بنگلادیش کے پریمیم فاسٹ بولر ناہید رانا اور فیلڈنگ کوچ جیمزپامنٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے حالیہ دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بنگلادیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا نے ذاتی وجوہات کی بنا پردورہ پاکستان سےمعذرت کی ہے، اس کے علاوہ بنگلادیش کے فیلڈنگ کوچ جیمز پامنٹ بھی دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے۔
بنگلادیشی کنڈیشنگ کوچ نیتھن کیلی بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان نہیں آئیں گے، بنگلادیش کےبولرز اور کوچز نے نجی وجوہات کے تحت پاکستان کا دورہ نہیں کرپائیں گے۔
دریں اثنا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، پاک بنگلادیش سیریز اس ماہ 28 مئی سے شروع ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو شیڈول ہے، دوسرا میچ 30 مئی جبکہ تیسرا مقابلہ یکم جون کو ہوگا۔
https://urdu.arynews.tv/pak-bangladesh-series-pakistani-squad/