Tag: دورہ پاکستان ملتوی

  • ترک وزیر خارجہ کا  دورہ پاکستان ملتوی

    ترک وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

    اسلام آباد : ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو کا 2 روزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ، ترک وزیر خارجہ نے کل اسلام آباد پہنچنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو کا 2 روزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ فرانس،یونان اور کاراباخ تنازعات کے باعث ملتوی کیا گیا۔

    ترک وزیر خارجہ نے کل اسلام آباد پہنچناتھا تاہم آئندہ دورے کی تاریخ کا اعلان جلد ہو گا۔

    یاد رہے اس سے قبل بوسنیا کے صدر نے وفد میں شامل ایک وزیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دورہ پاکستان کو منسوخ کر دیا تھا، بوسنیا کے صدر نے 21اکتوبر سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کرنا تھا تاہم بوسنیا کے صدرکے دور پاکستان کی نئی تاریخوں کا تعین جلد کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے جبکہ کرونا کے خلاف کامیابی پر بھی بین الاقوامی سربراہان نے ملک کی تعریف کی اسی ضمن میں کئی اہم ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔

    پاکستان کی مہلک وائرس کے خلاف پالیسی کی عالمی ادارہ صحت بھی تعریف کرچکا ہے، رواں سال دورہ کرنے والے عہدیداران سے کرونا سمیت عالمی سیاست پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • چینی صدرکا دورہء پاکستان ملتوی،ترجمان دفترخارجہ

    چینی صدرکا دورہء پاکستان ملتوی،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی صدر ژی جن پنگ نے دورہء پاکستان ملتوی کردیا ہے، چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ چینی صدر کا دورہ دونوں ملکوں کی باہمی مشاورت سے ملتوی کیا گیا ہے، دونوں ملک چینی صدر کے دورہء پاکستان کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    چینی صدر کا دورہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع تھا ،تاہم اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے باعث سیکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ چین کے صدر کو پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ملکوں کا دورہ کرنا تھا، دورہء پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان تھا۔