Tag: دورہ ویسٹ انڈیز

  • فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

    فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

    قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔

    رپوٹس کے مطابق اوپننگ بیٹر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔

    پاکستانی بیٹر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کی زد میں آئے تھے، جس کے باعث وہ دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔

    فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں 190 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، صائم ایوب، سفیان مقیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے آئرلینڈ روانہ

    صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • ’واٹر اسکوٹر پر گئے تو ایک کھلاڑی نے کامران اکمل کو سمندر میں گرادیا‘

    ’واٹر اسکوٹر پر گئے تو ایک کھلاڑی نے کامران اکمل کو سمندر میں گرادیا‘

    پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران پیش آیا دلچسپ واقعہ بیان کردیا۔

    سابق قومی کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں ایک اوپنر اور دوسرا مڈل آرڈر بیٹسمین تھا اس نے کہا کہ اب واٹر اسکوٹر میں نے چلانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ واٹر اسکوٹر میں یہ ہوتا ہے کہ آپ کو پانی میں اترنا پڑتا ہے پھر پوزیشن تبدیل کرتے ہیں، وہ اوپنر آگے آیا اور اس نے اسکوٹر چلا دیا۔

    سلمان بٹ نے بتایا کہ اب وہ واپس آرہا ہے اور بالکل کمروں کے قریب آگیا، میں اور یونس خان دوسرے اسکوٹر پرتھے ہم نے کہا کہ وہ دوسرا بندہ کدھر ہے اس نے پیچھے دیکھا اور ہم سے ہی پوچھنے لگا کہ کدھر گیا۔

    سابق کپتان نے بتایا کہ وہ اوپنر چار کلو میٹر سمندر میں اسے اتار کر بھول آیا، چھ سات ہم جو اسکوٹر پر تھے جب واپس سمندر میں گئے تو وہ اس نے لائف جیکٹ پہنی ہوئی تھی وہ لہروں میں اوپر نیچے ہورہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ شکر ہے وہ کرکٹر زندہ بچ گیا، میزبان نے پوچھا کہ جو سمندر میں گرا کر آگئے تھے اس کا نام نہ بتائیں لیکن جو بے چارہ ڈوب رہا تھا اس کا نام بتادیں۔

    اس پر سلمان بٹ نے کہا کہ وہ ہمارے وکٹ کیپر بیٹر کامرن اکمل تھے۔

  • دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

    دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ اندیز کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    مصباح الحق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سرفراز احمد نائب کپتان ہونگے، اس بار ٹیسٹ ٹیم میں 3 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں یونس خان،اظہرعلی، اسد شفیق، یاسرشاہ، وہاب ریاض، محمد عامر، شاداب خان، محمد اصغر، احمد شہزاد، شان مسعود،شامل ہیں۔

    عثمان صلاح الدین، حسن علی اورمحمد عباس بھیٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو ہوگا۔

    ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ فائنل کرلیا

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تینوں میچ گایانا میں ہوں گے۔ جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اوپنر کریگ بریتھ ویٹ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کارلوس برتھ ویتھ آئی پی ایل میں شرکت کے باعث سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    پاکستان پہلے ہی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔ سرفراز احمد کیلئے سیریز چیلنج ہوگی۔ سیریز میں فتح پاکستان کی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن مستحکم بنا لے گی۔ پاکستان کا ون ڈے رینکنگ میں آٹھواں اور ویسٹ انڈیز کا نواں نمبر ہے۔ سیریز کا پہلا میچ سات اپریل کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔

  • شرجیل کےٹیم میں نہ ہونےسےفرق پڑےگا ‘ سرفراز احمد

    شرجیل کےٹیم میں نہ ہونےسےفرق پڑےگا ‘ سرفراز احمد

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد کا کہناہےکہ دورہ ویسٹ انڈیز کےلیےمجھ پرکوئی دباؤ نہیں تاہم شرجیل کےٹیم میں نہ ہونے سے فرق پڑے گا۔

    تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان کا کہناتھاکہ قومی ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں،سب کھلاڑی ایک دوسرے کوسپورٹ کررہے ہیں۔

    میڈیا سےبات کرتے سرفرازاحمد کا کہناتھاکہ ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کیلئے دورہ ویسٹ انڈیز بہت اہم ہے۔انہوں نےکہاکہ فاسٹ باؤلر محمدعامر اور وہاب ریاض سے اچھی امیدیں ہیں۔

    کامران اکمل سے متعلق سوال کےجواب میں قومی ٹیم کےکپتان کا کہناتھا کہ کوشش کریں گےان کو ٹاپ آرڈر میں استعمال کریں۔

    خیال رہےکہ قذافی اسٹیڈیم کےکیمپ میں کھلاڑیوں نے ایک ہفتہ بھر پور ٹریننگ کی اور آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آخری روزتھا۔

    مزید پڑھیں:سرفراز اچھا پرفارمر ہے‘ ہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں‘ کامران اکمل

    یاد رہےکہ دوروزقبل قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکامران اکمل کا کہناتھاکہ سرفراز اچھا پرفارمر ہےہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں ہے۔

    واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں 20مارچ کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں وہ ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلاٹی ٹوئنٹی میچ 26مارچ کوکھیلاجائےگا۔

  • دورہ ویسٹ انڈیز، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

    دورہ ویسٹ انڈیز، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے لئے ایک معیار رکھا ہے جو معیار پر پورا نہیں اترا اس کومنتخب نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 24 مارچ سے شروع ہونے والے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت بلے باز عمر اکمل اور اسپین باؤلر یاسر شاہ دونوں طرز کی کرکٹ مین جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

    ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے جن کے ہمراہ ٹیم میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، رومان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہوں گے جب کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ٹی 20 سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اسی طرح ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کی قیادت کا سہرا بھی سرفراز احمد کے سر سجا جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کو مطمئن نہیں کرسکے اور ایک روزہ ٹیم اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جب کہ عمر اکمل فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اتر سکے اور ٹیم سے باہر ہو گئے اسی طرح یاسر شاہ بھی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرےگی

    پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرےگی

    کیریبیئن: ویسٹ انڈیز نے رواں سال مارچ کے آخر میں پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کی ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔سیریز دو ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی۔

    پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز میں ایک تین روزہ سائڈ میچ بھی شیڈول ہے۔دورے کا آغاز اکتیس مارچ کو پورٹ آف اسپین میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز31مارچ اور2اپریل کوہوں گے،ایک روزہ میچز9،7 اور 11اپریل کو کھیلے جائیں گےجبکہ پہلا ٹیسٹ 22اپریل،دوسرا30اپریل اور تیسرا ٹیسٹ 10مئی سےکھیلا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، نجم سیٹھی

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاتھا کہ 9 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گیا تو پاک ویسٹ انڈیز سیریز پاکستان میں یقینی ہو جائے گی۔