Tag: دورہ واشنگٹن

  • آپریشن ضرب عضب پر415 ملین ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں، وزیرِخزانہ

    آپریشن ضرب عضب پر415 ملین ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں، وزیرِخزانہ

    واشنگٹن: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آپریشن ضربِ عضب پر اب تک چار سو پندرہ ملین ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ آئی ڈی پیز کی مکمل بحالی کیلئے اسیّ ارب روپے درکار ہیں۔

    اپنے دورہ واشنگٹن کے اختتام پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ضربِ عضب آپریشن کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کاروائیوں پر اربوں روپے کے اخراجات آچکے ہیں۔

    وزیرِ خزانہ کے مطابق یمن کے حوالے سے فوج نہ بھیجنے کے فیصلے پر مشرق وسطی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو واپس نہیں بھیجا جارہا۔

    جوڈیشل کمیشن پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تھیلے امریکہ میں بھی کھولیں جائیں تو مہروں کا مسئلہ یہاں بھی ہوگا، جوڈیشل کمیشن نے یہ دیکھنا ہے کہ کہیں سازش کے تحت انتخابات کو ہائی جیک تو نہیں کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے دعوی کیا کہ 2017 تک دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لی جائے گی۔

    وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا ٹارگٹ ہے کہ 2018 تک پاکستان کے فارن ریزرو 18.5 بلین ڈالرز تک حاصل کر لئے جائیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ ہونے والے تاریخی اقتصادی معاہدوں کو بھی پاکستان کی ترقی کے لئے اہم قرار دیا۔

  • جنرل راحیل شریف 7 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف 7 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سات روزہ دورےپرواشنگٹن پہنچ گئے،جہاں وہ امریکی عسکری قیادت اوراوباماانتظامیہ میں شامل اہم عہدیداران سےملاقاتیں کریں گے۔

    امریکی فوج کےسربراہ جنرل مارٹن ڈمپسی کی دعوت پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف واشنگٹن پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانےکےعہدیداروں نےاستقبال کیا، آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی ملٹری آپریشن اورڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود ہیں،دورے میں جنرل راحیل شریف فلوریڈامیں امریکی سینٹرل کمانڈ کےہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے، سکے علاوہ پاک فوج کے سربراہ پینٹاگون میں وزیر دفاع چک ہیگل ودیگر سے ملاقات کریں گے۔

    آرمی چیف صدراباماکی قومی سلامتی کی مشیرسوزین رائس اورارکان کانگریس سے بھی ملیں گے،دفاعی تجزیہ نگارلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعودکہتےہیں دورے میں افغانستان سے امریکی انخلاکے بعدکی صورتحال پر بات چیت ہوگی ۔

    دفاعی ماہرڈاکٹرنثارچوہدری کاکہناہےجنرل راحیل شریف کا آرمی چیف کی حیثیت سے امریکاکاپہلادورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے،دفاعی ماہرین کےمطابق دورے میں پاک افغان اور بھارتی سرحد پردرپیش مسائل پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائےگا۔