Tag: دورہ نیوزی لینڈ، محمد عامر کو ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

  • اس بار زیادہ پرجوش ہوں کافی محنت کے بعد ٹیم میں واپس آیا، صاحبزادہ فرحان

    اس بار زیادہ پرجوش ہوں کافی محنت کے بعد ٹیم میں واپس آیا، صاحبزادہ فرحان

    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونے والے بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ وہ اس بار ملنے والے سے موقع سے پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

    پاکستان ٹیم میں کئی سال بعد واپس آنے والے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلے بھی کھیل چکا ہوں، اس بار زیادہ پرجوش ہوں کہ کیوں کہ کافی محنت کے بعد ٹیم میں کم بیک کیا ہے۔ میں نے پچھلے چار سال میں کافی محنت کی ہے۔

    بیٹر نے کہا کہ پہلے جب انھیں پاکستان کرکٹ ٹیم میں آنے کا موقع ملا تو وہ تیار نہیں تھے اور نہ ہی مچیور تھے جبکہ تجربہ بھی نہیں تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کافی پریشر کا گیم ہوتا ہے مگر اب چار سال ڈومیسٹک کھیل کر کافی تجربہ ملا ہے اور اب وہ کافی مچیور ہوگئے ہیں۔

    صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ اچھی پرفارمنس دے کر ٹیم میں اپنی جگہ پکی کریں۔ کوشش ہوگی کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ویسا ہی کھیل پیش کریں جیسی پرفارمنس ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں رہی ہے۔

    27 سالہ بیٹر نے افتخا احمد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ قومی مڈل آرڈر بیٹر نے انھیں کہا تھا کہ پاکستان کیلئے سلیکٹ ہوجانا آسان ہے لیکن یہ بہت مشکل ہے کہ ٹیم میں جگہ برقرار رکھی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں مڈل آرڈر میں بیٹنگ کر چکے ہیں۔ اس لیے ان کو پوزیشن کا اندازہ ہے، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوئی وہ اس پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے والے بیٹر نے کہا کہ کسی بھی پلیئر کو کم از کم دو سیریز میں موقع ملنا چاہیے لیکن اب یہ صورتحال ہے کہ ایک میچ ملے، یا دو کھلاڑی کا کام پرفارم کرنا ہے۔ کوشش ہوگی کہ بھرپور فارمنس کا مظاہرہ کریں۔

    واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی نے صاحبزادہ فرحان کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ اس سے قبل 2018 میں صاحبزادہ فرحان پاکستان ٹیم کا حصہ تھے انھوں نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

    فرحان ڈومیسٹک کرکٹ کے گزشتہ تین سیزنز کے دوران ٹاپ پرفارمر رہے ہیں۔ حال ہی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں وہ 492 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر بنے تھے۔

  • دورہ نیوزی لینڈ، محمد عامر کو ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

    دورہ نیوزی لینڈ، محمد عامر کو ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

    لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سلیکشن پر کڑی تنقید کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سلیکشن پر کڑی تنقید کی، واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ 35 رکنی اسکواڈ میں محمد عامر، شعیب ملک اور اسد شفیق کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’محمد عامر میچ وننگ بولر ہیں اہم دورے کے لیے تجربہ کار کھلاڑی کو باہر کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔‘

    فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ ’انہیں کیوں ڈراپ کیا گیا مصباح صاحب بہتر بتاسکتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں جواز پیش کیا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لے محمد عامر کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں 35کھلاڑی شامل ہیں، بابر اعظم کی زیر قیادت 3ٹی 20اور2ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔