق بریفنگ اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے اور ایوان وزیراعلی میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    یاد رہے 9 مارچ کو دورہ لاہور میں وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کو صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مزید پناہ گاہوں کے قیام سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی کہ لاہور میں 5 پناہ گاہوں کے قیام پر کام جاری ہے، ہ 3 پناہ گاہیں اپریل میں جب کہ 2 مئی کے مہینے میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں مزید 5 پناہ گاہوں کے قیام پر کام جاری ہے، وزیرِ اعظم کو بریفنگ

    کمشنر لاہور نے بریفنگ میں کہا کہ ان پناہ گاہوں کی نگرانی مخیر حضرات پر مشتمل گورننگ بورڈ کرے گا، بریفنگ کے دوران تجویز دی گئی کہ مخیر حضرات پر مشتمل گورننگ بورڈ کی جانب سے پناہ گاہ میں قیام و طعام میں تعاون بھی کیا جا سکتا ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں میں اضافہ کیا جائے، اور پناہ گاہوں کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

  • وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے اور اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان مختصر دورے پر لاہور پہنچے اور لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ، جس کے بعد انھوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ وزیراعظم کومنصوبے سے متعلق آگاہ کیا گیا کہ شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے۔

    پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹرہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے ، شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے،اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

    خیال رہے لاہور کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارتےہیں اور اکثریت کو بنیادی سہولتوں اور ابتدائی طبی امداد کے لیے موزوں جگہ درکارہوتی ہے، منصوبے کا مقصد بے گھر کی عزت نفس بحالی اور ضروریات پوری کرنا، محفوظ جگہوں کی تعمیراور بے گھرافراد کو لاحق خطرات کم کرنا ہے۔

    دورہ لاہور میں وزیراعظم صوبائی کابینہ کےاجلاس کی صدارت اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  وزیراعظم کو 100 روزہ پلان پر حکومت پنجاب کی کارکردگی کے بارے میں بریف کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزرا سے بھی مشاورت کریں گے، اس موقع پر وزراء اپنے اپنے محکموں میں کئے جانے والے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

    وزیر اعظم سے ڈی جی اینٹی کرپشن بھی ملاقات کریں گے اور محکمے کے بارے میں بریف کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 30 اکتوبرکو وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی، سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : زرعی شعبے کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ترین ایجنڈہ ہے، وزیراعظم

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ زرعی شعبے میں تحقیق کو یکسر نظرانداز کیا گیا، زرعی شعبے کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ترین ایجنڈہ ہے، زرعی شعبے کے زوال کو قلیل مدتی اقدامات سے بہتری میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ طویل المدتی اقدامات پر فوری طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، اس کے علاوہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مالی معاونت کی فراہمی بھی ضروری ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ  دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ملاقات اور پنجاب کابینہ کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں انھیں 100روزہ پلان پر عمل اور پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    پارٹی کے اہم رہنماؤں کی بھی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور کا دوسرا دورہ ہے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب کابینہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرے، وزیراعظم

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پنجاب میں لاگو بلدیاتی نظام کی تبدیلی اور اورنج میٹرو ٹرین منصوبے سمیت تمام میگا پراجیکٹس کے آڈٹ کرانے کی ہدایت کرنے کے علاوہ سو دن کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، آپ کے کندھوں پہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پنجاب کابینہ کی کارکردگی بھی قابل تقلید و مثال ہونی چاہئے، صوبے سے بدعنوانیوں کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان اور جاوید زمان خان سمیت دیگر کرکٹرز شریک ہوئے تھے۔