Tag: دورہ میانوالی

  • وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے، اس دوران وزیراعظم کے ہاتھوں جنگلات کی بحالی کے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم آج میانوالی کا دورہ کریں گے، میانوالی کے قریب کندیاں جنگل کا 10ہزار ایکٹر بنجر رقبہ پھر سے آباد کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم بھی ہمراہ ہوں گے۔

    ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ کندیاں میں پاکستان کا سب سے بڑا پلانٹیشن فاریسٹ بنایا جا رہا ہے، چھانگا مانگا سے زیادہ وسیع رقبے پر فاریسٹ پلانٹیشن شروع ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی مہم کے تحت ساڑھے 3 ارب درخت اگائے جائیں گے، رواں سیزن ملک بھر میں 25 کروڑ پودے اگانے کا ٹارگٹ ہے، تمام صوبوں کو ذمہ داری دی گئی ہے مسلسل نگرانی بھی جاری ہے۔

    دورہ میانوالی ، وزیراعظم نے صحت اور تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے میانوالی کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے صحت اور تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

    خیال رہے میانوالی عمران خان کا آبائی علاقہ ہے، انہوں نے الیکشن 2018 میں میانوالی سے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے یہی سیٹ اپنے پاس رکھی تھی جبکہ عمران خان نے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز بھی شہر میانوالی ہاکی اسٹیڈیم سے کیا تھا۔

  • دورہ میانوالی ، وزیراعظم نے صحت اور تعلیم  سمیت مختلف منصوبوں کا  سنگ بنیادرکھ دیا

    دورہ میانوالی ، وزیراعظم نے صحت اور تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں صحت،تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، عمران خان عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے، اس موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے آبائی حلقے میانوالی پہنچے، جہاں انھوں نے صحت، تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، عمران خان کو منصوبوں سے بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے اور مستقبل کے لیے نئے ترقیاتی پیکج میں مزید منصوبوں اور تعمیری ترقی کا اعلان کریں گے۔

    وزیراعظم کے دورے کیلئے میانوالی میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ، میانوالی دورہ کے دوران عمران خان نمل کالج تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ موٹروے کا افتتاح کیا تھا ، ہزارہ موٹروے منصوبہ 3 حصوں پر مشتمل ہیں ، 180 کلومیٹر ہزارہ موٹروے کے 2 حصے مکمل جبکہ تیسرے حصے کو مارچ 2020 تک مکمل کیا جائے گا۔ 34 ارب روپے کی لاگت سے مانسہرہ تک تیار ہونے والے ہزارہ موٹروے پر کل 47 پل اور 6 سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں۔

    خیال رہے میانوالی عمران خان کا آبائی علاقہ ہے، انہوں نے الیکشن 2018 میں میانوالی سے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے یہی سیٹ اپنے پاس رکھی تھی جبکہ عمران خان نے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز بھی شہر میانوالی ہاکی اسٹیڈیم سے کیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 2002ء میں اگر میانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج میں سیاست نہ کررہا ہوتا، علاقے کے لوگوں نے ہی مجھے پہلی بار قومی اسمبلی کا رکن منتخب کیا اور میانوالی کے نوجوانوں کی اسی محنت کی بدولت پی ٹی آئی آج ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔