Tag: دورہ ملائیشیا

  • وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، دونوں ممالک روایتی اور غیر روایتی شعبوں میں اقتصادی تعاون اور اعلیٰ سطح کے رابطوں میں اضافہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں دفاعی شعبے پر جوائنٹ کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک تجارت کے فروغ کے لیے گیٹ وے کے طور پر کام کریں گے، دونوں ممالک ہیوی انڈسٹریز میں ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دیں گے اور حلال فوڈ کے کاروبار میں ادارہ جاتی خدمات فراہم کریں گے جبکہ پاکستان اور ملائیشیا سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بھی تعاون کریں گے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شعبے میں جاری تعاون کو وسعت دی جائے گی۔ دونوں کے درمیان قابل تجدید توانائی، قدرتی وسائل، ایرو اسپیس اور ایروناٹیکل کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اے آئی اور ای کامرس کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا جبکہ دونوں پارلیمانی ڈپلومیسی جاری رکھیں گے۔ ملائیشین پارلیمنٹ کے اسپیکر وفد کے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق لاہور سے کوالالمپور کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ اسٹریٹیجک تعلقات مزید مضبوط اور مثالی بنانے کے لیے تھا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں میں بالمشافہ اور وفود کی سطح پر مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح رابطے اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ملک روایتی اور غیر روایتی شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھائیں گے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ دورے کے دوران اسلام آباد میں چوتھے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیشن اقتصادی، سائنسی اور فنی شعبے میں تعاون کے لیے پہلے سے قائم ہے۔

    اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کوالالمپور سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مہاتیر محمد کو مبارکباد دی، مہاتیر محمد نے عمران خان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔ عمران خان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام پر ملائیشیا کے تعاون کی بھی تعریف کی۔

    دوسری جانب ملائیشین وزیر اعظم نے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں اور اسلامو فوبیا کے خلاف تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔

    اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ دورے کی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ملائیشیا نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے سفارتی کردار کی تعریف کی، جنوبی ایشیا میں امن یقینی بنانے میں وزیر اعظم پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا گیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔ ملائیشیا کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عملدر آمد میں مثبت پیشرفت کی۔

  • وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا کے لیے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کل 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے، دورے سے قبل وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی فضائی حدود استعمال نہیں کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی فضائی حدود استعمال کرنے سے سفر 4 سے 5 گھنٹے طویل ہوجائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کل خصوصی طیارے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے جہاں وہ ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشین وزیراعظم کی مشترکہ پریس بریفنگ بھی ہوگی، وزیراعظم ملائیشیا میں تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

    عائشہ فاروقی کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران دو طرفہ معاہدے بھی کیے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بھی ملائیشیا کا دورہ کرچکے ہیں۔

  • دورہ ملائیشیا کے لیے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ

    دورہ ملائیشیا کے لیے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ

    راولپنڈی: قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا دورہ ملائیشیا کے لیے تربیتی کیمپ 2 جنوری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا دورہ ملائیشیا کے لیے تربیتی کیمپ 2 جنوری سے کے آر ایل فٹ بال اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

    پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حارث جمیل عالم خان کے مطابق تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 43 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا اور منتخب ٹیم 17 سے 24 جنوری تک ملائیشیا کا دورہ کرے گی۔

    تربیتی کیمپ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے محمد ایاز بٹ کو کیمپ کمانڈنٹ و ٹیم منیجر مقرر کیا ہے جبکہ ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ کے فرائض طارق لطفی، اسسٹنٹ کوچ کے گوہر زمان، گول کیپرز کوچ کے جعفر خان اور فزیو کے محمد شاہد انجام دیں گے۔ تربیتی کیمپ 2 سے 16 جنوری تک جاری رہے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا ایک اورکامیاب دورہ، ملائیشیا  سے وطن واپسی

    وزیراعظم عمران خان کا ایک اورکامیاب دورہ، ملائیشیا سے وطن واپسی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے وزیراعظم کوایئرپورٹ پر الودع کہا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، وزیر اعظم کو ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد نے رخصت کیا اور انہیں واپسی پر بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    یاد رہے دوزیر اعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

     مزید پڑھیں :  جو سب سے زیادہ شور مچا رہا ہے اسے معلوم ہے کچھ دن میں جیل جائے گا، وزیر اعظم

    دورہ ملائیشیا کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دفاع، تعلیم، سیاحت، کرپشن کے خاتمہ اوردیگرامورمیں تعاون پراتفاق کیا، ملائیشیا نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کی کامیاب کوششوں کوسراہا۔

    پاک ملائیشیا وزرائےاعظم کی روابط بڑھانےکی ضرورت پرزور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کےجزوی خاتمہ کا معاہدہ بھی ہوا، ویزوں کے جزوی خاتمے کے معاہدے سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی جبکہ آئندہ سال اسلام آباد میں پاکستان، ملائیشیا پہلی مشترکہ مشاورت کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا۔

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیا گیا اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے او آئی سی کا کردار بھی زیر غور آئے۔

  • آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے معاشی سفارت کاری کا سہارا لینا ہوگا، وزیرِ خارجہ

    آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے معاشی سفارت کاری کا سہارا لینا ہوگا، وزیرِ خارجہ

    کوالالمپور: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے معاشی سفارت کاری کا سہارا لینا ہوگا۔

    شاہ محمود نے کہا کہ حلال کمائی بھیجنے والوں اور لوٹی دولت باہر بھیجنے والوں میں تفریق کا وقت آ گیا ہے، ملائیشیا میں مقیم پاکستانی ہر سال 1 ارب ڈالر سے زائد رقم بھیجتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”کابل میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہ محمود قریشی” author_job=”وفاقی وزیر خارجہ”][/bs-quote]

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دفترِ خارجہ اوورسیز کو پاکستان میں سرمایہ کاری و روزگار کے لیے تعاون کرے گا، ان کی قدر کرنی چاہیے جو خون پسینے کی حلال کمائی پاکستان بھیجتے ہیں۔

    دریں اثنا ملائیشیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے روابط بہتری کی جانب گام زن ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان کےدورے کی بہت پذیرائی ہوئی، ملائیشیا سے وفود کی سطح پر مذاکرات بہت سود مند رہے، پاکستان اور ملائیشیا کے مفادات یکساں ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  جو سب سے زیادہ شور مچا رہا ہے اسے معلوم ہے کچھ دن میں جیل جائے گا، وزیر اعظم


    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک میں تعاون میں اضافے کے نئے مواقع کی نشان دہی کی، معاشی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے پر اتفاق ہوا۔

    دریں اثنا وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے کابل میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں دہشت گردی پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا، میلاد کی تقریب میں شریک 55 افغان بھائی شہید ہوئے، غیر انسانی حرکت اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر آج ملائیشیا روانہ ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر آج ملائیشیا روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر آج ملائیشیا روانہ ہوں گے، خارجہ، خزانہ، اطلاعات اور تجارت کے وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کامیاب دوروں کے بعد وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج ملائیشیا روانہ ہوں گے، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری ودیگر بھی ہمراہ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں شرکت کے بعد ملائیشیا روانہ ہوں گے، عمران خان کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت کریں گے۔

    وزیراعظم ملایشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کی خصوصی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان ملایشین ہم منصب اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وہ ملائیشیا میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔

    یہ پڑھیں: دورۂ متحدہ عرب امارات، وائٹ کالر کرائم اور منی لانڈرنگ کی روک تھام پر اتفاق

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے، اس موقع پر اُن کے ہمراہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی اور مشیر تجارت جبکہ یو اے ای میں پہلے سے موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود بھی شامل تھے۔

    وزیراعظم عمران خان کی ولی عہدشیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان سےملاقات صدارتی محل میں ہوئی، جس میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارت سمیت معیشت کی بہتری کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ دونوں مملک نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہنگامی اقدامات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وائٹ کالرکرائم پرقابوپانےکابھی معاہدہ طے پایا علاوہ ازیں ڈرگ،انسانی سمگلنگ،منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئےہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

  • وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان دورہ چین کےایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل کردی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نومبرکے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم 2 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ مکمل کریں گے اور دورہ چین کے ایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسدعمر، فوادچوہدری، شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

    دورے میں وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی تعاون پربات کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان مہاتیرمحمدکوملکی ترقی کےلیےآئیڈیل سمجھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی

    خیال رہے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی اورغیرملکی دوروں کا آغاز کیا تھا ، عمران خان کو 28 اکتوبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا، بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔