Tag: دورہ لندن

  • وزیراعظم شہباز شریف عدلیہ سے محاذ آرائی کے خلاف

    وزیراعظم شہباز شریف عدلیہ سے محاذ آرائی کے خلاف

    لاہور: انتخابات کے انعقاد پر حکومت اور عدلیہ کے درمیان تناؤ کی صورت حال پر وزیراعظم شہباز شریف نے درمیانہ راستہ نکالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عدلیہ سے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے نوازشریف کو منانے کی خبریں سامنے آئی ہیں، وزیراعظم نے دورہ لندن کےدوران نون لیگ کے قائد نوازشریف کو پارلیمانی پارٹی کی رائے سے آگاہ کیا، جس میں عدلیہ سے معاملات درست کرنےکے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی بات کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق چند رو زقبل اسلام آباد میں ہونیوالی نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اکثریتی ارکان نے عدلیہ سے ٹکراؤ نہ کرنے کی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ حساس معاملے کے حل کے لیے درمیانی راستہ نکالاجائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی اجلاس میں وفاقی وزیر جاوید لطیف سمیت چند رہنماؤں نے سخت موقف پر قائم رہنے کی بات کی، ان رہنماؤں کو پارٹی کی چیف آرگنائزرمریم نواز کی حمایت حاصل ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عدلیہ سے معاملات درست کرنا چاہتے ہیں اسی لیے پارلیمانی پارٹی کی رائے کو دورہ لندن میں نوازشریف کے سامنے رکھا،خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے موقف کی حمایت کے لیے ہی لندن گئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب میں نوازشریف نے کہا کہ آپ ایک اور کوشش کرکے دیکھ لیں لیکن اپنے موقف سےپیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں ۔

    ادھرنون لیگ کے سینئر رہنما نے اےآر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم اور چند وزرا نااہلی سے بچنا چاہتے ہیں، اس لیے عدلیہ کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے۔

  • شاہ محمود 2 روزہ کامیاب دورۂ برطانیہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ

    شاہ محمود 2 روزہ کامیاب دورۂ برطانیہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ

    لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ کام یاب دورۂ برطانیہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے، ہیتھرو ائیر پورٹ پر نفیس زکریا اور سفارت خانے کے حکام نے الوداع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خاجہ شاہ محمود وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں، وہ دو روزہ دورے پر برطانیہ گئے تھے جو نہایت کا یاب رہا۔

    شاہ محمود نے برطانوی ہم منصب کی دعوت پر دولت مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، وزیر خارجہ نے آزادیٔ اظہار رائے پر منعقدہ سیمینار میں بھی شرکت کی۔

    دورے کے دوران وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کی تصویری نمایش میں شرکت کی اور لندن میں کامن ویلتھ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ سے ملاقات کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر خارجہ کی شہزادہ چارلس، سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ اور وزیر خارجہ کینیڈا سے ملاقات

    وزیر خارجہ نے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں، آج وطن روانگی سے قبل انھوں نے برطانوی شہزادہ چارلس سے بھی ملاقات کی۔

    شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اور منعقدہ تقریب سے خطاب کیا، وہ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کا مؤقف کھل کر اور بہترین انداز میں پیش کرتے رہے۔

    خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس نے ملاقات میں کہا تھا کہ ان کی دورۂ پاکستان کی ابھی تک یادیں تازہ ہیں، وہ دوبارہ دورۂ پاکستان کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر شہزادہ چارلس نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

  • شاہ محمود قریشی لندن پہنچ گئے، دولت مشترکہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

    شاہ محمود قریشی لندن پہنچ گئے، دولت مشترکہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

    لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے، وزیر خارجہ دولت مشترکہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے، ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر نفیس ذکریا اور سفارتی حکام نے خیرمقدم کیا، وزیر خارجہ برطانیہ میں آزادی اظہار رائے پر عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

    [bs-quote quote=”وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی ہم منصب کی دعوت پر لندن آیا ہوں، کامن ویلتھ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، اوورسیز کمیونٹی سے بھی ملاقات ہوگی۔

    جج ارشد ملک کی ویڈیو کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت جج کی ویڈیو کی کوئی حقیقت نہیں ہے، تردید کے بعد ویڈیو کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حقائق سامنے آگئے ہیں ویڈیو کو توجہ نہیں مل رہی ہے، ویڈیو کے ذریعے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔

  • چیف جسٹس کا دورہ لندن، ڈیموں‌ کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی شہری نکلے

    چیف جسٹس کا دورہ لندن، ڈیموں‌ کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی شہری نکلے

    لندن: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے برطانیہ پہنچنے پر  ڈیموں کی تعمیر کے خلاف پاکستانی بن کر احتجاج کرنے والے بھارتی شہری نکلے، اے آر وائی نے بھارتی سازش کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی فرید قریشی نے برطانیہ میں موجود پاکستان مخالف بھارتی سازش کا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا، چیف جسٹس کے لندن پہنچنے اور ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کے دوران ڈیموں کی تعمیر کے خلاف پاکستانی بن کر احتجاج کرنے والے بھارتی شہری نکلے۔

    اس ضمن میں ایک پرانی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر اسی شخص نے بلوچ قوم پرست بن کر پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے مدد مانگی تھی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز فرید قریشی نے ڈیموں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے  شخص سے سوال کیا کہ آپ کا تعلق کس ملک سے ہے تو اُس نے انکشاف کیا کہ وہ اور دیگر مظاہرین پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی شہری ہیں۔

    بھارت ہر جگہ پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر  فیصل جاوید نے بھارتی سازش بے نقاب کرنے پر اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نے بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کردیا، بھارت ہر جگہ پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، اس کے برعکس تمام پاکستانی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ڈیم فنڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا جذبہ بتا رہا ہے کہ ملک میں ایک نہیں بلکہ زیادہ ڈیم بننے چاہئیں، پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر شروع ہونے  بھارت کو بالکل بھی خوشی نہیں اس لیے مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی، ہم اس پروپیگنڈہ مہم کو سفارتی سطح پر اٹھائیں گے۔

    پی ٹی آئی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم فنڈز میں روزانہ کی بنیاد پر 10 کروڑ روپے آرہے ہیں، سمندر پار پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی پروپیگنڈے سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    بھارتی سازش بے نقاب کرنے پر اے آر وائی نیوز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جنرل (ر) امجد شعیب

    علاوہ ازیں دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ بھارتی سازش بے نقاب کرنے پر اے آر وائی نیوز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جس طرح اے آر وائی نے سازش کو بے نقاب کیا اُس کے بعد عوام کی آنکھیں اور کھل جائیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچاناچاہیے۔

  • شہباز شریف ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    شہباز شریف ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    لندن: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ کے دار الحکومت لندن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اپنے نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں جہاں وہ سابق وزیر عظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے جبکہ اپنا معمولی چیک اپ بھی کروائیں گے۔

    لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معمول کے چیک کے لیے لندن آیا ہوں، اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کروں گا، جبکہ میرا یہ ایک نجی دورہ ہے۔

    بیگم کلثوم نواز کی دوبارہ طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو مل جل ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملک نفرتوں اور جھگڑوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کے تمام اداروں کو مل بیٹھ کر آگے بڑھنے کا سوچنا ہوگا۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں گے، ہمیں ملک کو کسی تصادم کی طرف لے جانے سے بچانا ہوگا، ہم نفرتوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خرب رہنے کے باعث وہ لندن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اس قبل کے تین گلے کے آپریشن ہوچکے ہیں جو کامیاب رہے تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے کینسر کی تشخیص کے بعد بیگم کلثوم نواز  مسلسل زیر علاج ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان کا دورہ لندن، سیاسی ضرورت یا نجی مصروفیات ؟

    عمران خان کا دورہ لندن، سیاسی ضرورت یا نجی مصروفیات ؟

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے صاحبزادوں سے ملاقاتوں کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے جس کے لیے عمران خان نے شیخ رشید کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان کل سے تین روزہ دورے پر لندن روانہ ہو رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی اپنے ہمراہ چلنے کی دعوت دی ہے جب کہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی سے لندن پہنچ چکے ہیں‌۔

    گو کہ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ہے اور وہ اپنے صاحبزادوں سے نہیں مل سکے اس لیے لندن کے حالیہ دورے کا مقصد دونوں صاحبزادوں سے ملاقات کے سوا اور کچھ نہیں ہے تاہم اندرونِ خانہ کہانی کچھ اور نظر آتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عمران خان کا یہ دورہ غیر معمولی ہے،عمران خان کو پاناما لیکس اور مے فیئر فلیٹس کی فروخت سے جڑے اہم دستاویزی ثبوت کی تلاش ہے جن تک رسائی کے لیے عمران خان کی لندن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے جس کے لیے شاہ محمود قریشی پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں جب کہ عمران خان نے ٹیلی فون کے شیخ رشید احمد سے بھی لندن ساتھ چلنے کی درخواست کی ہے۔

    شیخ رشید احمد کو لندن ساتھ چلنے کی پیشکش سے اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ عمران خان کا دورہ لندن سیاسی ہے نجی نہیں۔ دوسری جانب شیخ رشید نے عمران خان کے ساتھ لندن روانگی کی پیشکش پر غور کرنا شروع کردیا ہے جس سے اس دورے کی سیاسی اہمیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے لندن روانگی کا مقصد بچوں سے ملاقات کرنا بتایا ہے جب کہ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان لندن میں اپنے قریبی دوست کی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے، اس تقریب میں ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق بھی شرکت کریں گے۔